فضائل رمضان قسط نمبر ٣

حضورخیر الناس امام الانبیاء روؤف الرحیم نبی کریم علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ رمضان المبارک ایسا بابرکت مہینہ ہے کہ کہ اس کا اول حصہ رحمت درمیانی مغفرت اور آخری عشرہ آگ سے آزادی کا ہے
(بہیقی شریف)

حضورخیر الناس امام الانبیاء روؤف الرحیم نبی کریم علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ رمضان میں اللہ تمہاری دعاؤں کو قبول کرتا ہے اور خطاؤں کو معاف فرماتا ہے
(طبرانی)

حضورخیر الناس امام الانبیاء روؤف الرحیم نبی کریم علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ جس نے رمضان کا روزہ رکھا اور اس کی حدود کو پہچانا اور جس چیز سے بچنا چاہیے اس سے بچا تو جو اس سابقہ گناہ ہیں یہ ان کا کفارہ ہوگا

معزز قارئین :۔
ہم رمضان المبارک کا احترام نہیں کرتے اگر ہم روزہ رکھ بھی لیتے ہیں تو بھی ہم برائی سے باز نہیں آتے کیونکہ یہ ہماری فطرت ثانیہ بن چکی ہے ہم فحش کام کرنے سے باز نہیں آتے گانا بجانا ہم نہیں چھوڑتے فلم دیکھنا ہم نہیں چھوڑتے بے حیائی کے کام ہم نہیں چھوڑتے پھر کہتے ہیں کہ ہماری دعا قبول نہیں ہوتی اور جب ان سے پوچھا جائے کہ تم ایسا کام کیوں کرتے ہو؟ تو جواب ملتا ہے کہ ہم روزہ کو بھلا رہے ہیں تعجب ہے تم پراور اس کے ساتھ ساتھ ہماری مائیں بہنیں بھی اس مہینے میں بھی پردہ کا لحاظ نہیں رکھتی باریک لباس پہنتی ہیں جسم کو اچھی طرح نہیں ڈھانپتی وہ بھی ہماری مائیں بہنیں تھیں کہ جو پانچ وقت کی نمازی تھیں روزہ رکھتی تھیں پردہ کا لحاظ رکھتی تھیں قرآن کی تلا وت کیا کرتی تھیں جو عشق مصطفیٰ سے سر شار ہوتی تھیں وہ نوجوان اسلام کو بھول چکے ہیں جو والدین کے نافرمان ہیں جو تارک نماز ہیں وغیرہ وغیرہ ان کے بارے میں شاعر مشرق حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے فرمایا تھا کہ
غافل اداب سے سکان زمیں کیسے ہیں شوخ و گستاخ یہ پستی کے مکین کیسے ہیں
ہم تو مائل با کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں راہ دکھلائیں کسے کوئی روہروئے منزل ہی نہیں
کوئی قابل ہو تو ہم شان کئی دیتے ہیں ڈھونڈھنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں
کس قدر گراں تم پہ صبح کی بیداری ہے ہم سے کب پیار ہے ہاں نیند تمہیں پیاری ہے
طبع آزاد پہ قید رمضان بھاری ہے تم ہی کہ دو کہ یہی آئین وفاداری ہے
شور ہے ہو گئے دنیا سے مسلمان نا بود ہم یہ کہتے ہیں کہ تھے بھی کہیں مسلمان موجود
وضع میں تم نصاریٰ ہو تو تمدن میں تم ہنود یہ مسلمان ہیں کہ جہنیں دیکھ کہ شرمائیں یہود

حقیقی روزہ کیا ہے؟
روزہ دراصل آنکھوں کو ناجائز نظارے سے زبان کو مکروہ اور فحش اور جھوٹی باتوں سے کانوں کا غیبت اور لغویات سننے سے اور پیٹ کو خوب بھر کر کھانے سے بلکہ تمام اعضائے جسمانی کو خلاف شرع افعال سے باز رکھنے کا نام روزہ ہے

حضورنبی کریم علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ مفہوم کچھ اس طرح ہے کہ:۔ بہے سے روزہ دار ایسے ہیں جن کو ان کے روزہ سے سوائے بھوک پیاس کے کچھ حاصل نہیں ہوتا
(ابن ماجہ شریف)

رمضان کے بہت سے فضائل ہیں مزید فضائل جاننے کیلیے راقم الحروف کی لکھی ہوئی کتاب ٫٫صیام السالکین ،رمضان ،روزے اور ہم ِ،، ملاحظہ کریں
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 275537 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More