|
|
| |
| حالیہ دنوں میں ایک بھارتی فلم پشپا کا چرچا ہر طرف ہو
رہا ہے اس فلم کو سال 2021 کی سب سے زيادہ بزنس کرنے والی فلم قرار دیا جا
رہا ہے جس کی کہانی سرخ صندل یا چندن کی لکڑی کی اسمگلنگ کے گرد گھومتی ہے- |
| |
| خون صندل یا چندن کی لکڑی
|
| اس لکڑی کو خون صندل بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ اس لکڑی کے
پیچھے لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور اپنے خون کو بہاتے ہیں- یہ
لکڑی سرخ رنگ کی ہوتی ہے یہ لکڑی صرف بھارت کے علاقے تامل ناڈو اور آندھرا
پردیش میں پھیلی سیشا چلم پہاڑیوں میں پائی جاتی ہے- |
| |
|
دنیا کی مہنگی ترین لکڑی |
|
اس درخت کی لکڑی کی دنیا بھر میں اور خاص طور پر یورپی ممالک اور چین میں
بہت مانگ ہے یہاں تک کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک کلو سرخ صندل کی
لکڑی کی قیمت دس سے پندرہ ہزار روپے ہوتی ہے اور اس کی فروخت سے کروڑوں
روپے کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے- |
|
|
|
اس درخت کے اتنی قیمتی ہونے کے سبب اس کے کاٹنے پر حکومت کی طرف سے سختی سے
پابندی ہے یہاں تک کہ اسکے کاٹنے پر گیارہ سال تک کی قید اور لاکھوں روپے
کا جرمانہ بھی ہے- اور اس کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے بھارتی پولیس ہر طرح
کے جدید ترین انتظامات کر رہی ہے- مگر اس کے باوجود اس درخت کی بیرون ملک
مانگ ہونے کے سبب اس کی اسمگلنگ کو مکمل طور پر روکنے میں ناکام رہی ہے-
جبکہ اس کوشش میں اب تک درجنوں ہلاکتوں کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں- |
|
|
|
|
| |
| سرخ صندل کی لکڑی کے فوائد
|
| سرخ صندل کی لکڑی کو چین کے اندر تاریخی اہمیت حاصل رہی
ہے اس کی سختی اور مضبوطی کے سبب اس کے بنائے فرنیچر کی بہت مانگ رہی ہے-
اس کی رنگت اور مضبوطی اس لکڑی کو فرنیچر کے لیے بہت موزوں بناتے ہیں اس کے
ساتھ ساتھ اس کے دیگر فوائد کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں- |
| |
| جلد پر داغ دھبے دور کرنے کے لیے
|
| سرخ صندل کی لکڑی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی حامل ہوتی
ہے اس کے سبب ان کا پاؤڈر جلد کی حفاظت کرنے والی بہت ساری پروڈکٹ میں
استعمال کیا جاتا ہے- اس کے علاوہ اس کی لکڑی کا پاؤڈر بنا کر اس کو عرق
گلاب میں مکس کر کے یا ناریل کے تیل میں مکس کر کے لگانے سے نہ صرف چہرے کے
داغ دھبے دور ہوتے ہیں بلکہ سورج کی گرمی کے سبب جلد کی رنگت کی خرابی بھی
دور ہوتی ہے- یہی وجہ ہے کہ اس کو بطور سن سکرین کے طور پر بھی استعمال کیا
جا سکتا ہے- |
| |
| قدرتی طور پر درد کو دور کرنے والی لکڑی
|
| سرخ صندل کی لکڑی کے اندر ایسے اجزا بھی پائے جاتے ہیں
جو کہ قدرتی طور پر درد کو کم کرتے ہیں اس وجہ سے اس کا استعمال ایسے مرہم
وغیرہ کی تیاری میں کیا جاتا ہے جو کہ درد والی جگہ کی سوزش کو ختم کر کے
اس جگہ کے درد کو کم کرتا ہے- |
| |
|
|
| |
| زخموں کو جلد بھرنے میں مدد دیتی ہے
|
| صندل کی سرخ لکڑی کے اندر ایسے مادے ہوتے ہیں جو کہ جسم
پر چوٹ لگنے کی صورت میں اینٹی سیپٹک ہونے کے سبب نہ صرف زخموں سے جراثيم
سے محفوظ رکھتی ہے جب کہ اس لکڑی کے پانی کو زخموں پر لگانے سے زخم خراب
نہیں ہوتے ہیں اور تیزی سے بھر جاتے ہیں- |
| |
| قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے
|
| اس لکڑی کے حوالے سے اگرچہ کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں
ہیں مگر عام مشاہدے کے مطابق سرخ صندل کی لکڑی کے پاؤڈر کی کچھ مقدار کھانے
سے ہاضمہ مضبوط ہوتا ہے اور جسم کو اندرونی طور پر مختلف بیماریوں سے لڑنے
کی طاقت ملتی ہے- |
| |
|
|
| |
| صندل کی سرخ لکڑی کے ان فوائد کے ساتھ ساتھ چین کے اندر
اس کا استعمال مختلف حکیمی ادویات میں کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا بھر
میں سب سے زيادہ سرخ صندل کی لکڑی کی مانگ ہے اور دنیا میں سرخ لکڑی کا سب
سے بڑا خریدار چین کو قرار دیا جاتا ہے- |