کیا اللہ اتنا کمزور ھے

دھرتی جو ابن آدم کی ماں ھے بناء ھے ماضی ،حال اور مستقبل ھے اس کے لئے ابن آدم نہ تو عیسائی ھے نہ مسلمان ، نہ یہود ھے نہ ہنود بلکہ صرف اور صرف اس کا بیٹا ھے یہ اپنے ہر بیٹے کے حضور احتجاج کناں ھے کہ مجھے مذھبی ، لسانی اور جغرافیائی تقسیم کے خنجر سے لہولہان نہ کرو -

باہمی اختلافات کی آگ سے میرا سینہ مت جلاؤ - اور آئے دن نت نئے بارودی تجربات کر کے میرے چہرے کا حسن مت پامال کرو -

تم کیسے بیٹے ہو کہ اپنی ماں کی کوکھ اپنے ہی ھاتھوں اجاڑنے کے درپے ھو - میرے بیٹوں ! خدا کے کئے سمجھو کہ رنگ و نسل اور مذھب و ملت کی تفریق سے بالاتر میری نسبت سے ، حضرت آدم کی نسبت سے تم سب ایک ھو اک دوسرے کا دکھ سکھ بانٹو اور باھمی محبت کے پھولوں سے مجھے آراستہ و پیراستہ کر دو کہ ھر طرف تمہارے مطمئن قہقہوں سے خوشیوں کے چمنستان مہک اٹھیں-

آؤ مل کر ساتھ چلیں دھرتی ماں بلاتی ھے بیٹا خدا کے کئے سمجھو کہ رنگ و نسل اور مذھب و ملت کی تفریق سے بالاتر میری نسبت سے ، حضرت آدم کی نسبت سے تم سب ایک ھو دیکھو ایک استاد کے شاگرد اپنے استاد کی نسبت سے ایک دوسرے کا احترام کرتے ھیں ، ایک گرو کے چیلے اپنے گرو کی نسبت سے آپس میں محبت کرتے ھیں تو کیا تم سب میری نسبت ، آدم کی نسبت اور سب سے بڑھ کر اپنے تخلیق کرنے والے اللہ احد و صمد کی نسبت سے آپس میں محبت کیوں نہیں کرتے-

گرو کو ایک مان کر ایک ھو جانے والوں
امام کو ایک مان کر ایک ھو جانے والوں
نبی کو ایک مان کر ایک ھو جانے والوں
تم اللہ کو ایک مان کر ایک کیوں نہیں ھو پا رھے -

کیا اللہ گرو سے٬ امام سے٬ نبی سے بھی کمزور ھے ؟
Dr Qamar Siddiqui
About the Author: Dr Qamar Siddiqui Read More Articles by Dr Qamar Siddiqui: 12 Articles with 55446 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.