صدر عارف علوی اکیلے آہنی دیوار۔۔ حکومت کی کونسی چال ناکام بنا دی؟

image
 
پاکستان تحریک انصاف کے حکومت ختم ہونے کے باوجود صدر مملکت کے عہدے پر براجمان ڈاکٹر عارف علوی حکومت کے سامنے دیوار بن گئے، حکومت کے کئی منصوبوں اور چالوں پر پانی پھیر دیا۔
 
پی ٹی آئی حکومت اور عارف علوی
تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں اپریل میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے عارف علوی صدر مملکت کے عہدے پر براجمان ہیں جبکہ موجودہ حکومت مواخذے کیلئے اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹانے سے قاصر ہے۔
 
شیخ زید بن النہیان کا انتقال
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کر کے سابق صدر شیخ زیدبن النہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا- تاہم بیشتر سیاسی رہنماؤں نے پاکستان میں امارات کے سفارتخانے میں جاکر اظہار افسوس کیا۔
 
image
 
دفتر خارجہ کی تجویز
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر دفتر خارجہ نے صدر عارف علوی کو ایک ایڈوائس بھجوائی جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں اور انتقال کر نے والے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے دور میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔
 
شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر کافی ممالک کے صدور وہاں جا کر تعزیت کر رہے ہیں لہٰذا دونوں ممالک کے تعلقات کی نوعیت کے پیش نظر صدر مملکت کو متحدہ عرب امارات جاکر ان کی قیادت کے ساتھ سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تعزیت کر نی چاہیے- تاہم صدر مملکت نے دفتر خارجہ کی اس ایڈوائس کو نظر انداز کر دیا اور اسلام آباد میں سفازتخانے جاکر تعزیت کی۔
 
گورنر پنجاب
مرکز اور پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے باوجود پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے عدالتی احکامات کے باوجود نئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا جس پر عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو حلف لینے کا حکم دیا۔
 
حکومت نے وزیراعظم کی جانب سے دو بار عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت نے مسترد کردی تھی جس پر حکومت نے گورنر پنجاب کو ازخود عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا- گو کہ عمر سرفراز چیمہ اس وقت گورنر ہاؤس میں مقیم نہیں ہیں تاہم انہوں نے برطرفی کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
image
 
حکومت کی چال
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص پنجاب میں نئے گورنر کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے صدر نے غیر ملکی دورہ نہیں کیا اور اگر صدر غیر ملکی دورے پر چلے جاتے تو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم قام صدر بن جاتے اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی تعیناتی کی سمری کی منظوری دے دی جاتی- اس لئے صدر عارف علوی نے دفتر خارجہ کی ایڈوائس کو نظر انداز کر دیا۔
YOU MAY ALSO LIKE: