ان کی گاڑی اور موٹر سائیکل بھی سونے کی ہے ۔۔ یہ نوجوان کون ہے جو کروڑوں روپے کے سونے کی چیزیں اور زیورات پہنتا ہے؟

image
 
ایک 39 سالہ ویتنامی شہری حال ہی میں سونے کے جنون میں مبتلا ہونے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گیا- یہ شخص کئی کلوگرام سونا پہننے اور اپنی سونے سے تیار کردہ گاڑی اور موٹر سائیکل کی وجہ سے وائرل ہوا-
 
Tran Duc Loi، جو کہ ویتنام کے صوبہ An Giang سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخص ہیں کو اپنے ملک میں دنیا کی سب سے مشہور قیمتی دھات سے خصوصی دلچسپی رکھنے کی وجہ سے بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔
 
گزشتہ تین سالوں سے ٹران امریکہ کی چھپکلیوں کو لگژری پالتو جانوروں کے طور پر فروخت کر کے پیسہ کما رہے ہیں- اور وہ کاروبار میں سونے کو خوش قسمتی اور خوشحالی کی علامت سمجھتے ہیں اسی لیے ہر وقت بڑی مقدار میں سونا پہنے رہتے ہیں-
 
image
 
ٹران کا ماننا ہے کہ سونا ایسی دھات ہے جو کاروبار کو ترقی دینے کا سبب بنتا ہے اسی لیے میرے لیے ضروری ہے کہ میں جب بھی باہر نکلوں تو زیادہ سے زیادہ سونا پہن کر نکلوں-
 
ٹران کا کہنا ہے کہ “ میں شروعات میں صرف چند زیورات پہنتا تھا لیکن پھر ان میں اضافہ کرتا رہا- پھر میں نے ان کا وزن محسوس کرنا شروع کردیا مگر بعد میں عادت ہوگئی- میں توازن تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، کیونکہ سونے کے چھوٹے لوازمات آسانی سے ٹوٹ سکتے ہیں، جب کہ زیادہ موٹی چیزیں طویل عرصے تک پہننے کے لیے بہت بھاری ہوتی ہیں“۔
 
ٹران کی مشہور ٹک ٹاک ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے پاس پہننے والے سونے کے علاوہ سونے سے بنی ایک گاڑی اور دو موٹر سائیکلیں بھی ہیں- ان سواریوں کے بارے میں ٹران کا دعویٰ ہے کہ ان پر بھی سونا چڑھا ہوا ہے- تاہم بظاہر اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کیونکہ ان سواریوں کو بغیر نگرانی کے چھوڑنا یقیناً خطرے سے خالی نہیں جبکہ صرف گولڈ چڑھانے کے عمل پر سینکڑوں ملین ویتنامی ڈونگ کی لاگت آتی ہے۔
 
image
 
ٹران ڈک لوئی نے انکشاف کیا کہ جب بھی وہ باہر جاتے ہیں تو وہ تقریباً 2 کلو گرام سونے کے زیورات پہنتے ہیں، جس میں ڈریگن کی شکل کا 250 گرام کا ہار، 10 بڑی سونے کی انگوٹھیاں، ایک موٹا کڑا اور ایک بڑی سونے کی گھڑی شامل ہے۔ اور خوش قسمتی کے لیے ان چیزوں کو ایک ترتیب کے ساتھ پہنتے ہیں کیونکہ وہ فینگ شوئی کے پیروکار ہیں-
 
اگرچہ لوگ ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں کہ ٹران اپنی دولت کی نمائش کر کے نوجوانوں کے بدترین مثال قائم کر رہے ہیں- لیکن اس کے باوجود ٹران کی ٹک ٹاک ویڈیوز کو لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا ہے یہاں تک کہ بہت سے لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ ٹران کی مانند بنیں یعنی سونے سے گھرے ہوئے ہوں-
YOU MAY ALSO LIKE: