جب سائرن بجتے کویاما سورج کا مشاہدہ شروع کردیتی۔۔۔ جاپانی خاتون نے اپنا پورا کیریر سورج کو دیکھتے ہوئے کیوں گزارا؟

image
 
دوسری جنگ عظیم کی بات ہے ٹوکیو شہر اپنے شہریوں کو فضائی حملوں کے لیے تیار کرنے کے لیے مشقیں کرتا تھا۔ لیکن جب سائرن بجتے اور شہر میں بلیک آؤٹ ہوتے تو ایک 23 سالہ نوجوان خاتون ہساکو کویما اپنے فتون سے بنائے ہوئے شیڈ کے اندر ہاتھ میں ستارے کا چارٹ لیے چپکے سے ستاروں کے مشاہدے پر لگ جاتی اور پھر اسکیچ بناتی۔
 
وہ سیاہ راتیں ستارے دیکھنے کے لیے بہترین تھیں۔اس کے نئے مشاہدے کو دن کی روشنی کی ضرورت تھی کیونکہ وہ اب سورج کا مشاہدہ کرنا چاہتی تھی۔
 
1944 میں، شوقیہ ماہر فلکیات Hisako Koyama کی کوشش سورج کی بدلتی ہوئی سطح کا خاکہ بنانا تھی۔ اس نے اپنی دوربین کو سورج کی طرف جھکاتے ہوئے اور ڈرائنگ کے ساتھ دیکھی ہر تبدیلی کو ٹریک کرنے میں ہفتوں گزارے۔
 
image
 
وہ نہیں جانتی تھی کہ یہ ڈرائنگ انسانی تاریخ میں شمسی سرگرمیوں کے اہم ترین ریکارڈوں میں انتہائی کارآمد ثابت ہو گی۔ ایلکس گینڈلر نے 1945 سے 1996 تک کے ہساکو کویاما کے شمسی مشاہدے کے کیریئر کا تعارف کرایا، اور ٹی ای ڈی-ایڈ کی ڈاکیومینٹری" Woman who stared the Sun" میں کویاما کے کام کی ناقابل یقین کوششوں کی تفصیلات بتائی ہیں۔
 
آسمان پر چمکتے ستاروں سے اس کے شوق کا آغاز ہوا۔ کویاما نے اپنی observatory میں اپنا پورا کیرئیر چمکتے سورج پر داغ دھبوں کا معائنہ کرنے میں صرف کیا۔ وہ سورج کے عکس کو ایڈجسٹ کی ہوئی دوربین کے ذریعے کاغذ پر دیکھتی اور سورج پر موجود دھبوں کا خاکہ بناتی ان خاکوں نے تتلی کی شکل اختیار کی- علم فلکیات سے متعلق پڑھنے کی وجہ سے وہ ان دھبوں کی وجہ جانتی تھی اس نے بالآخر گزشتہ 400 سالوں میں سب سے زیادہ اثر انگیز شمسی مشاہدے کے مجموعوں میں سے ایک مجموعہ تیار کیا۔ بغیر کسی تجربے اور ٹریننگ کہ اسکے اسکیچز بہت مستند تھے۔
 
اس کے کام کو دیکھتے ہوئے اورینٹل ایسٹرونومیکل ایسوسی ایشن نے اسکے کام کو سراہا ۔ ان کی سپورٹ کی وجہ سے ٹوکیو میوزیم آف سائنس سے اس نے تعلق جوڑا کیونکہ ان کے پاس زیادہ پروفیشنل ٹیلی اسکوپ تھیں۔ پھر اس کو پروفیشنل آبزرور ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔40 سال تک وہ روزانہ کی بنیاد پر اسکیچز بناتی رہی۔ جو بعد میں سائنسدانوں کی ڈسکوری کے لئے بہت ہی کارآمد ثابت ہوئیں۔
 
درحقیقت، اس کی مستدئ ڈرائنگز اور لاگ بکس میں 10,000 سے زیادہ ہاتھ سے تیار کردہ سن اسپاٹ مشاہدات شامل ہیں۔
 
image
 
 Hisako Koyama شوقیہ فلکیات دان سے لے کر طویل مدتی شمسی مبصر تک:
مشاہدی مہارت، استقامت، مستقل مزاجی، اور شمسی سرگرمیوں پر گہری نظر نے اسے تاریخ میں جگہ دی ہے۔ آئیے ہم اس کی ذاتی زندگی کے بارے میں جانتے ہیں، وہ تعلیم یافتہ تھی ان کے والد نے انکے شوق کو سراہتے ہوئے انھیں ایک دوربین فراہم کی تاکہ وہ اپنی آسمانوں کو دیکھنے کی خواہش پوری کریں ، لیکن ہم جاپانی شوقیہ فلکیات کے samples سے دیکھ سکتے ہیں کہ وہ مشاہدہ کرنے کا ایک جذبہ اور لگن رکھتی تھی جیسا کہ اس کے 1981 کے مضمون میں انکشاف ہوا: "میں اس لگن میں تھی کہ فطرت مجھے کب کوئی غیر معمولی چیز دکھائے گی۔" ایسا لگتا تھا کہ اسے صرف ایک پیشہ ور ماہر فلکیات کی طرف سے ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کرنے کی ضرورت تھی تاکہ وہ ایک ایسا کیریئر شروع کر سکے جس میں وہ علم فلکیات کے لئے کچھ کر سکے۔
 
"کتنے نوجوان آج کی دنیا میں سائنسی دریافت کا حصہ بن سکتے ہیں، اگر صرف صحیح سمت میں حوصلہ افزائی کی جائے؟"
 
اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ انسان کو مستقل مزاج ہونا چاہئے کیونکہ نیچر اور سائنس سے متعلق مشاہدات کبھی بھی ضائع نہیں ہوتے بلکہ مستقبل میں یہ نئی اور اہم ڈسکوریز کی بنیاد بنتے ہیں ۔
YOU MAY ALSO LIKE: