|
|
تحریک عدم اعتماد کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
کی جانب سے منحرف ارکان کو لوٹا قرار دیکر ان کے بچوں کی شادیاں نہ ہونے کے
دعوے کو راجہ ریاض احمد نے غلط ثابت کرتے ہوئے خود لوٹا ہونے کا بھی اقرار
کرلیا ہے۔ |
|
عمران خان کا دعویٰ |
20 مارچ کو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے مالاکنڈ کے
علاقے درگئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے منحرف اراکین کو کہا تھا کہ اگر
انہوں نے ووٹ بیچا تو ان کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائے گا، ان کا
شادیوں میں جانا مشکل ہوجائے گا اور ان کے بچوں سے لوگ شادیاں نہیں کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس نے ووٹ بیچا اس کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ
جائے گا، پھر آپ جتنا کہیں ضمیر جاگ گیا، لوگوں نے نہیں ماننا، جو ایم این
ایز غلطی کر بیٹھے واپس آجائیں، معاف کردوں گا۔ |
|
راجہ ریاض کا پیغام |
پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے گزشتہ
روز ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ "عمران نیازی کہتے تھے لوٹوں کے
بچوں سے کوئی شادی نہیں کرے گا! اطلاعاً" عرض ہے کہ آج میرے بیٹے کی شادی
تھی ۔شکریہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف۔ |
|
|
|
عوام کا ردعمل |
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ راجہ ریاض نے اپنے
پیغام کے ذریعے لوٹا ہونے کا اقرار کرلیا ہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے اپنے
ٹوئٹ میں لکھا کہ "خان صاحب نے کہا تھا کہ تمہارے بچوں کے رشتے نہیں ہونگے
لیکن راجہ ریاض کے بیٹے کو رشتہ بھی مل گیا اور پھر اسکی دعوت ولیمہ فیصل
آباد کے ایک ایسے شادی گھر میں ہوئی جو تحریک انصاف کے ایک ایم این اے کی
ملکیت ہے ولیمے میں نئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز بھی شریک تھے"۔ |
|
حامد میر کے ٹوئٹ کے جواب میں حوئید زمان خان نامی صارف
نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ "یعنی راجہ ریاض نے
ثابت کردیا اور لفافہ خوروں سے بھی ثابت کروایا کہ راجہ ریاض لوٹا ھے ۔۔۔الله
کریں وہ اور اس کے بچے ڈھیر ساری خوشیاں انجوائے کریں "۔ |
|
|
|
سوشل میڈیا پر درجنوں صارفین نے راجہ ریاض کی جانب سے
معنی خیز ٹوئٹ کو ان کے لوٹا بننے کے اعتراف سے بھی جوڑا ہے اور سوشل میڈیا
پر اس حوالے سے طنزیہ ٹوئٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ |