|
|
اشتہارات ذہن سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں- ذہنوں
اور روایات کو بدلنے کے لیے اشتہارات اہم طریقہ کار سمجھا جاتا ہے- کسی دور
میں ٹی وی اشتہارات انہی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کیے جاتے تھے-
يہى وجہ ہے کہ اتنے برس گزر جانے کے بعد بھى آج ان اشتہارات سے بے شمار
یادیں جڑی ہیں- اتنے تخلیقی اور خوبصورتی سے يہ اشتہار بنائے جاتے کہ
دیکھنے والا محو ہو جاتا- آئیے آج کچھ یادگار ہرانے پى ٹی وی اشتہارات سے
وابستہ بچپن کی یادیں تازہ کريں |
|
اسٹيٹ لائف انشورنس |
'اے خدا میرے ابو سلامت رہىں ' ان الفاظ میں بچی والد کے
لئے دعا کرتی دکھائی دیتی ہے - کہا جاتا ہے کہ بیٹیاں باپ سے زیادہ قریب
ہوتی ہیں - انشورنس کمپنی نے تشہیری مہم کے ذریعے بڑی خوبصورتی سے اپنے
موقف کو خاندان سے جوڑا اور نہايت پختگی سے بیمہ پالیسی کی ضرورت کو اجاگر
کیا گويا روشن مستقبل کی ضمانت بيمہ پالیسی کو قرار دیا- يہ اشتہار کى
کاميابى ہى تھى کہ اس دور میں بيمہ پاليسى لينے والے افراد کى بڑى تعداد
نظر آئى- |
|
|
چيرى بلاسم |
جوتے چمکانے کی اس پالش کے نام سے کون واقف نہیں بلکہ آج بھی تقریباً ہر
گھر میں استعمال کی جاتی ہے- ايک دور میں جب بچوں کے لئے اسکول جاتے ہوئے
چمکتے جوتے پہننا خوشى کى علامت ہوا کرتا- پی ٹی وی کے پرانے اشتہار میں جب
بچی کالے چمکتے جوتے پہنے اور ٹوکری تھامے گھر سے چيرى کی تلاش میں خوشی سے
یہ گاتے ہوئے نکلتی ہے ' چيرى بلاسم، چمکے ہر دم ' گويا اس اشتہار کے ذريعے
چيرى بلاسم کى ہر گھر میں ضرورت چھوٹى سے بات سے واضح کى گئى- |
|
|
مورون گولڈ |
'تمباکو نوشى بلاشبہ صحت کے لئے مضر ہے ' مگر سگریٹ کے
اس برینڈ کی تشہیر میں قابل ذکر پہلو یہ ہے کہ پروڈکٹ چونکہ مردوں کے زير
استعمال تھا، اسی لئے کمرشل بھی کلی طور پر اسى جنس پر مبنی بنایا گیا-
اشتہار میں مرد حضرات مختلف مشکل اور دشوار گزار راستوں سے گزرنے کے بعد
سگريٹ کی خواہش کرتے دکھائى ديتے ہيں اور اپنی تھکن دور کرتے نظر آتے ہیں-
مردوں کے اس پروڈکٹ کو عين ان کی نفسیات کے مطابق ترتیب دیا گیا- اس دور کی
اشتہارات کی یہی خوبصورتی تھی کہ وہ کسٹمر کے ذہن و ضرورت کو مدنظر رکھتے
ہوئے بنائے جاتے- |
|
|
پيک فرينز |
بسکٹ کے اس پروڈکٹ کو سراہے بغير نہيں رہا
جاسکتا -اس دور کے بچوں کى ہسنديدہ بسکٹ کو پالینے سے ان کى خوشى ديدنى
ہوتى- اشتہار میں نہايت خوب انداز میں اپنے اصل کسٹمر یعنی بچوں کی دلچسپی
سے جوڑا گیا، جس میں ایک شخص بانسری بجاتا سب بچوں کو اسکولوں اور گھروں سے
نکال کر اپنے پیچھے لیے چلتا ہے اور بچے بھی بخوشی اس کے ساتھ ہو لیتے ہیں
اور اس کے پیچھے چلتے چلتے peak freans کی دنیا میں داخل ہوجاتے ہیں- |
|
|
پيپسى کولا |
اس اشتہار کو اس دور میں بنایا گیا، جب پاکستان میں کرکٹ اپنے عروج پر تھی
اور آسٹریلیا، پاکستان کی ٹیموں کے مابین کرکٹ کی سیریز رواں تھی- اس سیریز
کے ناشرین میں پیپسی کولا بھی شامل تھی- اس وقت جب گلى محلے کی کرکٹ بھی
عروج پر تھى اور اسی ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی اور آسٹریلوی مایہ
ناز کھلاڑیوں کو اس اشتہار میں دکھایا گیا جس میں وہ پیپسی کولا کى خواہش
کرتے ہیں اور اسى لئے بچوں سے میچ جیتنے کی شرط لگاتے ہیں مگر کوشش کے
باوجود بھی آسٹریلوی کھلاڑی بچوں سے جیت نہیں پاتے اور آخر میں پھر وہ
پیپسی کولا کے لیے بچوں سے سفارش کرتے ہیں تو قہقہ گونج اٹھتا ہے- |
|
|