فضائل رمضان قسط نمبر ٢

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم ؐ نے ارشاد فرمایا کہ روزہ ڈھال ہے روزہ دار کو چاہیے کہ وہ جماع نہ کرے اور نہ ہی جاہلوں والی باتیں کرے اور اگر کوئی آدمی اس سے لڑائی کرے اسے گالی گلوچ کرے تو روزہ دار دو مرتبہ یہ کہے کہ میں روزہ دار ہوں اس ذات باری کی قسم کہ جس کے قبضہء قدرت میں میری جان ہے کہ روزہ دار کے منہ کی خوشبو اللہ کے نزدیک مشک سے زیادہ عزیز تر ہے کہ روزہ دار کھانے پینے اور خواہشات نفسانیہ کو میری وجہ سے ترک کرتا ہےروزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا باقی نیکیوں کا اجر دس گنا ہے
(صحیح بخاری ج ١ ص ٢٥٤)

حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ
من صام رمضان ایمانا واحتسابا غفرلہ ماتقدم من ذنبہ
جس کسی نے ایمان اور خلوص نیت کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے اس پچھلے سارے گناہ بخش دیے جائیں گے
( مشکوٰۃ شریف ص١٧٣)

حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ روزہ دار کا سونا بھی عبادت ہے روزہ دار کی سانسیں تسبیح کرتی ہیں روزہ دار دعا مقبول ہے اس کے گناہ بخشے ہوئے ہیں روزہ دار کے اعمال صالحہ دو گنا ہو جاتے ہیں
(نزہۃ المجالس جلد ١ ص ٣٢٨)

حضورنبی کریم علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی ہر شب میں بوقت افطار ساٹھ ہزار گناہگاروں کو دوزخ سے آزاد کرتا ہے اور عید کے دن سارے مہینے کے برابر گناہگاروں کی بخشش کی جاتی ہے
(الدر المنثور جلد نمبر ١ ص١٦٤)

حضورنبی کریم علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ (ماہ رمضان میں) جمعۃ المبارک کے دن و شب ہر گھڑی میں ایسے ہی دس دس لاکھ افراد کو جہنم سے آزاد کرتا ہے کہ( جن پر جہنم واجب ہو چکی ہوتی ہے )جو عذاب کے حقدار قرار دیے جا چکے ہوتے ہیں
( کنزالعمال ج٨ س ٢٢٣)

حضورخیر الناس امام الانبیاء روؤف الرحیم نبی کریم علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ روزہ اور قرآن قیامت والے دن بندے کے لیے شفاعت کریں گے روزہ بارگاہ الہی میں عرض کرے گا کہ اے رب کریم میں نے کھانے اور خواہشوں سے اس کو دن میں روکا میری شفاعت اس بندے کے حق میں قبول فرما جبکہ قرآن عرض کرے گا کہ اے پروردگار میں رات کو سونے سے اس بندے کو باز رکھا میری شفاعت اس بندے کے حق میں قبول فرما پس اللہ تعالیٰ دونوں کی شفاعتیں اس بندے کے حق میں قبول فرمائے گا
(مسند امام احمد ج ص ٥٨٦) جاری ہے
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 242442 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More