روزمرہ کے اخراجات میں اضافہ اب ایک عام سی بات ہوگئی ہے جبکہ بچت کرنا
انتہائی مشکل نظر آتا ہے- اپنے پیسوں کی بچت کرنا یقیناً ایسا کام نہیں ہے
جس پر آپ کو شرم آئے- اکثر افراد بچت کرنے کے نت نئے طریقے ایجاد کرتے ہیں
جو کافی کامیاب بھی رہتے ہیں اور ہمیں بھی ان طریقوں کو سیکھنا چاہیے- بچت
کے ایسے ہی چند طریقے آج ہم آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں جو مختلف لوگوں نے
اختیار کیے- |
|
|
ناقابلِ استعمال اسپیکروں کی مدد سے بنایا گیا شیلف جس نے بڑی تعداد میں
کتابوں کو سنبھال لیا ہے- |
|
|
فریج میں رکھی اشیاﺀ کی تفصیلات فریج کو اوپر درج کرنے سے آپ چیزیں خراب
ہونے سے بچا سکتے ہیں کیونکہ اس طرح آپ جلدی خراب ہونے والی اشیاﺀ کو پہلے
استعمال کریں گے- |
|
|
جوتے میں ہونے والے سوراخ کو ایک نیا ڈیزائن دے کر چھپا دیا گیا اس لیے اب
مزید کچھ وقت تک نئے خریدنے کی ضرورت نہیں- |
|
|
بچے اپنی زندگی کے ابتدائی ڈھائی سال ہی اس بےبی کارٹ میں گزارتے ہیں لیکن
آپ اسے اس کے بعد نئی شکل دے کر مزید اگلے 5 سال تک کارآمد بنا سکتے ہیں- |
|
|
آپ آسانی سے سبز پیاز کو دوبارہ اُگا سکتے ہیں بس اس کی جڑوں کو پانی میں
لگا دیں جیسے تصویر میں نظر آرہا ہے- |
|
|
آپ کے گھر میں لازمی ایسے کانٹے یا بُندے موجود ہوں گے جن کا ایک پیس گم
ہوچکا ہوگا جس کی وجہ سے وہ اب پہننے کے قابل نہیں رہے- لیکن دستیاب دوسرے
پیس سے آپ خوبصورت بریسلٹ تیار کرسکتی ہیں- |
|
|
دیکھیے ایک پرانا مائیکرویوو شیلف کیسے خوبصورتی سے نئے ڈیزائن میں تبدیل
کر دیا گیا- |
|
|
جب موئسچرائزر اختتام پر باہر آنے کو تیار نہ ہو تو اس کی بوتل کاٹ کر بھی
اسے باہر نکالا جاسکتا ہے جو کہ قابلِ ذکر مقدار میں ہوتا ہے- |