ایک روز حضرت جبریل علیہ السلام نبی ٔ آخرلزماں حضرت محمدﷺ کی خدمت میں
حاضرہوئے اور بارگاہ ِ رسالت میں عرض کی کہ یا رسول اﷲ ﷺ اﷲ تعالیٰ نے مجھے
اتنی صلاحیت بخشی ہے کہ میں دنیا کے تمام درختوں کے پتے گن سکتاہوں پانی کے
قطرے اور ریت کے ذروں کو شمارکرنے کی قدرت رکھتاہوں لیکن جو شخص آپ ﷺ پر
درود بھیجتاہے اس پر اﷲ تعالیٰ کی اتنی رحمتیں نازل ہوتی ہیں کہ میں اس کی
تجلیات نہیں گن سکتا۔ شاید بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ درود شریف عربی
کا نہیں فارسی کا لفظ ہے عربی میں اس کا متبادل لفظ ' الصلوٰۃ علی النبی
ہے. اگر درود شریف کا جائزہ لیا جائے تو یہ امر کھل کے واضح ہوجاتا ہے کہ
یہ اپنے معنوں اور حقیقت دونوں کے اعتبار سے ایک دعا ہے. ایک ایسی دعا جس
میں ہم رب کائنات سے یہ التجا کرتے ہیں کہ وہ رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ
وسلم پر مزید رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائیں. دعا ہمیشہ مانگی جاتی ہے
پڑھی نہیں جاتی. افسوس یہ ہے کہ ہمیں درود پڑھنا تو سکھا دیا گیا لیکن
مانگنا کسی نے نہ سکھایا. ضرورت ہے اس امر کی کہ درود کے الفاظ ادا کرتے
ہوئے یہ حقیقت ملحوظ رہے کہ ہم اپنے پروردگار سے دعا مانگ رہے ہیں. یہ سوچ
ان الفاظ میں اپ کی دلچسپی اور لطف دونوں بڑھا دے گی۔ ایک اور پہلو جو
ہماری توجہ کا طالب ہے وہ یہ کہ جب ہم اس درود میں ' آل رسول ' کا ذکر کرتے
ہیں تو اس سے مراد نہ صرف آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا خاندان بھی ہے بلکہ
اپنے وسیع معنوں میں یہ لفظ تمام امت رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا احاطہ
بھی کرتا ہے کیونکہ آخری الہامی کتاب قرآن اور عربی دونوں کا اسلوب ہے کہ
لفظ ' آل ' سے مراد قبیلہ یا امّت بھی ہوتا ہے. اسی لئے قرآن پاک میں جب
فرعون کے ماننے والو کا ذکر ہوا تو انہیں ' آل فرعون ' کہہ کر مخاطب کیا
گیا. لہٰذا آئندہ جب ہم درود میں آل رسول کا ذکر کریں تو یہ جانتے ہوئے
کریں کہ اس میں رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے تمام خاندان یعنی خاتون ِ
جنت بی بی فاطمہ ؓ کا خاندان، تمام صاحبزادے ، چاروں صاحبزادیاں، امہات
المومومنین بھی شامل ہیں اور تمام امتی بشمول میں خود بھی شامل ہوں اسی
تناظرمیں اعلیٰ حضرت عظیم المرتبت امام احمدرضاؒ خان بریلوی نے لکھا ہے
شاہ کی ساری امت پر لاکھوں سلام
ہمیں تو قرآن پا ک میں حکم بھی دیا گیاہے کہ اے ایمان والو اﷲ اور اس کے
فرشتے نبی ٔ اکرم ﷺ پر درود و سلام بھیجتے ہیں تم بھی ان پر درود وسلام
بھیجا کرو اس لحاظ سے اس حکم ِ ربانی کے ذریعے نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ
پر درود شریف پڑھنا مسلمانوں پر فرض قراردے دیا گیاہے درود پاک کے بیشمار
فوائد میں سے چند ملاحظہ فرمائیں اور دل و دماغ کو درودشریف سے ہمیشہ معطر
رکھیں معزز قارئین یہ حقیقت ہے کہ درود پاک جیسی عظیم نعمت کی تعریف و
تمہید پر لکھوں تو میرے قلم میں اتنی سکت نہیں کہ درود پاک کی ایک برکت پر
بھی قلم کشائی کرسکوں۔۔۔ تحدیث نعمت کے طور پر بے شمار فوائد میں سے 50
مستند ترین فوائد پ کے سامنے رکھ رہا ہوں جو ان شاء اﷲ اپ میں درود پاک
پڑھنے کا ذوق پیدا کریں گے۔۔ ۔ 1۔ درود پاک پڑھنے والے پر اﷲ درود بھیجتا
ہے اور ایک کے بدے کم از کم دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں 2۔ درود پاک پڑھنے
والے کے لیے اﷲ کے فرشتے اﷲ سے رحمت اور بخشش کی دعائیں کرتے ہیں۔ 3۔جب تک
بندہ درود پاک پڑھتا رہتا ہے اس وقت تک آسمانی زمینی بلائین اْس بندے سے
پناہ مانگتی رہتی ہیں 4۔ درود پاک گناہوں کا کفارہ ہے 5۔ درود پاک سے تمام
عمل پاک ہوجاتے ہیں 6۔ درود پاک خود اپنے پڑھنے والے کے لیے اﷲ سے استغفار
کرتا ہے 7۔ درود پاک پڑھنے سے درجات بلند ہوتے ہیں۔۔۔ 8۔ درود پاک پڑھنے
والے کے لئے ایک قیراط ثواب لکھا جاتا ہے جو کہ احد پہاڑ جتنا ہے 9۔درود
پاک پڑھنے والے کو پیمانے بھر بھر کر ثواب ملتا ہے 10/ جو درود پاک کو ہی
وظیفہ بنا لیں اور خلوص و یقین سے پڑھیں اس کے دنیا و آخرت کے تمام کاموں
کو اﷲ اپنے زمہ کرم پر لے لیتا ہے 11۔ درود پاک پڑھنے کا ثواب غلام آزاد
کرنے سے بھی افضل ہے 12۔ درود پاک پڑھنے والا ہر قسم کے ہولوں سے نجات پاتا
ہے 13۔ حضو ر پرنور ﷺ درود پاک پڑھنے والے کے ایمان کی گواہی دیں گے 14۔
درود پاک پڑھنے والے کے لیے شفاعت واجب ہوجاتی ہے 15۔ درود پاک پڑھنے والے
کی تقدیر میں اﷲ کی رضا اور رحمت لکھ دی جاتی ہے 16۔ درود پاک پڑھنے والا
اﷲ کے غضب سے ہمیشہ محفوظ رہتا ہے 17۔ رزق میں کبھی تنگی نہیں ہوتی وافر
رزق عطا ہوتا ہے 18۔ لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ دوزخ سے بری ہے 19۔درود پاک
پڑھنے والے کو قیامت کے دن عرش الہی کے سائے کے نیچے جگہ ملے گی 20۔ درود
پاک پڑھنے والے کی نیکیوں کا پلڑا بھاری رہے گا 21۔ درود پاک پڑھنے والے کے
لیے جب وہ حوض کوثر پر جائے گا تو خصوصی عنایت ہوگی 22۔ درود پاک پڑھنے
والا کبھی پیاسا فوت نہیں ہو گا 23۔ درود پاک پڑھنے والا پل صراط سے
اتنہائی تیزی اور آسانی سے گزر جائے گا 24۔ درود پاک پڑھنے والے سے اﷲ کی
ہر غیب مخلوق محبت کرنے لگتی ہے 25۔ درود پاک پڑھنے والا موت سے پہلے جنت
میں اپنا مکان دیکھ لیتا ہے 26۔درود پاک پڑھنے والا ہر لمحے حضور ﷺ کی نگاہ
رحمت میں رہتا ہے 27۔ درود پاک کی برکت سے مال بڑھتا ہے 28۔ درود پاک پڑھنا
عبادت عظیم ہے 29۔ درود پاک اﷲ کے نزدیک تمام عملوں سے محبوب ترین افضل
ترین اور پیارا عمل ہے 30۔ درود پاک پڑھنے والا کبھی بے ایمان اور کفر پر
نہیں مرتا 31۔ درود پاک پڑھنے کا شوق صرف اسی کو ہوتا ہے جس کو اﷲ اور اسکا
رسول ﷺپسند فرمائیں 32۔ درود پاک تنگدستی کو دفع کردیتا ہے 33۔ درود پاک
پڑھنے والا حضور ﷺ کے ساتھ قیامت میں سب سے زیادہ قریب ہوگا 34۔ درود پاک
اپنے پڑھنے والے اور اسکی نسلوں کو رنگ دیتا ہے 35۔ درود پاک پڑھ کر جس کو
بخشا جائے اسے بھی نفع دیتا ہے 36۔ درود پاک پڑھنے والے کو اﷲ اور اسکے
حبیبﷺ کا قرب نصیب ہوتا ہے 37۔ درود پاک پڑھنے والا کا دل ہر قسم کے زنگ سے
پاک ہوتا ہے 38۔ درود پاک پڑھنے والے سے لوگ محبت کرتے ہیں 39۔ درود پاک
پڑھنے والا لوگوں کی غیبت سے محفوظ رہتا ہے 40۔ سب سے بڑی نعمت درود پاک
