|
|
| |
| سوزوکی پاکستان نے 30 سال قبل بولان کے نام سے گاڑی
متعارف کروائی تھی سوزوکی بولان جس کو عام زبان میں ڈبہ بھی کہا جاتا ہے
ایسے افراد کے لیے بہت پسندیدہ گاڑی ہے جن کے فیملی میمبر کی تعداد پانچ سے
زيادہ ہے- |
| |
| اس کے علاوہ اس گاڑی کا کمرشل استعمال عام طور پر خواتین
کو اور کالج اور یونی ورسٹی کی طالبات کو پک اینڈ ڈراپ دینے کے کام آتا ہے۔
گزشتہ دنوں سوزوکی پاکستان سے میڈيا اور سوشل میڈيا پر اس گاڑی کا نیا ماڈل
متعارف کروایا- |
| |
| جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ گاڑيوں کی صنعت نے بہت ترقی
کر لی ہے اور ہائبرڈ آٹو میٹک اور الیکٹریکل گاڑيوں کے اس دور میں بولان
جیسی گاڑی کو جب متعارف کروایا گیا تو صارفین کو امید پیدا ہوئی کہ وقت کے
تقاضوں کے مطابق اس کے اندر تبدیلیاں کی گئی ہوں گی- |
| |
| اس گاڑی کی نئی قیمت تقریباً کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق
بارہ لاکھ جب کہ مارکیٹ کے مطابق تیرہ لاکھ قرار دی گئی ہے اور اس بارے میں
سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ یہ گاڑی ہو بہو بالکل اسی شکل کی ہے جس شکل میں
یہ تیس سال پہلے تھی- |
| |
|
|
| |
| اور نہ ہی کمپنی کی ویب سائٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس
گاڑی میں اے سی فٹنگ کا اضافہ کر دیا گیا ہے- مگر عوام کے مطابق نئے ماڈل
کے اندر نہ صرف اے سی انسٹال کر دیا گیا ہے بلکہ اس کو آن آف کرنے والے بٹن
دیکھ کر تو عوام نے اس کو واشنگ مشین کے بٹن قرار دے کر سوشل میڈیا پر میمز
کی بھرمار کر دی ہے- |
| |
| لوگوں کا کہنا تھا کہ شاباش ہے سوزوکی کمپنی پر جب کہ
دنیا اس وقت الیکٹریکل گاڑیوں کے دور میں شامل ہو چکی ہے سوزوکی کمپنی اپنی
پرانی گاڑی میں اے سی لگانے کی نہ صرف بات کر رہے ہیں بلکہ اس کے اندر
واشنگ مشین کے بٹن بھی لگا دیے ہیں- |
| |
| جب کہ کچھ افراد کا یہ کہنا تھا کہ سال
2022 میں سوزوکی
کمپنی والے اپنے صارفین کو وین میں اے سی لگا کر دینے کی بات کر رہے ہیں یہ
حیرت انگیز نہیں ہے کیا- |
| |
| کچھ افراد نے تو سوزوکی کمپنی کو ترقی کی اس دوڑ کو ہلکا
کرنے کا مشورہ دے ڈالا ہے تاکہ ترقی میں کہیں امریکہ اور چین سے آگے نہ نکل
جائيں- |
| |
| اور اس میں سب سے مزیدار تبصرہ کرنے والے صارف کا کہنا
تھا کہ میں کل سے واشنگ مشین کی ناب ڈھونڈ رہا تھا اور یہ دیکھو وہ تو
سوزوکی بولان والوں نے لگا لیے ہیں- |
|
|
|
|
|
|
|
جب کہ ایک صارف نے ان کی تصیح کرتے ہوئے کہا کہ اب تو واشنگ مشین کے اندر
بھی ٹچ ہیڈ ہوتے ہیں اس قسم کی ناب کا استعمال تو واشنگ مشین میں بھی بند
ہو چکا ہے- |
|
|
|
جب کہ کچھ افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب سوزوکی کے شوروم کپڑوں کے برانڈ
کی سیل پر جس طرح عوام کے ہجوم سے پر ہوتے ہیں اس گاڑی کی خریداری کے لیے
پاکستانی قوم سے بھرے ہوں گے- |
|
|
|
سوزوکی بولان کی حالیہ تنقید کے بعد بظاہر یہی محسوس ہو رہا ہے کہ عوام اس
گاڑی کی خریداری میں کم ہی توجہ دیں گے مگر پاکستان کی تاریخ پر اگر نظر
ڈالی جائے تو ہمیشہ سوزوکی کی گاڑیوں کو ابتدا میں ایسی ہی تنقید کا سامنا
کرنا پڑتا ہے- مگر پھر وقت کے ساتھ پرانی ہونے پر یہی گاڑياں ڈیمانڈ میں
ہوتی ہیں اس بات کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا- |