سرپرائز انسان کو نہ صرف حیران کر دیتا ہے بلکہ بے انتہا خوشی بھی دیتا ہے-
عام طور پر آپ کے چاہنے والے تو اپنی محبت کا اظہار مختلف انداز میں
سرپرائز دے کر کرتے ہی ہیں مگر بعض اوقات فطرت اپنے کچھ حیرت انگیز پہلو
کچھ خاص لوگوں کو اس خوبصورتی سے دکھاتی ہے کہ دیکھنے والے کی زبان گنگ ہو
جاتی ہے- ایسے میں کچھ لوگ ایسے موقعوں کو کمرے کی آنکھ میں محسوس کر کے ان
خاص پلوں کو دوسروں کے ساتھ بھی شئير کر لیتے ہیں- |
|
|
کرسی پر کشن تو سب نے دیکھا ہو گا مگر برف کا کشن یقیناً پہلے کسی نے نہ
دیکھا ہوگا |
|
|
فٹ بال کا جنون تو دنیا بھر میں مشہور ہے مگر اس طرح سے برف میں جم کر میچ
دکھتے پہلے نہیں دیکھا ہوگا |
|
|
سر منڈاتے اولے پڑتے تو سنا ہوگا مگر اس گاڑی پر تو اولوں نے بارش ہی کر دی |
|
|
جنگل میں گاڑی تو سب نے دیکھی ہوگی مگر گاڑی میں جنگل یقیناً پہلی بار
دیکھیں گے |
|
|
ٹوٹا بازؤ تو اپنے گلے میں ڈال کر گھوما جا سکتا ہے مگر اس طرح ٹوٹے درخت
کو سنبھالتے آپ نے پہلے نہ دیکھا ہوگا |
|
یہ تمام مناظر عام زندگی میں تو دیکھنا ناممکن ہی ہوتا ہے مگر ان تصاویر کے
ذریعے آپ نہ صرف ان کو دیکھ بھی سکتے ہیں بلکہ دوسروں کے ساتھ شئير کر کے
ان کو سر پرائز بھی دے سکتے ہیں- |