|
|
|
|
|
ہمارا جسم جس کو ہم جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں حقیقت میں ایک پراسرار چیز ہے
جس کے ساتھ ساری عمر گزارنے کے باوجود بھی ہم اس کو مکمل طور پر جاننے اور
سمجھنے کا دعویٰ کرنے سے قاصر ہوتے ہیں- ایسے ہی کچھ حیرت انگیز کاموں کے
بارے میں آج ہم کو بتائيں گے جن کو تھوڑی سی کوشش سے آسانی سے کر کے دوسروں
کو حیران کیا جا سکتا ہے- |
|
|
|
ناک پھلانا |
|
عام طور پر کچھ افراد کا ناک کے نتھنے گفتگو کے دوران پھول جاتے ہیں لیکن
اگر ان افراد کو کہا جائے کہ ایسا کریں تو وہ ایسا کرنے سے قاصر نظر آتے
ہیں۔ ناک کے ان نتھنوں کا پھولنا ناک میں موجود عضلات کی وجہ سے ممکن ہوتا
ہے- مگر اس کے استعمال میں نہ لانے کے سبب انسان شعوری طور پر ایسا نہیں کر
سکتا ہے- لیکن اگر آئينے کے سامنے کھڑے ہو کر پریکٹس کی جائے تو یہ کام
آسانی سے کیا جا سکتا ہے- |
|
|
|
|
|
کان ہلانا |
|
کان انسانی جسم کا وہ حصہ ہے جس کو حرکت دینا اس کے لیے ممکن نہیں ہوتا ہے-
لیکن اگر آپ نے کتوں کو دیکھا ہو تو وہ اپنے کانوں کو آسانی سے ہلا سکتے
ہیں- مگر دنیا کے 20 فی صد افراد ایسے ہیں جو اپنے کانوں کو حرکت دے سکتے
ہیں اور ایسا وہ کانوں کے ارد گرد موجود عضلات کی مدد سے کرتے ہیں- لیکن
اگر تھوڑی سی کوشش آپ بھی کریں تو آپ بھی دنیا کے ان بیس فی صد افراد میں
شامل ہو سکتے ہیں جو کہ کان کو حرکت دے سکتے ہیں- |
|
|
| |
| انگوٹھے کو موڑنا |
| ہاتھ کی انگلیوں کے برعکس انگوٹھے کے اندر دو جوڑ موجود
ہوتے ہیں جس کو پیچھے کی طرف موڑنا دشوار ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جن
افراد کے انگوٹھوں میں لچک ہوتی ہے ان افراد کا مزاج نرم ہوتا ہے اور وہ ہر
قسم کے حالات میں ڈھل جانے کی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں- مگر ماہرین کے
مطابق کچھ افراد کے ہاتھوں میں جو انگوٹھے ہوتے ہیں ان کو ہچکر تھمب کہا
جاتا ہے ایسے افراد اپنے انگوٹھوں کو حد سے زيادہ حد تک موڑ سکتے ہیں مگر
ایسے افراد کی تعداد بہت کم ہے- |
|
|
| |
| بندر نما پیر |
| انسان کے لیے درختوں پر چلنا بہت مشکل ہوتا ہے جب کہ
بندر وغیرہ اپنے پیروں کی مخصوص بناوٹ کے سبب آسانی سے درختوں پر چڑھ سکتے
ہیں مگر 13 میں سے ایک افراد کے پیر اس طرح سے ہوتے ہیں جن کے ہیل اور
پنجوں کے درمیاں ایسے خاص عضلات موجود ہوتے ہیں جو کہ پیروں کو لچک دار
بنانے ہیں- ایسے پیروں کو چمپ فیٹ یا بندر نما پیر کہا جاتا ہے جو کہ اتنے
مڑ سکتے ہیں کہ درخت پر آسانی سے چڑھ سکیں- |
|
|
| |
| دونوں ہاتھوں سے لکھ
سکنے والے افراد |
| انسان یا تو سیدھے ہاتھ سے لکھتا ہے یا پھر الٹے ہاتھ سے
لکھ سکتا ہے قلم پکڑنے کی یہ صلاحیت پیدائشی طور پر طے شدہ ہوتی ہے- مگر
دنیا کے اندر ایک فی صد افراد ایسے بھی ہیں جو کہ دونوں ہاتھوں سے نہ صرف
قلم تھام سکتے ہیں بلکہ لکھ بھی سکتے ہیں- |
|
|
| |
| انسانی جسم کے اس حیرت انگیز کاموں کے بارے میں جان کر
امید ہے آپ کی معلومات میں بھی اضافہ ہوا ہو گا اگر پسند آئے تو اس کو ضرور
شئير کریں |