دودھ پئیں، آنکھوں کے سیاہ حلقے دور کریں۔۔۔ فائدے مند آلو کا دودھ گھر پر تیار کریں، ایک ایسی چیز جس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا

image
 
یقیناً آپ گائے اور بھینس کے دودھ کے علاوہ بھی کئی اقسام کے دودھ کے بارے میں جانتے ہوں گے جیسے کہ اونٹنی کا دودھ یا پھر بادام کا دودھ- لیکن ہم دعویٰ سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ ایک دودھ سے متعلق نہیں جانتے ہوں گے جو کہ آلو کا دودھ ہے-
 
اب سوال یہ ہے کہ ہم آلو کھانا تو بہت پسند کرتے ہیں لیکن کیا ہم آلو پینا بھی پسند کریں گے؟ جبکہ ماہرین کے مطابق حقیقت میں آلو کا دودھ مزیدار اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے-
 
آلو کا دودھ کیا ہے اور کیا یہ آپ کے لیے بہترین ہے؟
عام طور پر، آلو کا دودھ بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ لگتا ہے یعنی آلو کے چھلکوں اور ابلے ہوئے آلو سے بنا دودھ۔ اس کی کوئی زیادہ مختلف اقسام نہیں ہوتیں- جس کی وجہ ہے کہ اس دودھ کو تجارتی بنیادوں پر صرف دنیا میں ایک ہی کمپنی بناتی ہے جو اسے تین مختلف قسموں میں تیار کرتی ہے- ڈگ نامی کمپنی نے پہلی بار اس دودھ کو یورپ میں متعارف کروایا اور یہ ابھی بھی زیادہ ممالک میں دستیاب نہیں-
 
چونکہ کمپنی اسے تجارتی بنیادوں میں پر تیار کرتی ہے تو اس میں شامل اجزاﺀ کی فہرست لمبی ہوتی ہے البتہ گھر پر اس دودھ کو صرف چند اجزاﺀ کی مدد سے باآسانی تیار کیا جاسکتا ہے- سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ڈگ کمپنی اس دودھ میں کئی قسم کے وٹامن اور کیلیشیم کو اضافی طور پر شامل کرتی ہے-
 
image
 
آلو کے دودھ کے فوائد:
آلو کے دودھ سے آپ کو پروٹین اور فائبر حاصل ہوتا ہے جو کہ آپ کو طویل وقت تک بھوک نہیں لگنے دیتا جس کی وجہ سے آپ چاک و چوبند رہتے- ہر آٹھ اونس دودھ میں دونوں اجزاﺀ کے 3 گرام شامل ہوتے ہیں اور یہ دودھ فائبر حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے-
 
اس کے علاوہ آلو کا دودھ پینے کے علاوہ خواتین جلد کی خوبصورتی کے لیے بھی استعمال کرسکتی ہیں- اس سے سیاہ حلقوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور چہرہ روشن اور چمکدار نظر آنے لگتا ہے- آلو کے دودھ میں قدرتی بلیچنگ ایجنٹ ہوتا ہے اور یہ آپ کی جلد پر موجود ضدی داغوں کو ہلکا اور غائب بھی کر سکتا ہے اور آپ کی رنگت کو بہتر بنا سکتا ہے۔
 
آلو کا دودھ گھر پر کیسے تیار کریں:
آلو کا دودھ آپ گھر پر بھی بنا سکتے ہیں۔ دودھ بہت گاڑھا اور کریمی ہے اور قدرے میٹھا ہے، اسے بنانے کا طریقہ یہاں مرحلہ وار درج ہے۔
 
image
 
اجزاﺀ:
آلو
نمک
میپل سیرپ یا شہد
 
طریقہ کار:
آلو چھیلیں اور انہیں چھلکوں سمیت چند کپ پانی میں ابالیں اور پانی میں تھوڑا سا نمک بھی شامل کردیں-
 
نرم ہونے پر آلو اور پانی دونوں کو بلینڈر میں ڈالیں-
 
اب مٹھاس کے لیے ایک چمچ میپل سیرپ یا شہد شامل کریں اور بلینڈر کو تب تک چلائیں جب تک تمام چیزیں اچھی طرح مکس نہ جائیں- اضافی ذائقے کے لیے آپ اس میں ونیلا بھی شامل کرسکتے ہیں-
 
اگر اسے مزید پتلا کرنے کی ضرورت محسوس ہو تو آپ اس میں اضافی پانی بھی شامل کرسکتے ہیں-
 
اب تیار شدہ مرکب کو چھان کر کسی ایسے ڈبے میں محفوظ کریں جس میں سے ہوا کا گزر نہ ہو- ڈبے کو فریج میں رکھیں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ دودھ 3 دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: