پنڈی پوسٹ آفس میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

 ہفت روزہ اخبار پنڈی پوسٹ جو علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے علاقہ بھر میں کوئی بھی سرکاری، مذہبی یا سیاسی تقریب ہو پنڈی پوسٹ اس کو مکمل تفصیل کے اتھ عوام کے سامنے پیش کرنے کیلیئے بہترین کوریج کا اہتمام کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدال خطیب چوھدری اپنے دفتر میں اہم موقعوں پر خاص طور پر ملکی حوالے سے جو بھی اہم تقریبات جو ہر سال انعقاد پذیر ہوتی ہیں کو بھی منانا اور اس کی افادیت کو مقامی سطح پر اجاگر کرنااپنی زمہ داری سمجھتے ہیں جب تک مقامی سطح پر لوگوں میں شعور آ گہی پیدا نہیں ہو سکے گا اسن کو اپنی زمہ داریوں کا احساس نہیں دلایا جا سکے گا اس وقت تک قومی تقریبات کے ثمرات عام آ دمی تک پہنچنا بہت مشکل ہیں انہی باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ان کی زیر صدارت ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں علاقہ بھر سے صحافتی شخصیات نے شرکت کی ہے تقریب کے انعقاد کا مقصدعلاقائی طور پر یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا چیف اڈیٹر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ 23مارچ 1940میں دو قومی نظریے کے حوالے قرارداد پیش کی گئی تھی کہ برصغیر پاک و ہندمیں دو قومیں ایسی آباد ہیں جو اکٹھی رہنے کے باوجود بھی ان کا رہن سہن ایک دوسرے سے بلکل مختلف ہے ان کو مزیداکٹھے رہنا نا ممکن ہے جس وجہ سے ان کو الگ کیا جانا بہت ضروری ہے اسی قرار داد کی وجہ سے 14اگست 1947کو ملک پاکستان معرض وجود میں آیا اور آج ہم ایک آزاد اور خود مختار ملک میں رہ رہے ہیں کوئی امیر ہے کوئی غریب ہے ہر انسان کی اپنی قسمت ہے کوئی چھوٹا کام اور کوئی بڑا کام کر رہا ہے کوئی جو بھی کام کر رہا ہے اگر وہ خلوص نیت کے ساتھ کر رہا ہے تو اس میں ملک پاکستان کی بہتری ہو گی اور اس دنیا سے جانے کے بعد وہ اﷲ کی بارگاہ میں بھی سرخرو ہو گا اسی طرح ہم بھی پنڈی پوسٹ کے پلیٹ فارم سے کام کر رہے ہیں اور پوٹھوار نیوز بھی علاقے کی بہتری کیلیئے کام کر رہا ہے ایک ہی علاقے میں بیک وقت دو ہفت روزہ اخبار کام کر رہے ہیں جن کا مقصد صرف یہی ہے کہ اپنے علاقے کو پروموٹ کیا جائے اپنے علاقے میں موجود اچھی شخصیات کو پروموٹ کیا جائے حکومت کا کام اپنے عوام کیلیئے روزگار اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے کچھ کام ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہمارے زمے ہوتے ہیں جن کو ہم چھوٹی سطح پر بھی انجام دے سکتے ہیں بطور میڈیا پرسن ہم پر بھی یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنی قلم کے زریعے لوگوں میں شعور بیداری پیدا کریں علاقے میں بے شمار لوگ ایسے ہیں جن کے ارد گرد پائے جانے والے مسائل اجاگر کرنا ہماری زمہ داری بنتی ہے کوئی شخص کروڑوں روپے لگا کر کوٹھی بنا لیتا ہے لیکن اس پانی سرکاری گلی یا روڈ پر لگا دیتا ہے جس وجہ سے قیمتی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے جو پورے علاقے کیلیئے نقصان کا باعث بنتا ہے بطور زمہداری شہری یہ ہماری زمہ داری بنتی ہے کہ حکومت نے تو روڈ بنا دی ہے اب اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے ہم عوام کو میڈیا کے زریعے شعور دے سکتے ہیں کے جتنا قیمتی گھر آپ نے بنایا ہے اتنا قیمتی روڈ بھی ہے جو ان کے پانی کی وجہ سے خراب ہو رہا ہے گھر ان کی زینت ہے اور روڈ علاقے کی زینت ہے کچھ صحافتی مجبوریاں بھی ہوتی ہیں لیکن اچھا اور اپنے ملک سے مخلص صحافی کی زمہ داری ہے کہ جس طرح آئندہ بلدیاتی الیکشن آ رہے ہیں ہم کسی ایسے امیدوار کو سپورٹ نہ کریں جس نے نا جائز زرائع سے پیسہ کمایا ہو اور وہ میڈیا کو استمعال کر کے چئیرمین یا کونسلر بن جائے روات سے صھافی راجہ طاہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کا شعبہ بہت اہم ہے ان کا لکھا ہوا ایک جملہ بھی کسی کے کام آ سکتا ہے میڈیا کے زریعے اچھی شہرت کے حامل افراد کو آگے لانا ہماری زمہ داری بنتی ہے پنڈی پوسٹ کے تجزیہ نگار چوھدری اشفاق نے اپنے خطاب میں چیف ایڈیٹر عبدال خطیب چوھدری کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے موقع فراہم کیا ہے کہ یوم پاکستان کے ھوالے سے تقریب کے انعقاد میں اظہار خیال کر سکوں یوم پاکستان ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم اپنے ملک کی سلامتی کیلیئے اپنا اہم کردار ادا کر سکیں ہم صرف باتوں تک ہی محدود نہ رہیں بلکہ عملہ کام کا مظاہرہ بھی کرنا ہو گا پنڈی پوسٹ کے کالم نگار عبدالجبار چوھدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حقیقت میں برصغیر میں اصل حکمران مسلمان تھیانہوں نے عنلی طور پر کئی سو سال حکمرانی کی ہے جن مسلمانوں کی حکمرانی کا سورج غروب ہوا تو وہ لوگ جن پر انہوں نے حکمرانی کی انہوں نے اپنی پوری طاقت استمعال کرتے ہوئیمسلمانوں کو آئندہ حکمرانی نے کرنے کی کاوشیں کیں قائد اعظم اور علامہ اقبال کی کاوشوں کی وجہ سے مسلمان دوبارہ اس قابل بنے کہ وہ برصغیر میں حکمرانی کے خواب دیکھ سکیں قائد اعظم کی تگ و دو کی وجہ سے انگریز یہ سوچنے پر مجبور ہو گے کہ مسلمانوں کو ایک الگ خطہ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے لہذا 1940 قرار داد پاکستان کے نام سے ایک تحریک کا آغاز ہواجس کے نتیجے میں قرار داد پاکستان منظور ہو گئی اور اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کے نام سے مسلمانوں کیلیئے الگ خطہ بنا دیا جائے جس کے نتیجے میں ملک پاکستان معرض وجود میں آیا اور مسلمانوں کو آزادی نصیب ہوئی ایڈیٹر پنڈی پوسٹ زاہد محمود نقیبی نے کہا کہ پنڈی پوسٹ اخبار کے اجراء کے وقت انہوں نے بہت زیادہ محنت کی ہے اپنے علاقے کی ترقی کیلیئے پنڈی پوسٹ کی اشاعت اچھی ثابت ہوئی ہے وہ اس کو مزید بہتر بنانے کیلیئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے بزنس منیجر پنڈی پوسٹ شہزاد رضا نے اپنے کخطاب میں کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ سینئر لوگوں کی موجودگی میں بار کرنے کا موقع ملا ہے 23مارچ کے حوالے سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب پاکستان کی بنیاد رکھی گئی تھی وہصرف اس وجہ سے رکھی گئی تھی کہ یہاں جتنی بھی قومیں بستی ہیں وہ آزادی کی بنیاد پر رہیں گی ان کو محکوم نہیں رکھا جا سکتا ہے ہم آج بھی چھوٹی قوموں کو تنگ نظری سے دیکھتے ہیں اس کو ختم ہونا چاہیئے جب ہم ایک الگ ریاست میں رہ رہے ہیں تو تمام تفریق ختم ہونی ضروری ہے ہر طبقہ فکر کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جانا ضروری ہے میڈیا کی زمہ داری بنتی ہے کہ ناجائز زرائع سے پیسہ کمانے والوں کو پروموٹ نہ کیا جائے میڈیا ایسے لوگوں کا آلہ کار نہ بنے صرف ایسے لوگوں کو پروموشن دی جائے کو ملک کے ساتھ مخلص ہوں ایڈیٹر پوٹھوار نیوز طارق بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس نے پاکستان نام رکھا ہے بہت خوبصورت نام ہے پاکستان کا مطلب پاک جہگہ جہاں پر پاک لوگ رہ رہے ہوں پاک لوگوں کو ہر قسم کی نفرت بغض اور کرپشن سے بھی پاک ہونا چاہیئے اور کمیوں کوتاہیوں سے بھی پاک ہونا چاہیئے اگر ہم ان تمام چیزوں سے پاک نہیں ہیں تو ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا ہے ہم اس دھرتی کو اپنی دھرتی کہیں میں سمجھتا ہوں کہ 1947 سے لے کر اب تک ہم نے کیا کیا ہے اﷲ پاک نے کرم فرمایا ہے کہ آج 57اسلامی ملکوں میں سے ہم واحد ایٹمی طاقت ہیں اس کا مطلب ہے کہ ہم نے بہت کچھ کیا ہے ہم نے موٹر ویز بھی بنا لی ہیں میزائل ٹیکنالوجی بھی حاصل کر لی ہے ہم کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے ہم اپنی زمہ داریاں پوری کریں ہمیں برائی کے راستے میں یوار کھڑی کرنی ہو گی کرپٹ لوگوں کو کسی بھی شعبے میں آگے آنے سے روکنا ہو گا نبی پاک ﷺ کا فرمان ہے کہ جب کوئی برائی دیکھو تو طاقت کے زریعے روکوزبان کے زریعے روکو یا دل میں برا کہو لیکن ہم نے سب کچھ چھوڑ دیا ہے کیوں کہ ہم پیسے کے پیچھے بھاگ رہے ہیں پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہے چھوٹی چھوٹی برائیوں کی نشاندہی ضرور کرنی چاہیئے اگر ہم نے اپنے آپ کو میڈیا سے وابستگی کا اصل مقصد سمجھ لیا ہے تولیکن ایسا بھی نہیں ہونا چاہیئے کہ ہماری آنکھ ہر وقت غلط چیزوں کو ہی دیکھے ہماری نظر اچھائی پر بھی پڑنی ضروری ہے اتفاق پیار محبت وہ چیزیں ہیں جن کا عملی اہتمام عبدالخطیب چوھدری کرتے رہتے ہیں ہم آپس میں مل بیٹھتے ہیں اتفاق و اتحاد پیدا ہوتا ہے آج کا دن چونکہ تجدید عہد کا دن ہے اور اس دن کی مناسبت سے طے کر لینا چاہیئے کہ ہفتے میں کم از کم اس طرح کی ایک نشست ضرور رکھنی چاہیئے ہمیں ہر وقت اپنی سوچ کو اچھا اور مثبت رکھنا ہو گا آ ج کا دن بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 175219 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.