|
|
چہرے کے ناپسندیدہ بال خواتین کی خوبصورتی کو گہن لگا
دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کاسمیٹکس انڈسٹری میں ان ناپسندیدہ بالوں کو صاف
کرنے کے لیے بے تحاشا پراڈکٹ موجود ہیں جو کہ خواتین بھاری قیمت میں خرید
کر استعمال کرتی ہیں- |
|
لیکن اس حقیقت سے بہت کم لوگ واقف ہوں گے کہ ان بالوں کی
نمو میں اضافے کا سبب کوئی اور نہیں بلکہ ہم خود ہیں اور ہمارے کچھ اقدامات
ان بالوں کی نمو میں اضافے کا سبب بنتے ہیں جس کے سبب ہماری جیب پر اضافی
بوجھ بھی پڑتا ہے- |
|
شاپنگ کی رسیدوں کے سبب |
اگر آپ زيادہ شاپنگ کی شوقین ہیں اور اکثر و بیشتر خریداری کے لیے جاتی
رہتی ہیں تو ہماری یہ بات آپ کو حیران ضرور کر دے گی کہ آپ کے چہرے پر
بالوں کی زيادہ نشو نما کا سبب آپ کی یہ عادت ہے- |
|
شاپنگ مال میں خریداری کی صورت میں جو رسید ملتی ہے جس کی سیاہی میں بی پی
اے یا بایوفینول اے موجود ہوتا ہے یہ کیمییکل جسم میں موجود ہارمون کے
اینڈو کرائن نظام کو خراب کرنے کا سبب بنتا ہے- |
|
|
|
جب ہاتھ میں یہ رسید لی جاتی ہے تو جلد کے ذریعے یہ
کیمیکل جزب ہو جاتا ہے اور براہ راست ہمارے تولیدی نظام اور اینڈو کرائن
نظام کو متاثر کرتا ہے جس کے سبب ناپسندیدہ بالوں کی نشونما میں بھی اضافہ
ہوسکتا ہے۔ عام طور پر ڈبہ بند غذاؤں میں بھی بی پی اے موجود ہوتا ہے جو
ہارمون کے نظام کو خراب کر سکتا ہے- |
|
ورزش نہ کرنے کے سبب
|
اگر آپ دن بھر بہت مصروف رہتی ہیں اور آپ کو ورزش کا وقت
نہیں ملتا ہے تو اس کے سبب بھی آپ کے چہرے اور جسم پر نا پسندیدہ بال بڑھ
سکتے ہیں کیونکہ ورزش کرنے سے چہرے کے نا پسندیدہ بال کم ہو جاتے ہیں- اور
ورزش نہ کرنے کی صورت میں وزن میں بھی اصافہ ہوتا ہے اور آپ موٹاپے کا شکار
ہو سکتے ہیں جس کی وجہ تھوڑی اور اپرلپس پر بالوں کی نمو بھی بڑھ جاتی ہے- |
|
زیادہ مچھلی کا استعمال |
اگرچہ مچھلی پروٹین کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ہے مگر
اس کے زيادہ استعمال کے سبب مردوں اور عورتوں دونوں میں ٹیسٹیرون نامی
ہارمون کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اس ہارمون کی بلند شرح چہرے کے
ناپسندیدہ بالوں کی نمو میں بھی اضافہ کر دیتا ہے- |
|
اس وجہ سے جن لوگوں کو مچھلی کھانا بہت پسند ہو وہ اس
بات کے لیے بھی تیار ہو جائيں کہ ان کے چہرے پر بالوں کی مقدار میں اضافہ
ہو سکتا ہے- |
|
نیند میں بے قاعدگی
|
اگر آپ بے خوابی کا شکار ہیں یا پھر شیر خوار بچوں کے
سبب آپ کو رات بھر جاگنا پڑتا ہے اور دن میں بھی آپ کی نیند پوری نہیں ہو
رہی ہے اور آپ کی نیند کا دورانیہ چوبیس گھنٹوں میں سات گھنٹوں سے کم ہے تو
یہ چیز آپ کے ہارمون کے نظام کو بے قاعدہ کر سکتی ہے- جس کی وجہ سے بالوں
کی نمو میں اضافہ ہو سکتا ہے وزن بڑھ سکتا ہے اور صحت کو سنگیں خطرات بھی
لاحق ہو سکتے ہیں- |
|
|
|
یہ تمام اقدامات یا عمل جو نادانستگی میں ہم کر گزرتے
ہیں اور اس کے سبب چہرے پر ناپسندیدہ بال تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں- |