بچت یا کنجوسی، دس چیزيں جن کو لوگوں نے سالوں سے سنبھال کر رکھا ہوا ہے، ایسی مثالیں جن کو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائيں

ہم میں سے بہت سے لوگ کئی ایسی چیزیں سالوں تک محفوظ رکھتے ہیں جو کسی نہ کسی خوشی یا یادگاری لمحے سے وابستہ ہوتی ہیں- کچھ لوگ اپنے بچپن کے پسندیدہ کھلونے سنبھال کر رکھتے ہیں، کچھ زیورات یا پرانے آلات۔ کچھ لوگ تو صرف ایسی چیزیں رکھتے ہیں جو ان کے لیے قیمتی بھی نہیں ہوتیں۔ حال ہی میں انٹرنیٹ پر کچھ صارفین کی جانب سے ایسی چیزیں شئیر کی گئیں جن ان کے نانی دادی نے کئی سالوں سے سنبھال کر رکھیں یہاں تک کہ یہ اب بھی قابلِ استعمال ہیں-
 
image
ایک صارف کی جانب سے اپنی دادی کا سنبھال کر رکھا جانے والا نیپکن شئیر کیا گیا جو کہ انہوں نے 1982 سے رکھا ہوا تھا یعنی 40 سال سے-
 
image
ایک ایسا کپ جس کے بارے میں صارف کا کہنا ہے کہ اس نے یہ 45 سال قبل اس وقت بنایا تھا جب وہ پہلی کلاس میں تھا-
 
image
یقیناً یہ فون آپ کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہوگا کیونکہ اب یہ نظر نہیں آتے لیکن ایک صارف کی نانی نے ابھی بھی اسے نہ صرف سنبھال کر رکھا ہوا ہے بلکہ یہ قابلِ استعمال بھی ہے-
 
image
ایک صارف نے لکھا "میں قصابوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، اور یہ مصالحے وغیرہ پیسنے کے لیے استعمال کیا جانے والا پتھر تقریباً 200 سالوں ہمارے خاندان میں موجود ہے۔"
 
image
ایک دادی کا 1985 سے فریج میں سنبھال کر رکھا جانے والا کوک کا کین جسے آج تک کھولا نہیں گیا-
 
image
ایک کھلونا جس کے بارے میں صارف نے انکشاف کیا یہ یہ میری بہن کا تھا۔ میری ماں کے پاس اب بھی یہ ہے اور یہ اب میری بیٹی کے پسندیدہ کھلونوں میں سے ایک ہے۔
 
image
ایک صارف کے پاس موجود 105 سالہ پرانا نیشنل جیوگرافک میگزین-
 
image
نیٹینڈو اسٹیکر جس سے ایسے افراد ضرور واقف ہوں گے جن کا بچپن 80 کی دہائی میں گزرا لیکن انہیں ایک صارف نے آج بھی سنبھال کر رکھا ہوا ہے-
 
image
35 سال پرانا وہ اوزار جس سے مچھروں کو نشانہ بنایا جاتا تھا اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے-
 
image
سلائی کے لیے استعمال ہونے والی یہ سوئیاں آج کی نہیں بلکہ 1979 سے تعلق رکھتی ہیں یعنی تقریباً 44 سال پرانی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: