|
|
سابق وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ سے معزولی کے بعد
عوام میں مزید مقبول ہوگئے، جلسوں میں حامیوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ
عوام نے ذاتی طور پر بھی اپنے محبوب لیڈر سے ملنے کیلئے انوکھے کام شروع
کردیئے۔ |
|
سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مردان کا
رہائشی ذاکر خان اپنے محبوب قائد سے اظہار محبت کیلئے اپنی 3 ننھی بچیوں کے
ساتھ پیدل گھر سے نکلا اور 4 روز تک چلنے سے پیروں میں چھالے بن گئے جبکہ
جسم نڈھال ہونے کے باوجود اس سے عمران خان سے ملنے کی ضد نہیں چھوڑی۔ |
|
|
|
ذاکر خان کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا نے
ذاکر خان کی بھرپور پذیرائی کی ہے۔ ڈاکٹر عرشین فاطمہ نامی صارف نے تمام پی
ٹی آئی کارکنوں سے تصاویر شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔ |
|
نیک دراز نامی صارف نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ
ذاکر خان کی آج دوسری رات ھے روڈ پر ۔۔۔! خان صاحب پختون وفادار ھوتے ہیں۔ |
|
|
|
سہیل انور یوسفزئی نامی صارف نے لکھا کہ ذاکر بھائی کا
خیرآباد کے مقام پر استقبال کیا،جو مردان سے بنی گالہ، امپورٹڈ حکومت
کیخلاف احتجاجی طور پر پیدل سفر کر رہے ہیں،انکے بچے بھی اپنے لیڈر عمران
خان کیساتھ اظہار یکجہتی کر رہے، انکی حوصلہ افزائی کریں۔ |
|
|