انگور کبھی بھی مائیکرو ویو اوون میں نہ رکھیں ورنہ، دنیا کے کچھ ایسے سچ جنہیں کوئی بھی نہیں مانے گا

image
 
اگر آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو اللہ نے بہت ذہانت سے نوازہ ہے اور آپ دنیا کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں تو یہ آپ کی خام خیالی ہے- کیوںکہ سائنسدانوں کے مطابق ابھی تک انسان 80 فی صد تک اس دنیا میں موجود جانوروں، نوے فی صد تک سمندر کے اندر رہنے والی مخلوق اور ننانوے فی صد تک خوردبینی اجسام کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا ہے- ایسے ہی کچھ معلوماتی حقائق آج ہم آپ کو بتائيں گے-
 
انسان کے جسم کی بو سے اس کی شخصیت کا اظہار ہوتا ہے
سائنسدانوں کے مطابق ہر انسان کے جسم کی بو اسکی فطرت اور مزاج کے مطابق ہوتی ہے جیسے اگر کچھ افراد بہت غصے والے اور جھگڑالو طبعیت کے مالک ہیں تو اس کے جسم کی خوشبو ایسی ہی ہوگی جیسی تمام غصے والے لوگوں کی ہوتی ہے-
image
 
انسان جب آنکھیں بند کرتا ہے تو بھولی چیزیں یاد آجاتی ہیں
ماہرین کے مطابق اگر کوئی انسان کچھ بھول جائے اور اس کو یاد کرنا چاہتا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ آنکھیں بند کر لے اور سوچے تو اس سے اس کی دماغ کو ارتکاز کرنے میں مدد ملتی ہے- اور اس کو بھولی ہوئی چیزیں بھی یاد آجاتی ہیں-
image
 
عمر کے ساتھ انسان کی ترجیحات بدل جاتی ہیں
اگر آپ اپنے بزرگوں یا ماں باپ کو کوئی تحفہ دینا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے لیے ماہرین کی تحقیق کے مطابق کچھ خاص باتوں کا دھیان رکھنا پڑے گا۔ کہ عمر کے ساتھ ساتھ انسان کی ترجیحات تبدیل ہو جاتی ہیں اور بڑی عمر کے افراد کو تحفے میں ایسی چیزیں زيادہ متاثر کرتی ہیں جس سے ان کی جذباتی وابستگی ہو- اس عمر کے لوگوں کو مہنگے تحائف کے بجائے ایسے تحائف دینا زیادہ بہتر ہوتا ہے جس سے ان کی یادیں جڑی ہوتی ہیں-
image
 
چھوٹے بچوں کی انگلی کی پور دوبارہ بھی بڑھ سکتی ہے
عام طورپر یہ کہا جاتا ہے کہ انسانی جسم کے اعضا دوبارہ سے نہیں بڑھتے ہیں لیکن میڈیکل ماہرین کے مطابق کم عمر بچوں کی انگلیوں کی اگلی پوروں پر کوئی چوٹ لگ جائے یا کٹ جائيں تو وہ صرف آٹھ ہفتوں میں دوبارہ سے بڑھ سکتی ہیں- لیکن ماہرین اس عمل کی کوئی وضاحت دینے سے قاصر ہیں اور اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ عمل سو فی صد بچوں کے ساتھ ہونا یقینی نہیں ہے-
image
 
انسان کی کامیابی کا دارومدار اس کی ذہانت کے بجائے جذباتیت پر ہوتا ہے
عام طور پر ہر انسان کا یہ ماننا ہے کہ جن افراد کا آئی کیو زیادہ ہوتا ہے وہ زيادہ ذہین ہوتے ہیں اور ایسا سوچنا بھی صحیح بھی ہے- مگر کسی کی ذہانت اس کی کامیابی کی ضمانت ہے اس کے بارے میں ماہرین کی رائے مختلف ہے اور وہ انسان کی کامیابی کا سبب ذہنی ذہانت کو قرار دینے کے بجائے جذباتی ذہانت کو قرار دیتے ہیں-
image
 
انگور کے دانوں کو آگ بھی لگ سکتی ہے
اس حقیقت سے بہت کم لوگ واقف ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اگر انگور کے دانوں کو مائیکرو ویو اوون میں رکھا جائے تو یہ دانے آگ کے بال میں تبدیل ہو جاتے ہیں- اور خطرناک بھی ثابت ہو سکتے ہیں اس وجہ سے بہتر یہی ہے کہ اس کو اوون میں نہ رکھا جائے-
image
 
زبان بھی ناک کی طرح سونگھ سکتی ہے
ماہرین کے مطابق جس طرح ہمارا ناک بو کو سونگھ سکتا ہے اسی طرح ہماری زبان بھی مختلف چیزوں کی بو کو محسوس کر سکتی ہے- اور زبان میں بھی ویسے ہی سیل اوردسیپٹر موجود ہوتے ہیں جو بو کو محسوس کر کے پیغام کو دماغ تک پہنچا سکتے ہیں-
image
 
امید ہے کہ یہ سب حقائق اس سے قبل آپ کو نہیں پتہ ہوں گے ان حقائق کو دوسروں تک شئير کر کے دوسروں کی معلومات میں بھی اضافے کا سبب بنیں-
YOU MAY ALSO LIKE: