پلاسٹک بوتل سے پانى پينا کتنا محفوظ.... کہيں آپ بھی تو يہ غلطى نہیں کر رہے؟

image
 
ہم جب بھی باہر نکلتے ہیں اور ہمیں پیاس لگتى ہے تو ہم پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینے کو ترجیح دیتے ہیں- کيا پیاس بجھانا غلط ہے؟ پانی پینا حرام ہے؟ بالکل نہیں، پانى تو زندگى ہے مگر جو پلاسٹک جس میں پانی میں موجود ہوتا ہے، وہ پلاسٹک غير محفوظ اور مضر صحت ہے جو پانى کو بھى ناقابل استعمال اور ناقابل یقین حد تک نقصان پہنچا رہا ہے-
 
دراصل کارخانوں میں جب پانی کو ان بوتلوں میں میں منتقل کیا جاتا ہے، تو ہمارے پاس پہنچتے کافی وقت درکار ہوتا ہے- مختلف مراحل سے ہوتے ہوئے جب یہ بازار میں لایا جاتا ہے، تو پانی کافی پرانا ہو جاتا ہے- اکثر اوقات تو يہ پانى دو سے تین مہینے تک پرانے اور غير صحت بخش ہو جاتے ہیں- آپ جانتے اتنے لمبے عرصے تک پانی جب پلاسٹک کی بوتل میں پڑا رہتا ہے تو اس میں بہت سے جراثىم کى افزائش ہونے لگتى ہے جس سے بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں-
 
 کچھ تجربات کے مطابق جب پانی کو پلاسٹک کی بوتل میں طويل عرصے تک رکھا جاتا ہے، تو اس پانی میں تیزابیت بڑھ جاتى ہے، يہ پانی ہماری صحت کے لیے کسى طور زہر سے کم نہیں- اس طرح بوتل سے مختلف قسم کے کیمیکل بھی خارج ہوتے ہوتے ہیں جو پانى کا حصہ بن کر اسے مزير مضر بنا رہے ہیں، جس سے ہماری صحت مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہى ہے جیسے ذیابطیس، موٹاپا اور دیگر ناقابل علاج بیمارياں بھى ہو سکتى ہیں-
 
image
 
 اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ ہم پلاسٹک کی بوتلوں کو اپنی گاڑی میں رکھ کر بھول جاتے ہیں یا ايسى جگہ پر چھوڑتے ہیں جہاں سورج کی تپش بوتلوں پر مستقل پڑتی رہتی ہے، جس سے ان بوتلوں سے زہریلا مادہ خارج ہوتا ہے اور وہ پانی کا حصہ بن کر کر اسے بھی زیر بنا دیتا ہے-
 
يہى وجہ ہے کہ بریسٹ کینسر جیسے امراض روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں- یہ پلاسٹک کی بوتلیں جنہیں ہم سوچے سمجھے بغیر استعمال کررہے ہیں، کيا آپ کو پتہ ہے کہ صرف انسانوں کو ہى نہیں فطرت کے لئے بھی نقصان دہ ہیں- نشریاتی ادارے روئٹرز (Reuters ) کے مطابق ہم تقریباً ہر منٹ دس لاکھ کے قریب پلاسٹک بوتل خریدتے ہیں، مطلب ہر منٹ دس لاکھ کے قریب بیماریاں بخوشى خرید رہے ہیں- ذرا سوچئے یہ بیماریاں کتنی تیزی سے پھیل رہی ہیں-
 
image
 
پانی جسم کے لیے انتہائی اہم ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم باہر پانی کا بائیکاٹ کر لیں- مگر ان پلاسٹک کی بوتلوں کے متبادل موجود ہیں جیسے گلاس کی بوتلیں یا اسٹیل کی بنی بوتليں بھی باآسانى دستياب ہیں- یہ پلاسٹک کی بنی بوتلوں سے زیادہ اُٹھانے میں آسان تو نہیں لیکن جان سے زیادہ کوئی شے کی اہمیت نہیں ، آخر جان ہے تو جہان ہے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: