انجن خراب ہونے والا ہے؟ آپ بھی گاڑی میں بڑے خرچے سے بچنا چاہتے ہیں تو ان 5 چیزوں پر ضرور نظر رکھیں

image
 
ہم اپنی زندگی میں بہت سی چیزوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ کچھ مقاصد طے کرتے ہیں کہ ہمیں زندگی میں کیا کیا کرنا ہے کن چیزوں کے لئے کمانا ہے کیا چیز اپنانی ہے اور کیا چیز چھوڑنی ہے۔ ایسے ہی کچھ منصوبوں میں ایک اچھی گاڑی خریدنا بھی شامل ہوتا ہے۔ گاڑی ہمارا قیمتی سرمایہ ہوتی ہے جسے ہم اپنی جمع پونجی سے خریدتے ہیں اسی لئے اس کا خیال رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہوتی ہے۔ گاڑی وہ مشین ہے جو بول نہیں سکتی اپنی بیماری کہہ نہیں سکتی لیکن اس کی بھی اپنی ایک زبان ہے ۔ گاڑی کی ہر چھوٹی بڑی خرابی کی کچھ نہ کچھ علامات یا نشانیاں ہوتی ہیں ،جو کہ ہمیں خبردار کرتی ہیں کہ اپنا یہ قیمتی سرمایہ بچالیں ۔ اور اگر ان نشانیوں پر فوراً کاروائی کرلی جائے گی تو گاڑی کو بڑے مسئلے اور بڑے خرچے سے بچایا جا سکتا ہے۔ کسی بھی گاڑی میں سامنے ڈیش بورڈ پر کچھ سائنز یا نشانات بنے ہوتے ہیں، جو کہ گاڑی کے مختلف فنکشنز ظاہر کرتے ہیں۔ اور خرابی ہونے کی صورت میں وہ بلنک کرنے لگتے ہیں یا ان میں لائٹ جلنے لگتی ہے۔ یہاں ہم کار کے انجن میں ہونے والی خرابی کی صورت میں 5 انتباہی نشانیوں کے بارے میں بات کریں گے۔
 
وارننگ لائٹ:۔
جیسا کہ ہم نے پہلے بیان کیا کہ گاڑی کے ڈیش بورڈ پہ مختلف نشانات ہوتے ہیں جو مختلف فنکشنز کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ انہی نشانات میں سے ایک سائن انجن کی خرابی کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔ جب اس کی لائٹ جلنے لگے تو سمجھ لیں کہ انجن میں کوئی مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
image
 
آوازیں آنی شروع ہو جائیں:۔
عموماً جب کار چلتی ہے اور اگر وہ اچھی کنڈیشن میں ہو تو اس میں سے آوازیں وغیرہ نہیں آتیں۔ سائیلنسر وغیرہ کا مسئلہ ہو تو وہ آپ کو پہلے سے پتہ ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر گاڑی چلتے چلتے عجیب عجیب سی آوازیں آنے لگیں تو اس کا مطلب ہے کہ انجن میں کوئی مسئلہ ہے یا ہو سکتا ہے کہ انجن میں نہ ہو کسی اور حصے میں ہو لیکن یہ خرابی کی طرف آپ کو خبردار کیا جارہا ہوتا ہے کہ اس سے پہلے کہ گاڑی بند ہو جائے آپ اس کا خیال کر لیں۔
image
 
ڈرائیونگ/ پرفارمنس پرابلم:۔
اگر آپ کی گاڑی اسٹارٹ ہونے میں پرابلم کر رہی ہے یا چلتے چلتے بند ہو رہی ہے ، یا زیادہ پٹرول یا سی این جی کھا رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انجن مسئلہ کر رہا ہے اور آپ کو فوراً اپنے مکینک سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔
image
 
دھواں نکلنا:۔
اگر گاڑی کا انجن بہت گرم ہوگیا ہے یا وائرنگ یں کوئی مسئلہ پیدا ہو گیا ہے تو آپ کے کار کے ہڈ سے دھواں نکلنا شروع ہوجائے گا یا گاڑی بند ہو جائے گی۔ یہ خاصا خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے اس لئے اس پر نظر رکھنی ضروری ہے۔
image
 
خراب بو آنا شروع ہو جائے:۔
اگر آپ کو کار کے اندر سے بدبو آنی شروع ہو جائے تو آپ کو جلد ازجلد اپنے مکینک سے رابطہ کرنا چاہیے۔اگر ریڈی ایٹر میں بھی کوئی مسئلہ ہو تو خراب انڈوں جیسی بو آنے لگتی ہے۔ لیکن اگر یہ کچھ میٹھی سی بو ہے تو اس کا مطلب آپ کے اے سی کے سسٹم میں کچھ لیکیج ہے۔اس کے علاوہ کیٹیلیٹک کنورٹر کے فیل ہونے کی صورت میں بھی خراب بو آنے لگتی ہے۔
image
 
یہ وہ چند ایسی خرابیاں ہیں جن کی ہم نے یہاں نشان دہی کی ہے جو کہ فوری سمجھ میں آسکتی ہیں اور اس کو ٹھیک کروانا ضروری ہوتا ہے ورنہ آپ کی گاڑی کسی بڑی خرابی کی طرف چلی جائے گی۔
YOU MAY ALSO LIKE: