ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں؟

اللّٰہ جلہ شانہ کا تشریعی قانون انسانوں کو ہدایت و صلاح کے راستوں پر چلانا چاہتے ہیں

اسکے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں

رمضان ان مواقعوں میں سے ایک ہے

تعلق مع اللّٰہ پیدا کرنے کا بہترین موقع ہے

مغفرت کا بہترین موقع

روحانی و باطنی ترقی میں دو چیزیں حائل ہوتیں ہیں

1 ۔ شیطان

2 ۔ نفس
۔دونوں رکاوٹوں کا بندوبست کیا

1۔ شیطان کو جکڑ لیا گیا

2۔ نفس کو سدھارنے کے طور طرقے واجب کردیے مجاہدہ جیسے روزہ حلال چیزوں سے بھی روک دیا وغیرہ

نفس کی پرورش راحت و خواہشات کے پورا کرنے میں ہے

نفس کو کمزور کرنے کے لیے روزہ ، تہجد ، قیام الیل ، تراویح ، راتوں کی عبادت ، لیلۃ القدر جیسے موقع فراہم کیے

بہت ساری گٹھی میں پڑھی بری عادتوں ، باتوں کی اصلاح کے مواقع فراہم کیے بشرطیکہ دل میں عظمت ہو

بزرگوں کے مشاہدے سے معلوم ہوتا ہے کہ جن چیزوں کی عادت رمضان میں ڈالی جائے وہ عموماً ساری زندگی چلتی ہے

خاص رحمتوں ، برکتوں کے دروازے یکم رمضان سے لیکر یکم شوال تل کھلے رہیں گے

جنکو قدروقیمت کا اندازہ ہوجاتا ہے وہ ایک ایک لمحے کو استعمال کرتے ہیں

رمضان نیکی کا سیزن ہے

انسان کی محرومی ہے کہ رمضان ایسے ہی گزر جائے جیسے عام دن معمولات میں کوئی فرق نہ آئے رمضان ایسے ہی غفلت میں گزر جائے جیسے دوسرے 11 مہینے

رمضان میں اللّٰہ کی رحمت متوجہ ہوتی ہے

نفل کا ثواب فرض کے برابر دیا جاتا ہے

فرض کا ثواب 70 گنابڑھادیا جاتا ہے

نفس و شیطان کا دھوکہ انسان کو لمبی لمبی امیدیں دلاتا ہے آخری عمر کا دلاسہ و امید دلاتا ہے توبہ آخر میں کر لیں گے ابھی تو بہت عمر پڑھی ہے
سوچیے اور سنبھلیے

اپنے کاموں کو سمیٹیں

قیمتی ترین چیز اس مہینے کی اسکی راتیں ہیں انکی حفاظت کریں

موبائل سے ہمارا تعلق کم ہوجائے جو وقت موبائل کو دیتے ہیں وہ قرآن کو دیں

(رمضان المبارک میں کرنے کے کام)

فرائض کا پورا اہتمام فرض نمازوں کے بعد آیت الکرسی اور تسبیحِ فاطمی کا اہتمام

نوافل کا اہتمام جیسے تہجد ، اشراق ، چاشت ، اوابین ، صلٰوۃ التوبہ ، صلٰوۃ الحاجت وغیرہ

فجر کے بعد سورہ یٰسن

مغرب کے بعد سورہ واقعہ

عشاء کے بعد سورہ ملک

مسنون تسبیحات
(1۔ استغفار 2۔ درودِ پاک 3۔ تیسرا کلمہ 4۔ پہلا کلمہ) صبح و شام

اللّٰہ والوں کے احوال کا مطالعہ ( اکابر کا رمضان )

فضا و ماحول میں جڑنا

تلاتِ قرآن کی مقدار مقرر کر کے اسے پورا کرنا

تدبر والا قرآن شروع کرنا (ترجمہ و تفسیر)

سونے اور جاگنے کے اوقات مقرر ہونے چاہیں

زیادہ سونے اور کھانے سے اس مہینے کی روح کو چوٹ پہنچتی ہے اس سے بچنا چاہیے

تمام کام منظم و مرتب ہوں

تراویح کا اہتمام

کوئی لمحہ ضایع نہ ہو

افطار پارٹیوں سے اجتناب

یکسوئی کی حفاظت

سخاوت کا اہتمام

زبان کو تالہ لگا لیں

آنکھوں کے آگے پردہ ڈالیں

اوقات کی حفاظت

صبح و شام کے اذکار

دعاؤں کا اہتمام خاص کر سحر و افطار

تین اوقات کی خاص حفاظت

1 سحری / تہجد

2 فجر کے بعد اشراق تک

3 افطار

آخری عشرے کا اعتکاف

اللّٰہ جلہ شانہ سے دعا ہے ہم سبکے لیے یے رمضان ہمارے لیے پوری زندگی کو تبدیل کرنے والی ایک چیز بن کر آئے اٰمین یا رب العالمین
 

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 349947 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More