گھر بیٹھے اپنی رقم کہیں بھی مفت میں بھیج سکتے ہیں۔۔ رقم ٹرانسفر کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے کون سی نئی سروس متعارف کرا دی؟

image
 
حال ہی میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے آن لائن رقم کی ادائیگی سے متعلق ایک ایسا سسٹم متعارف کروایا ہے جو کہ آپ کو بھی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
 
RAAST کے نام سے بنایا گیا رقم کی ادائیگی کا یہ سسٹم اس لیے بھی منفرد ہے کہ اس سسٹم سے فوری رقوم کی ادائیگی کی جا سکتی ہے، جبکہ اس سسٹم سے ایک فرد سے دوسرے فرد کو رقم منتقل کی جاسکتی ہے ہے۔ RAAST دراصل اردو کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے صحیح اور سیدھا۔
 
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بنایا گیا یہ سسٹم اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ رقم کی ادائیگی مفت کی جا سکتی ہے۔ یعنی آپ رقم منتقل کرنے کی فیس دیے بغیر اسٹیٹ بینک کے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے رقم منتقل کر سکتے ہیں۔
 
اس پلیٹ فارم کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ پلیٹ فارم آپ کے بینک اکاؤنٹ کے آن لائن ایپلیکیشن سے آپریٹ ہوتا ہے، اس طرح آپ کا اکاؤنٹ بھی محفوظ اور رقم بھی محفوظ۔
 
image
 
RAAST کے استعمال کا طریقہ کار بھی بہت آسان ہے، آپ اپنے بینک اکاؤنٹ کی آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے رقوم کی منتقلی کر سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب تمام بینکس کو ہدایات دی گئی ہیں جس کے مطابق یہ سہولت تین مختلف طریقوں کے ساتھ موجود ہوگی۔ جن میں موبائل ایپلیکیشنز، انٹرنیٹ بینکنگ اور برانچ کاؤنٹرز شامل ہیں۔
 
ڈیجیٹل فنانسنگ سروسز کی پروموشن کے سلسلے میں بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ RAAST کے ذریعے کی جانی والی ٹرانزیکشنز پر چارجز نہیں لیے جائیں گے اور یہ سہولت کسٹمرز کے لیے مفت ہوں گی۔
 
ڈیجیٹل فنانسنگ سروسز کی پروموشن کے سلسلے میں بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ RAAST کے ذریعے کی جانی والی ٹرانزیکشنز پر چارجز نہیں لیے جائیں گے اور یہ سہولت کسٹمرز کے لیے مفت ہوں گی۔
 
 RAAST استعمال کرنے کا طریقہ کار:
سب سے پہلے آپ اپنے بینک کی آن لائن ایپلیکیشن میں سائن ان کریں۔
 
اگلے مرحلے میں کچھ بینک ایپلیکیشنز میں نوٹیفیکشن کے ذریعے بھی RAAST سروسز کے بارے میں بتایا جاتا ہے جبکہ کچھ میں آپ کو آپشنز پر کلک کرنا ہوگا اور RAAST پر کلک کرنا ہوگا۔
 
تیسرے مرحلے میں آپ کو اپنا IBAN نمبر (انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر) ڈالنا ہوگا، پھر اپنا نام ڈالیں گے اور آخری میں اپنا فون نمبر۔ جس کے تحت آپ کا RAAST اکاؤنٹ مینیج ہوگا۔ آپ اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر RAAST آئی ڈی سے لنک کریں گے تاکہ آپ RAAST سروسز سے فائدہ اٹھا سکیں۔ آخر میں آپ لنک پر کلک کر کے اپنا اکاؤنٹ بنا لیں گے۔
 
image
 
ٹرانزیکشن کیسے کر سکتے ہیں؟
آپ اپنا RAAST اکاؤنٹ کھولیں جو کہ آپ کے بینک کی آن لائن ایپلیکیشن میں موجود ہوگا۔ اس کے بعد RAAST کے آپشن پر کلک کریں۔
 
اگلے مرحلے میں آپ کو فنڈ ٹرانسفر کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
 
جس کے بعد تیسرے مرحلے میں آپ کو اکاؤنٹ منتخب کرنا ہوگا، کرنٹ اکاؤنٹ یا سیوونگ اکاؤنٹ۔ ساتھ ہی آپ کو RAAST آئی ڈی یا IBAN میں سے کسی ایک کو سیلیکٹ کرنا ہوگا۔
 
اس کے بعد اگلے مرحلے میں آپ کو اس شخص کی RAAST آئی ڈی ڈالنی ہوگی جس کو آپ فنڈز ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی نیچے آپ رقم درج کریں گے اور نیچے دیے گیے آپشنز میں سے کسی ایک آپشن پر کلک کریں، ان آپشنز میں سے آپ کو کوئی ایک وجہ بتانی ہوگی۔
 
اگلی اسکرین پر رقم وصول کرنے والے کی تفصیلات سامنے آئیں گی، جس کی آپ نے تصدیق کرنی ہوگی۔ یہ تصدیق اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ آپ کو پتہ ہو کہ جو رقم آپ ٹرانسفر کر رہے ہو، وہ صحیح فرد تک جا رہی ہے یا نہیں۔
 
اس سب کے بعد آخری مرحلہ اہمیت کا حامل ہے، اس آخری مرحلے میں آپ کو ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے OTP Code موصول ہوگا، جسے آپ دیے گئے آپشن میں ڈالیں گے۔
 
اس طرح آپ باآسانی اور محفوظ طریقے سے رقم مفت منتقل کر سکتے ہیں۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: