|
|
وفاقی حکومت کی جانب سے نسرین جلیل کو گورنر سندھ نامزد
کرنے کے بعد سیاسی حلقوں نے ماضی میں بھارت سے مبینہ طور پر مدد مانگنے پر
نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کی شدید مخالفت کی ہے۔ |
|
نسرین جلیل کون ہیں؟ |
ایم کیوایم پاکستان کی مرکزی رہنماء نسرین جلیل 22 فروری
1947ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں،ابتدائی تعلیم لاہور میں ادبستانِ صوفیہ سے
حاصل کی اور 1966ء میں انھوں نے جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں آنرز کیا
جبکہ 2005 میں کراچی کی نائب ناظم بھی رہی ہیں۔ |
|
بھارت کو خط |
سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2015 میں جب کراچی میں
دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران نسرین جلیل نے 18 جون 2015 کو ایم کیو
ایم کے قائدالطاف حسین کی جانب سے اس وقت کے بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے
راگھون کو خط لکھا تھا جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان سیکورٹی
اداروں کے خلاف بھارت سے مدد طلب کی گئی تھی۔ |
|
|
|
ایم کیوایم کی تصدیق |
ابتداء میں تو ایم کیو ایم اس خط سے انکاری رہی تاہم بعد
میں وسیم اختر ودیگر رہنماؤں نے بھارت کو خط لکھنے کی تصدیق کی تھی جبکہ
حال ہی میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بھی نسرین
جلیل کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کرتے ہوئے اس خط کو سابق وزیر انسانی
حقوق شیریں مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کو توہین مذہب کے قانون کے غلط
استعمال پر مداخلت کیلئے لکھے گئے خط سے تشبیہ دی ہے۔ |
|
دوسری خاتون گورنر |
ایم کیوایم کی وفاقی حکومت میں شمولیت کے بعد وزیراعظم
شہباز شریف نے گورنر سندھ کیلئے نام مانگے تھے جس پر متحدہ قومی موومنٹ
پاکستان نے 5 نام تجویز کیے تھے جن میں نسرین جلیل، عامر خان، عامر چشتی،
وسیم اختر اور کشور زہرہ شامل تھیں۔ |
|
وزیر اعظم نسرین جلیل گورنر سندھ بنانے کی سمری صدر عارف علوی کو ارسال
کرچکے ہیں اور اگر صدر مملکت کی جانب سے سمری منظور کرلی گئی نسرین جلیل
سندھ میں تقریباً نصف صدی بعد بننے والی خاتون گورنر ہوں گی۔ان سے قبل
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان مرحوم کی اہلیہ رعنا لیاقت علی
خان 1973 سے 1975 تک سندھ کی گورنر رہیں۔ |
|
|
|
گورنر سندھ بنانے پر
اعتراض |
سیکورٹی اداروں کی جانب سے بھارت کو مداخلت کیلئے خط
لکھنے پر ان کے نام پر اعتراض اٹھایا ہے جس کے بعد ان کا گورنر سندھ بننا
مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ نسرین جلیل کے نام پر اعتراض کے بعد عامر خان گورنر
سندھ کے عہدے کیلئے فیورٹ سمجھے جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی
حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ۔ |
|
|