مبارک ہو آپ نے نیا فون لے لیا ہے، لیکن اگر آپ کو پرانے فون کے یہ فائدے پتہ ہوں تو آپ اس کو کبھی بھی خود سے دور نہ کریں

image
 
آج کل کے دور میں ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ جدید ترین سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئے ماڈل کے موبائل فون اپنے پاس رکھے۔ لیکن بعض اوقات زيادہ استعمال کے سبب بھی موبائل فون خراب ہو جاتا ہے اور اس کے ذریعے کال کرنے اور سننے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر اس کی بیٹری ٹائمنگ کا اشو ہو سکتا ہے- ان تمام وجوہات کی وجہ سے پرانا فون خراب اور نیا فون آپ کی زندگی کا حصہ بن سکتا ہے- مگر پرانے فون کو کسی کباڑ والے کو بیچنے یا گھر کے کسی فالتو سامان کے اسٹور روم یا دراز میں پھینکنے سے قبل اس کے حوالے سے یہ باتیں ضرور جان لیں کہ آپ کا پرانا موبائل فون اب بھی ایک منی کمپیوٹر کے طور پر کام کر سکتا ہے اور اس کے بہت سارے فیچر ایسے بھی ہیں جو کہ آپ کے لیے بہت حوالوں سے معاون ثابت سکتا ہے- اس وجہ سے نئے فون کو لینے کے بعد پرانے فون کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں اس کے حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ بتائيں گے-
 
بطور سیکیورٹی کیمرہ
اپنے موبائل فون کو کسی اسٹینڈ کی مدد سے داخلی راستے پر لگا دیں اور اس میں الفریڈ نامی ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کر لیں تاکہ وہ کام کر سکے اس کے ساتھ اس کی چارجنگ کا سوئچ بھی لگا لیں- اس طرح سے آپ کا فون 24 گھنٹے کی ریکارڈنگ کر سکے گا اس کے علاوہ اس کو اپنے نئے فون کے ساتھ کنیکٹ کر لینے سے آپ کہیں بھی بیٹھ کر اپنے گھر کی نگرانی کر سکتے ہیں-
image
 
بچوں کے لیے
عام طور پر بچے ماں باپ کے فون کی جان نہیں چھوڑتے ہیں اور ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ فون اپنے پاس رکھیں- مگر اس صورت میں جبکہ آپ کا پرانا فون فارغ ہو چکا ہو تو اس کو بچوں کو دیا جاسکتا ہے- اس میں اپنی مرضی کی ایسی سیٹنگ کی جا سکتی ہے جس سے اس فون کا استعمال بچوں کے لیے محفوظ ہو جائے- بچے اس فون میں مختلف گیم کھیل سکتے ہیں اور آپ بھی فارغ وقت میں اس فون میں اپنی مرضی کے گیم ڈاؤن لوڈ کر کے کھیل سکتے ہیں-
image
 
نائٹ بلب کے طور پر
عام طور پر کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جو کہ رات میں بالکل اندھیرا کر کے سونے کے عادی نہیں ہوتے ہیں- ایسے افراد کے لیے موبائل فون میں موجود ٹارچ نائٹ بلب کے طور پر کام کرنے کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے-
image
 
بطور الارم کلاک
اپنے نئے فون کو سنبھال کر احتیاط سے رکھنے والے لوگ اپنے پرانے فون کو الارم کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں- اس سے پرانے فون کے ساتھ تعلق بھی جڑا رہے گا اور نئے فون کو چارجنگ پر بھی لگا یا جا سکے گا-
image
 
ریموٹ کنٹرول
اکثر ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول کے بٹن زيادہ استعمال کے سبب خراب ہوجاتے ہیں اور اس وجہ سے ہر تھوڑے دن کے بعد نیا ریموٹ کنٹرول خریدنا پڑتا ہے- لیکن اگر آپ کے پاس پرانا فون ہے تو آپ کو چاہیے کہ اس میں ریموٹ کنٹرول ایپ ڈاون لوڈ کر لیں اور اس کا استعمال ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول کے طور پر کریں-
image
 
ای بک ریڈر
اگر آپ کتابیں پڑھنے کے شوقین ہیں تو آپ اپنے اس فون میں بہت ساری کتابیں ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں- اور اس فون کا استعمال بطور لائبریری کر سکتے ہیں اس کے لیے پلے اسٹور میں ایسی کئی ایپ بھی موجود ہیں جن کو ڈاؤن لوڈ کر کے آپ اپنی مرضی کی کتابیں آسانی سے پڑھ سکتے ہیں-
image
 
یہ تمام فوائد ایسے ہیں جو کہ کوئی بھی عام انسان اپنے گھریلو استعمال مں اپنے پرانے فون کو لا سکتا ہے- اس کے علاوہ اگر آپ ٹیکنالوجی سے جڑے انسان ہیں تو اس صورت میں تو آپ کا یہ پرانا فون آپ کے لیے ویب کیم، ماؤس کے طور پر بھی اس تعمال ہو سکتا ہے- اس کے علاوہ اس کا استعمال فاضل اسٹوریج ڈیوائس کے طور پر بھی کر سکتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: