زکواۃ ادا کرتے وقت تکلیف کیوں

ھم ” تربوز “ خریدتے ہیں مثلاً پانچ کلو کا ایک دانہ..
جب اسے کھاتے ھیں تو پہلے اس کاموٹا چھلکا اتارتے ھیں..
پانچ کلو میں سے کم از کم ایک کلو چھلکا نکلتا ہے..
یعنی تقریبا بیس فیصد..
کیا ھمیں افسوس ھوتا ہے؟
کیا ھم پریشان ھوتے ھیں؟
کیا ھم سوچتے ھیں کہ ھم تربوز کو چھلکے کے ساتھ کھا لیں؟..

نہیں بالکل نہیں..

یہی حال کیلے، مالٹے کا ہے..

ھم خوشی سے چھلکا اتار کر کھاتے ھیں..

حالانکہ ھم نے چھلکے سمیت خریدا ھوتا ہے..

مگر چھلکا پھینکتے وقت تکلیف نہیں ھوتی..

اسی طرح دیگر مختلف پھل اور سبزیاں بھی ،

ھم مرغی خریدتے ھیں.. زندہ، ثابت..
مگر جب کھانے لگتے ھیں
تو اس کے بال، کھال اور پیٹ کی آلائش نکال کر پھینک دیتے ھیں..
کیا اس پر دکھ ہوتا ہے؟..

نہیں..

تو پھر چالیس ہزار میں سے ایک ہزار دینے پر..
ایک لاکھ میں سے ڈھائی ہزار دینے پر کیوں ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے؟..

حالانکہ یہ صرف ڈھائی فیصد بنتا ہے..

یعنی سو روپے میں سے صرف ڈھائی روپے..

یہ تربوز، کیلے، آم اور مالٹے کے چھلکے اور گٹھلی سے کتنا کم ہے..

*اسے ”زکوۃ“ فرمایا گیا ہے..
یہ پاکی ہے..
مال بھی پاک.. ایمان بھی پاک.. دل اور جسم بھی پاک
اور معاشرہ بھی خوشحال*

اتنی معمولی رقم یعنی چالیس روپے میں سے صرف ایک روپیہ..
اور فائدے کتنے زیادہ.. اجر کتنا زیادہ.. برکت کتنی زیادہ ..!!
 

Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 148 Articles with 130324 views Civil Engineer .. View More