پڑھنے والے کو حضو ر ِاکرم ﷺ کی زیارت نصیب ہوتی ہے 41ایک بار درود پاک
پڑھنے سے دس گناہ معاف ہوتے ہیں دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں دس درجے بلند ہوتے
ہیں اور دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں 42۔ درود پاک پڑھنے والے کی دعا لازم قبول
ہوتی ہے 43۔ درود پاک پڑھنے والے کو بھی ڈیپریشن نہیں ہوتا فالج نہیں ہوتا
کینسر نہیں ہوتا 44۔ درود پاک پڑھنے والے کی جان نکلتے وقت بالکل تکلیف
نہیں ہوتی 45۔ درود پاک پڑھنے والے کو فرشتے اپنے گھیرے میں لے لیتے ہیں
46۔ درود پاک پڑھنے سے حضور پرنور ﷺ کی محبت بڑھتی ہے 47۔ درود پاک پڑھنے
والے سے خود حضور ﷺ محبت فرماتے ہیں 48۔ درود پاک پڑھنے والا کبھی محتاج
نہیں ہوتا غنی ہوجاتاہے 49۔ درود پاک پڑھنے والا کبھی مفلس بے حال تنگدست
اور لاچار نہیں ہوتا 50۔ درود پاک پڑھنے سے ایک ایسی روحانیت پیدا ہوتی ہے
جس کی وجہ سے زمین و آسمان کی تمام مخلوقات درود پڑھنے والے سے عشق کرنے
لگتی ہیں جنات و حیوان محبت کرنے لگتے ہیں ، عالم ملکوت و ناسوت جبروت
لاہوت میں چرچا ہو ہوگا۔۔۔ اﷲ عزوجل ہم سب کو درود پاک پڑھنے کی توفیق عطا
فرمائے امین۔۔۔۔ ایک مرتبہ حضرت حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ! " تم اپنی
مجلسوں کو مْجھ پر درودِ پاک پڑھ کر مزیّن کرو ، کیونکہ تمہارا مْجھ پر
درودِ پاک پڑھنا قیامت کے دن تمہارے لئے نور ہوگا "
صلَّی اللْہ علٰی نَبِینا وَمْولَنَا مْحَمَّدٍ آپ ﷺ پرکروڑوں درود و سلام
ہو آپ نبی ٔ آخرالزماں صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم پر اور آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ
وسلم کی آل،اولاد پر اور اہل بیت اطہارپر، امہات المومنین اور آپ ﷺ کے
والدین اور ایمان لانے والے رشتہ داروں پر لاکھوں سلام ہو۔ درود شریف ہمیشہ
مکمل پڑھیں سب سے مختصر درود شریف صلی اﷲ و علیہ والہ وسلم ہے۔ایک اور
موقعہ پر سرور ِ کائنات ﷺ نے ارشاد فرمایا فرشتے جمعتہ المبارک کے روز تمام
امتیوں کے درود و سلام مجھے پیش کرتے ہیں اگر ہم بھی آپ کے حضور درود وسلام
پیش کریں تو ہمارانا م بھی ان خوش بختوں میں شامل ہوسکتاہے درود شریف کی
برکت و فضیلت کے تاریخ میں بہت سے واقعات رقم ہیں فقیروں سے لے کر بادشاہوں
تک ہزاروں لوگ درودشریف کی برکات سے فیض یاب ہوئے بلاشبہ آپ صلی اﷲ علیہ
وآلہ وسلم پر درود و سلام خوش بختی کی علامت ہے ا ے ہمارے پروردگار ہمیں
پیارے آقا کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم، آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی آل
اولاداور اہل بیت کی محبت نصیب فرما اور ہمیں پیارے آقا کریم صلی اﷲ علیہ
وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں پیار و محبت سے درود پاک کے نذانے پیش کرنے کی
توفیق عطا فرما، یا ذوالجلال والاکرام روز محشر پیارے آقا کریم صلی اﷲ علیہ
وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمانا اور اہل بیت کا قرب نصیب فرمانا۔ بیشک تو
بڑا ہی غفورالرحیم ہے آمین یا رب العالمین۔
|