پہیہ درخت کے درمیان کیسے آگیا۔۔۔ لاوارث چیزیں جو اب پہلے سے بھی زیادہ دلچسپ نظر آتی ہیں

اگر کبھی آپ نے کسی ویران اور لاوارث گھر کا دورہ کیا ہو تو یقیناً آپ کے ذہن میں یہ خیال ضرور آیا ہوگا کہ یہ اپنے مکینوں کے ساتھ کیسا نظر آتا ہوگا- ایسا ہی خیال بہت سی ایسی لاوارث چیزوں کے بارے میں بھی آتا ہے جنہیں کبھی ہم استعمال کیا کرتے تھے- لیکن ہم چند ایسی لاوارث چیزوں کی تصاویر پیش کر رہے ہیں جنہوں نے اب قابلِ استعمال ہوتے ہوئے روپ سے بھی زیادہ اب دلچسپ روپ دھار لیا ہے-
 
image
اس بات کا جواب تو کسی کے پاس نہیں کہ یہ پہیہ یہاں کیسے آیا لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس پہیے نے درخت کے ساتھ ایک نیا روپ ضرور اختیار کر لیا ہے-
 
image
حادثاتی طور پر جنگل میں چھوڑا گیا کین جس کا ایک سال بعد نہ صرف رنگ بدلا بلکہ وہ اصل سے زیادہ دلکش نظر آنے لگا-
 
image
جنگل میں کسی راہ گزر کا کھویا ہوا چشمہ جو کسی دوسرے شخص نے درخت کو لگا دیا-
 
image
Oregon کے جنگل کے درمیان میں موجود ہوائی جہاز جس کا استعمال ترک کیا جا چکا ہے-
 
image
یہ ناقابلِ استعمال جہاز اپنے استعمال کے دوران تو شاید زیادہ توجہ کا باعث نہ ہو لیکن اب لوگوں کو ضرور متوجہ کرتا ہے-
 
image
ایک ویران عمارت کا اندرونی منظر جو کبھی ایک بینک ہوا کرتا تھا-
 
image
روس کے علاقے Karelia میں واقع گھر جس میں کوئی نہیں رہتا لیکن اس کے اردگرد کے ماحول نے اسے مزید پرکشش بنا دیا ہے-
 
image
ایران کا ویران وِلا جو اپنی ویرانی اور منفرد ڈیزائن کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے-
 
image
آپ سوچ سکتے ہیں کہ جب یہ فون قابلِ استعمال ہوتا ہوگا تو اس وقت اس کی کتنی اہمیت ہوگی لیکن آج بھی اس کی اہمیت ہے مگر تاریخی حوالے سے-
YOU MAY ALSO LIKE: