بعض تصاویر ہماری توقع سے بہت زیادہ ہمیں حیران کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں-
یہ تصاویر بعض اوقات حادثاتی ہوتی ہیں یا پھر کئی بار کیمرے کا کمال بھی-
ایک بات جو اچھی ہے وہ یہ کہ ان تصاویر کو سمجھنے کے لیے بار بار دیکھنا
پڑتا ہے جس سے ہماری مشاہدہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے- |
|
|
اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے اس کتے کے دو سر ہیں- لیکن حقیقت
میں ایسا نہیں ہے بلکہ غور سے دیکھیں تو پتہ چل جاتا ہے کہ کتے بھی دو ہیں- |
|
|
یقیناً اتنا لمبا ہاتھ نہیں ہوسکتا، یہ صرف کیمرے اور شرٹ کا کمال ہے جو
ہاتھ کی لمبائی کو غیرمعمولی ظاہر کر رہے ہیں- |
|
|
چشمے پر پڑنے والا عکس ایسا ظاہر کرتا جیسے چشمہ کسی کو دیکھ رہا ہے- |
|
|
ایک خاتون پولیس آفیسر الیکٹرک سکوٹر کی تصویر کھینچ رہی ہے، واقعی عجیب
بات ہے- |
|
|
بلی اور قالین دونوں الگ الگ فروخت کیے جائیں گے- |
|
|
کھانا کھانے والے ہرن کا سر تو موجود ہے لیکن باقی جسم کہاں ہے؟ |
|
|
ایک نوجوان اسنو بورڈنگ کرتے ہوئے اپنے لباس کی بدولت اردگرد کے منظر میں
ڈھل چکا ہے- |
|
|
عجیب انداز میں کھینچی گئی یہ تصویر کسی کو بھی الجھن کا شکار بنا سکتی ہے- |
|
|
ایک اسکول کے باتھ روم کا فرش جس کا ڈیزائن بالکل شطرنج کے ڈیزائن کی مانند
ہے- |
|
|
ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے تصویر کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا ہو- |