نظر کا چشمہ پہنے جوتے اور اسپگیٹی کا اسٹرا، کچھ ایسے کام جن کے بارے میں ہمارا دعویٰ ہے کہ آپ نے کبھی کرنے کا سوچا بھی نہیں ہوگا

ہمارے ارد گرد کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو مختلف ہوتے ہیں ان کے سوچنے کا انداز اور چیزوں کو دیکھنے کا انداز دوسروں سے مختلف ہوتا ہے- یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو کہ کسی بھی بات کو ایک مختلف پیرائے میں سوچتے ہیں ایسے افراد کی قوت تخلیق دوسروں سے زیادہ ہوتی ہے اور اگر بچپن ہی میں ایسے افراد کی تربیت مثبت طریقے سے کی جائے تو عملی زندگی میں یہ لوگ بڑے کارنامے انجام دے سکتے ہیں- ایسے ہی کچھ افراد کے نادر فن پارے آج ہم آپ کو دکھائيں گے اور اس کے بعد آپ بھی اپنے اردگرد لوگوں پر نظر رکھیں اگر ان کے پاس بھی ایسے کچھ فن پارے ہوں تو آپ ہم سے شئير کریں-
 
image
کیا آپ نے کبھی سوچا کہ نظر کے چشمے جوتے بھی پہن سکتے ہیں
 
image
جوتوں کی گرپ کو بہتر بنانے کے لیے سول کے نیچے مختلف نشان تو بنائے جا سکتے ہیں لیکن اس طرح پورا ریموٹ چھپتے اس سے پہلے نہ دیکھا ہوگا
 
image
سائنس اور آرٹ دو الگ چیزيں ہیں مگر سائنس کے ٹیچر کو اگر درخت کی تصویر بنانی پڑ جائے تو وہ کچھ ایسے بنائے گا
 
image
بیڈ شیٹ کو اس شاپنگ مال والوں نے الگ ڈھنگ ہی سے ڈسپلے کر دیا
 
image
ریسٹورنٹ چلانے کے لیے اگر ایک جانب ذائقے کی ضرورت ہوتی ہے تو دوسری جانب اس کی کامیابی کے لیے جدت بھی بہت ضروری ہوتی ہے- یہی وجہ ہے کہ اس ریسٹورنٹ والوں نے اسپیگٹی کو بطور اسٹرا استعمال کیا ہے
 
image
شطرنج کے مہنگے مہروں کے بجائے گھر کے فالتو سامان کو مہرے بنائيں-
 
امید ہے کہ جدت بھری اس سوچ کو دیکھ کر آپ کا دماغ بھی ایسا کچھ کرنے کی تیاری کر رہا ہوگا اگر ایسا کچھ نیا بنائيں تو کمنٹ سیکشن میں وہ ہمارے ساتھ شئير ضرور کیجیے گا-
YOU MAY ALSO LIKE: