بے رونق چہرہ اور بے جان بالوں سے اگر پریشان ہیں تو ان دو سبزیوں کے رس کو اس خاص طریقے سے ملا کر استعمال کریں اور پریشانی دور

image
 
عام طور پر ماضی میں ہمارے بزرگ علاج کے لیے میڈيکل سائنس کے بجائے کچن سائنس پر بھروسہ رکھتے تھے بڑی سے بڑی تکلیف کے لیے ان کے کچن میں اس کا علاج موجود ہوتا تھا- یہ ان میں سے کچھ تو ذاتی تجربات کی بنا پر ہوتے تھے جب کہ کچھ یونانی حکما کے تجربات کا نچوڑ ہوتے تھے- پیاز اور ادرک مختلف صحت کے حوالوں سے کچن سائنس کا اہم ترین جز رہے ہیں مگر اس سے پہلے ان کو علیحدہ علیحدہ مختلف مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے- مگر آج ہم آپ کو ان کے رس کو یا جوس کو ایک دوسرے سے ملا کر استعمال کرنے کے حیرت انگیز فائدے بتائيں گے-
 
بینائی کو تیز کرے
پیاز اور ادرک دونوں کا جوس اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو کہ جسم کے اندر سے زہریلے مادوں کو خارج کرتے ہیں اور میٹا بولزم کے عمل کو تیز کرتے ہیں جس کی وجہ سے جسم کی صحت کی عمومی حالت بہترہوتی ہے- اس کے ساتھ ساتھ اس رس میں وٹامن ای اور ایک خاص قسم کی پروٹین گلوٹا تھیون موجود ہوتی ہے ان دونوں اجزا کی موجودگی کی وجہ سے آنکھوں کے مختلف حصوں کو طاقت ملتی ہے جس سے بینائی بہتر ہوتی ہے-
 
خون کی کمی
عام طور پر خواتین میں ماہواری کے سبب یا حمل کے دوران خون کی کمی ہو جاتی ہے- اس کے علاوہ دودھ پلانے کے سبب یا کسی بھی دوسرے صحت کے مسائل کی وجہ سے خون کی کمی ہو جاتی ہے- جس کے لیے میڈیکل سائنس کے مطابق ڈاکٹر خون چڑھانے کا مشورہ دیتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں یونانی حکما پیاز اور ادرک کے جوس کو پینے کا مشورہ دیتے ہیں- جس کے استعمال سے پیلی رنگت اور بے رونق چہرے کو ایک نئي جلا ملتی ہے اور انسان کی رنگت گلابی اور چمکدار ہو جاتی ہے- ان دونوں کے رس کو ملا کر پینے سے خون میں سوخ ذرات کے بننے کی رفتار نہ صرف تیز ہو جاتی ہے بلکہ خون کی طاقت اور صحت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو کہ خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اکسیر ہوتا ہے
 
image
 
سر کے بالوں کے لیے
سر کے بال خوبصورتی بڑھانے کا اہم ذریعہ ہوتا ہے مگر اس کے مختلف مسائل ان کو خشک، بے رونق اور کمزور بنا دیتے ہیں- مگر یونانی حکما کا یہ دعویٰ ہے کہ سر کے بالوں کے حوالے سے جملہ مسائل جن میں خشکی، سکری، جوئيں، بالوں کا دو منہ بننا یا گنج پن کی صورت غرض کسی بھی قسم کے مسئلے کی صورت میں پیاز اور ادرک کے رس کو ملا کر سر پر مالش کرنے سے ان تمام مسائل سے نہ صرف نجات ملتی ہے بلکہ بال صحت مند ہوتے ہیں-
 
image
 
ادرک اور پیاز کے رس کو بنانے کا طریقہ
اس کو بنانے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے- اس کی تیاری کے لیے ایک درمیانے سائز کا پیاز لے لیں اور ایک درمیانے سائز کا ادرک کا ٹکڑا لے کر دونوں کو چھیل لیں اور اس کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں ۔ اس کے بعد ان کو چھاننی میں چھان لیں مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کو چھانتے ہوئے بہت دبانا نہیں ہے کہ پیاز کے سفید ٹکڑے رس میں نہ چلا جائیں- اس کے بعد لیموں کے چند قطرے اگر چاہیں تو شامل کر دیں- عام طور پر یونانی حکمانے اس رس کے ایک چمچ کو ہر رات سونے سے قبل پینے کا مشورہ دیا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: