|
|
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ جو کہ عمر کی 93 بہاریں دیکھ چکی
ہیں ان کے حوالے سے گزشتہ اتوار یہ خبر سامنے آئی کہ ملکہ کا کرونا ٹیسٹ
پازیٹو آگیا ہے اور ملکہ الزبتھ دوئم کرونا وائرس سے متاثر ہو گئی ہیں- |
|
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ملکہ کی تمام مصروفیات کو
کینسل کردیا گیا اور وقتاً فوقتاً باقاعدہ خبروں کے ذریعے ملکہ کی صحت کی
حالت سے بکنگھم پیلس کے ذمہ دار آگاہ کر رہے ہیں مگر اسی دوران منگل کے دن
سیلیبریٹی گوسپ نامی ویب سائٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک آرٹیکل تیزی سے
وائرل ہو گیا اور مختصر وقت میں اس کو لاکھوں صارفین نے فالو کیا جس میں
انکشاف کیا گیا کہ کرونا وائرس کے سبب ملکہ برطانیہ کا انتقال ہو چکا ہے- |
|
اس خبر کے ذرائع کے حوالے سے انہوں نے کسی قسم کی
تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا تاہم اس حوالے سے بکنگھم پیلس کے اندرونی ذرائع
کا یہ کہنا تھا کہ یہ خبر انتہائی افسوسناک ہے کہ اب ملکہ کے انتقال کی خبر
ایک افواہیں پھیلانے والی ویب سائٹ کے ذریعے ملے گی- |
|
|
|
یاد رہے کہ بکنگھم پیلس کے اندر اس قسم کے کسی بھی
معاملے کے ہونے کی صورت میں باقاعدہ ایک طریقہ کار طے ہے جس کے تحت عوام تک
ملکہ کی موت کی خبر پہنچائی جائے گی۔ ملکہ کے انتقال کی خبر کے منظر عام پر
آنے کے بعد اسی ویب سائٹ کے مالک اور سی ای او نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں
یہ واضح کیا کہ ہم جھوٹ نہیں بولتے ہیں اور بغیر تصدیق کے کوئی بات نہیں
کرتے ہیں اور ہمیں بس اب بکنگھم پیلس کی جانب سے تصدیق کا انتظار ہے- |
|
تاہم ہالی وڈ ان لاکڈ کے ایک غیر مصدقہ اکاؤنٹ سے ایک
معذرت نامہ بھی شئیر کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس آرٹیکل کے سبب
ہونے والی دل آزاری کے لیے معزرت خواہ ہیں اور یہ آرٹیکل ان کے ایک انٹرن
کی غلطی سے شائع ہو گیا تھا- مگر جلد یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا اور اس
کے حوالے سے اس ویب سائٹ کے مالک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا ایسے کسی
اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے جو اس خبر کے حوالے سے معذرت کر رہا ہے یعنی
دوسرے لفظوں میں وہ اب بھی اس خبر پر قائم ہیں- |
|
|
|
جب کہ اس حوالے سے بکنگھم پیلس کے حکام نے ملکہ کے
انتقال کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے ان کا یہ کہنا ہے کہ ان خبروں میں
کسی قسم کی صداقت نہیں ہے- مگر ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق ملکہ نے بیماری
کے سبب تمام مصروفیات معطل کر دی ہیں اور آرام کر رہی ہیں - |