|
|
| |
| عام طور پر ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ ٹوائلٹ انسان کے
گھر کی وہ جگہ ہوتی ہے جہاں پر سب سے زيادہ جراثیم موجود ہوتے ہیں اور یہ
جراثیم اس نمی کے سبب ہوتے ہیں جو کہ ان ٹوائلٹ میں ہوتی ہے- جس کی وجہ سے
مختلف کیڑے مکوڑے اور جراثیم یہاں نہ صرف خود کو بہت محفوظ تصور کرتے ہیں
بلکہ تیزی سے افزائش بھی کرتے ہیں- مگر اس کے ساتھ ساتھ ٹوائلٹ سیٹ جس کی
صفائی کا عام طور پر لوگ بہت خیال رکھتے ہیں اس کی گٹر لائن بہت سارے ایسے
خطرناک جانوروں کے لیے گھر میں داخلے کا آسان راستہ بھی ثابت ہو سکتی ہے جو
کہ گھر والوں کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں- ایسے ہی کچھ جانوروں
کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے- |
| |
| سانپ |
| سانپ عام طور پر نم، ٹھنڈی اور تاریک جگہوں پر بسیرا
کرنا پسند کرتے ہیں اس کے علاوہ ان کو ایسی جگہیں بھی پسند ہیں جہاں سے وہ
آسانی سے غذا حاصل کر سکیں- اس وجہ سے ٹوائلٹ کا گٹر ان کی پسندیدہ جگہ
ثابت ہو سکتا ہے- ایسے علاقوں میں جہاں پرسانپ موجود ہوتے ہیں وہاں کی
ٹوائلٹ میں اس بات کا خطرہ موجود ہوتا ہے کہ وہاں پر سانپ آسانی سے بسیرا
کر لیں اور اس جگہ کو اپنا گھر بنا لیں- اس وجہ سے اکثر ایسے علاقوں میں
رہنے والوں کو اپنے ٹوائلٹ میں سے سانپ نکلتے نظر آسکتے ہیں- ایسے افراد کو
ٹوائلٹ سیٹ کو استعمال کرنے سے قبل لازمی طور پر یہ احتیاط کر لینی چاہیے
کہ وہاں سانپ تو موجود نہیں ہے- |
|
|
| |
| چوہے |
|
سانپوں کی طرح چوہے بھی وہ مخلوق ہیں جو مستقل طور پر کھانے کی تلاش میں
گھومتے رہتے ہیں اور ٹوائلٹ کے گٹر سے ان کو ان کا من پسند کھانا آسانی سے
دستیاب ہو جاتا ہے- اس وجہ سے ان گٹروں کے اندر چوہے نہ صرف اپنے گھر بنا
لیتے ہیں بلکہ وقتاً فوقتاً یہاں سے باہر نکل کر بھی کھانا تلاش کرنے لگتے
ہیں-چوہوں سے بچنے کے لیے ٹوائلٹ کی سیٹ کو بند رکھنا بہت ضروری ہے کیوں کہ
اگر چوہے کسی راستے سے ایک بار باہر آجاتے ہیں تو ان کی یاداشت بہت اچھی
ہوتی ہے وہ اس سے بار بار باہر آتے ہیں- |
|
|
| |
| مکڑی |
| مکڑی عام طور پر جالا بنا کر رہتی ہے ٹوائلٹ کے اندر
تاریکی اور نمی کے سبب یہ آسانی سے وہاں اپنا گھر بنا لیتی ہیں اور اگر ان
کو صاف نہ کیا جائے تو یہ اپنا دائرہ ٹوائلٹ سیٹ کے اندر بھی بنا لیتی ہے-
مکڑی اکثر کھانے کی تلاش میں اور کیڑے مکوڑے کھانے کے لیے ٹوائلٹ کے اندر
داخل ہو سکتی ہے اس وجہ سے اس کی موجودگی ٹوائلٹ کو استعمال کرنے والوں کو
خطرات سے بھی دوچار کر سکتی ہے- اس وجہ سے اس کے حوالے سے یہ ضروری ہے کہ
اس کی وقتاً فوقتاً صفائی کی جاتی رہے- |
|
|
| |
| چھپکلی |
| عام طور پر گھروں میں موجود چھپکلی زہریلی نہیں
ہوتی ہے مگر اس کے باوجود اس کو دیکھ کر انسان بری طرح خوفزدہ ہو جاتا ہے
اور اس کی موجودگی میں ٹوائلٹ سیٹ کو استعمال کرنا ناممکنات میں سے ہوتا ہے-
چھپکلی کو ہلاک کے نے کے لیے عام طور پر انڈے کے چھلکے ٹوائلٹ میں لگا دینے
سے یہ وہاں پر نہیں آتی ہے لیکن اگر یہ ٹوائلٹ کے گٹر کے اندر گھر بنا لے
تو پھر وقتاً فوقتاً نظر آتی رہتی ہے اور اس کو ہلاک کر دینا ہی ضروری ہو
جاتا ہے- |
|
|
| |
| ان حشرات سے
بچنے کی تدابیر |
| ان حشرات سے بچنے کے لیے کچھ اقدامات ضروری ہیں
جو اس طرح سے ہو سکتے ہیں- باقاعدگی سے ٹوائلٹ کی صفائی کا اہتمام کریں اور
یہ صفائي صرف ظاہری نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس کے دوران تیزاب اور جراثیم کش
ادویات کا استعمال بھی ضرور کریں- ٹوائلٹ کو خشک رکھیں تاکہ مختلف حشرات اس
کو اپنی آماجگاہ نہ بنا سکیں اس کے لیے مکمل صفائی کے ساتھ وائپر کا
استعمال بھی کیا جا سکتا ہے- |
|
|
|
ظاہری صفائی کے ساتھ پائپ اور گٹر لائن کی صفائی کا بھی انتظام کریں اگر
گٹر میں کہیں بھی بلاکیج ہو گی تو اس سے ان حشرات کو ٹوائلٹ میں داخل ہونے
میں آسانی ہو سکتی ہے- اگر اس طرح کے حشرات نظر آئيں تو پیسٹ کنٹرول کمپنی
سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ وہ ان کا خاتمہ کر سکیں اور ان کا راستہ بند کر
سکیں- |