میں اس تصویر میں کہاں ہوں، کچھ ایسی عام تصاویر جن کو ان کے پیچھے چھپی کہانی خاص بناتی ہے

image
 
کچھ چیزیں بظاہر دیکھنے میں بہت عام ہوتی ہیں مگر وہی اشیا کسی نہ کسی یاد کے جڑے ہونے کے سبب دوسرے انسان کے لیے بہت ہی خاص ہو جاتی ہیں۔ ایسی اشیا پہلی نظر میں انسان سرسری دیکھتا ہے مگر جب ان کو اس کے پیچھے چھپی کہانی کا پتہ چلتا ہے تو وہ اس کی یاداشت کا حصہ بن جاتی ہیں اور وہ ان کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا ہے- ایسی ہی کچھ تصاویر آج ہم کو دکھائيں گے جن کے ٹائٹل کے بغیر ان کو دیکھنے سے ان کی اہیمت پتہ نہیں چل سکتی ہے-
 
پودے کی تصویر
یہ تصویر بظاہر کسی بچے کی بنائی ہوئی ایک پودے کی تصویر لگ رہی ہے مگر اس تصویر میں پودے کے تنے پر موجود ایک سیاہ دھبہ ہے جو کوئی اور نہیں بلکہ اس تصویر کا خالق خود ہے جس نے بلندی سے لی جانے والی اپنی اس تصویر کو اس انداز میں سیٹ کیا ہے کہ جیسے ایک آدمی تنے کی سیدھی لکیر پر محو سفر ہے-
image
 
کتے کے کھانا کھانے کا برتن
یہ کتے کے کھانا کھانے کا برتن ہے جس میں سے آدھا کھانا کھایا جا چکا ہے جب کہ باقی آدھا بچا ہوا ہے- مگر اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ برتن ایک انسان کے کتے کے کھانے کا برتن ہے جس کا کتا عمر رسیدگی کے سبب ایک آنکھ کی بینائی کھو چکا ہے اور صرف اسی طرف سے کھانا کھاتا ہے جہاں سے اس کو نظر آتا ہے اور باقی چھوڑ دیتا ہے-
image
 
پلیٹوں کا ڈیزائن
آپ کو محسوس ہو رہا ہوگا کہ یہ دو علیحدہ ڈيزائن کی پلیٹیں ہیں جب کہ حقیقت برعکس ہے ان میں سے ایک پلیٹ عام روزمرہ کے استعمال میں رہی ہے جس کی وجہ سے اس کے اوپر چھپا ڈيزائن بار بار استعمال کی وجہ سے ہلکا ہو گیا ہے- جبکہ دوسری پلیٹ چونکہ استعمال نہیں ہوئی اس وجہ سے اس نے اپنی آب و تاب بر قرار رکھی ہے-
image
 
چٹان یا درخت
دیکھنے میں یہ محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے کوئی انسان کسی چٹان کے سامنے کھڑا ہے جب کہ اصل میں یہ ایک قدیم درخت کی جڑیں ہیں جس کے سامنے ساڑھے چھ فٹ کا یہ آدمی بھی بالکل بونا لگ رہا ہے-
image
 
سنار کی دکان
بظاہر دیکھنے میں یہ تصویر ایسے سنار کی دکان کا منظر پیش کر رہی ہوگی جس کے پاس مختلف قسم کے مہنگے پتھر موجود ہیں- لیکن اصل میں یہ بچے ہوئے صابن کے وہ ٹکڑے ہیں جو کہ استعمال کی آخری حد کے بعد بچ جاتے ہیں-
image
 
اس سے ظاہرہوتا ہے کہ ہمیشہ ہمیں جو نظر آتا ہے وہی درست نہیں ہوتا ہے بلکہ بعض اوقات حقیقت اس سے بہت مختلف ہوتی ہے جس کو سمجھنےکے لیے ہمیں کسی اور کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: