|
|
کیا آپ خوفزدہ ہیں؟ آپ کے لاشعور میں کوئی خوف پنجے
گاڑھے بیٹھا ہے جو آپ خود بھی نہیں جانتے۔۔آپ اپنے آپ کو بہت بہادر سمجھتے
ہیں آپ کو لگتا ہے کہ آپ کسی چیز سے نہیں ڈرتے،لیکن یہاں ایک تصویرسے ہم آپ
کو بتائیں گے کہ درحقیقت وہ کونسا ڈر ہے جو آپ کے لاشعور میں موجود ہے۔ بعض
اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کچھ چیزیں، کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جس پر آپ کسی چیز،
کسی کیڑے مکوڑے ،کسی آہٹ، کسی بھیانک آواز سے ڈر کر اپنی جگہ سے اچھل جاتے
ہیں- اس سے پتہ چل جاتا ہے کہ آپ اس چیز سے ڈر گئے ہیں لیکن کچھ چیزوں کے
بارے میں آپ کو خود بھی نہیں پتہ ہوتا کہ وہ آپ کو لاشعوری طور پر خوف میں
مبتلا کیے ہوئے ہیں۔ یہاں آپ کو اوپر ایک تصویر میں کچھ چیزیں دکھائی دے
رہی ہیںں، چاقو،ایک سیب،ایک سنڈی (کیٹرپلر) اور ایک تتلی موجود ہے ،آپ یہ
تصویر دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو اس میں کیا چیز سب سے پہلے نظر آئی ہے۔
پھر ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ لاشعوری طور پر کس چیز سے خوفزدہ ہیں۔ وہ کون
سا خوف ہے جس سے آپ خود بھی واقف نہیں ہیں۔ |
|
1۔ تتلی |
اگر آپ کو سب سے پہلے اس تصویر میں تتلی نظر آئی
ہے تواس کا مطلب ہے کہ آپ کسی کی بے وفائی یا دغا بازی سے خوفزدہ ہیں۔ آپ
لوگوں پر بھروسہ کرنے سے ڈرتے ہیں، جس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ
پہلے آپ کے ساتھ ایسا واقعہ یا حادثہ پیش آیا ہو یا آپ کے بچپن میں ایسا
کچھ ہوا ہو جس نے آپ کو اس خوف میں مبتلا کردیا ہو۔ یا اپ کو کہیں مسترد
کیا گیا ہو۔جب ہم ایسے کسی تجربے سے گزرتے ہیں تو بظاہر ہم ٹھیک ہوتے ہیں
لیکن دوبارہ اس طرح کا کوئی بھی واقعہ اس حادثے کو ہمارے ذہن میں تازہ کر
دیتا ہے۔ |
|
|
2۔ سیب |
اگر آپ کو تصویر میں سب سے پہلے سیب نظر آیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا
سب سے بڑا خوف موت ہے،یہ بظاہر کوئی اتنی بڑی بات نہیں کیونکہ ہم سب کہیں
نہ کہیں موت سے خوفزدہ ہوتے ہیں لیکن اس میں اصل بات یہ ہے کہ آپ کسی اپنے
کے جدا ہونے یا چھن جانے سے خوفزدہ ہیں- کسی اپنے کی جدائی کا خوف آپ کے
اندر پنجے گاڑھے بیٹھا ہے۔ آپ ایک محبت کرنے والی ہستی ہیں اور آپ کو
دوسروں کی بہت پرواہ ہے، اور اس خوف کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آپ نے
کچھ عرصے پہلے ہی کسی بہت اپنے کو کھویا ہو۔ اور اسی وجہ سے یہ خوف آپ کے
اندر لاشعور میں بیٹھ گیا ہے۔ |
|
|
3۔ کیڑا یا کیٹر پلر |
اگر آپ کو تصویر میں سب سے پہلے کیڑا نظر آیا ہے تو اس
کا مطلب ہے کہ آپ فاسموفوبیا میں مبتلا ہیں ،یا یہ کہہ لیں کہ آپ کسی مافوق
الفطرت چیز جیسے جن بھوت چڑیل وغیرہ کے خوف میں مبتلا ہیں۔ ایسے کسی لفظ کو
پڑھ کر بھی آپ کا وہ چھپا ہوا خوف عود کر آئے گا۔اور آپ کا دماغ ایک الارم
بجانا شروع کر دے گا جبکہ آپ جانتے ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہے ،لیکن خوفزدہ
کرنے والی سوچیں آپ کو اپنے اندر سے جکڑ لیتی ہیں۔ |
|
|
4۔ چاقو |
اگر آپ کو تصویر میں چاقو نظر آیا ہے تو یہ
علامت ہے دھمکی کی، اگر آپ نے یہ دیکھا ہے تو آپ کسی ناقابل علاج بیماری یا
اچانک موت سے خوفزدہ ہیں۔ ہم سب ہی بڑھاپے یا بیماری سے ڈرتے ہیں لیکن اس
بات کا خوف آپ کو اندر سے جکڑ لے کہ آپ کی اچانک موت ہو جائے گی یا کوئی
ناقابل علاج بیماری نہ ہو جائے۔ یہ چیزیں آپ کو لاشعوری طور پر خوفزدہ
رکھتی ہیں۔ |
|
|
یہ وہ خوف ہیں جو دراصل آپ کے اندر موجود ہیں
اورآپ بظاہر ان سے واقف نہیں تھے ،لیکن اپنے اندر جھانکیں تو پتہ چلے گا کہ
واقعی ایسا ہے۔۔تو بتائیں کہ کیا آپ درحقیقت ان خوف میں مبتلا تھے ،اور کیا
چیز آپ کو پریشان کرتی ہے۔۔ یہ تصویر اپنے دوستوں اور عزیزوں سے شئیر کریں
اور معلوم کریں ان کے اندر کیا خوف پنپ رہے ہیں۔ |