علم گوید کہ من شاہ جہانم

*"علم کہتا ہے کہ میں دنیا کا بادشاہ ہوں"*

*نوجوانو اور دوستو! علم حاصل کرو۔کیونکہ علم ہی ہے جو کمتر اور معمولی انسان کو عزت،مرتبہ و شرف عطا کرتا ہے اور گمنام آدمی کو نامور بنا دیتا ہے۔ علم کے باعث غلام کا مرتبہ بادشاہ سے،غریب کا امیر سے، ادنی کا اعلی سے اور کم تر کا برتر سے بلند ہوجاتا ہے۔ یہ صرف اور صرف علم ہی کا کمال ہے جس نے ایک عام وکیل کے لڑکے کو فرانس کا مرد آہن نپولین بوناپارٹ بنا دیا۔ایک سنگتراش کے بیٹے کو دنیا کا عظیم فلسفی سقراط بنا دیا۔ایک کسان کی جھونپڑی میں پیدا ہونے والے ابراہام لنکن کو امریکہ جیسے سپر پاور ملک کا صدر کا اعزاز عطا کیا۔ایک کلکٹر کے بیٹے کو جو اپنے والد کی وفات کے بعد ہل چلاتا تھا اور اپنے چچا کی بکریاں چراتا تھا جدید ترکی کا بانی مصطفی کمال اتاترک بنا دیا۔ ایک چمڑے کے تاجر کے بیٹے محمد علی کو قائد اعظم محمد علی جناح بنا دیا اور ایک صوفی درویش کے بیٹے محمد اقبال کو مصور پاکستان،حکیم الامت اور دانائے راز جیسے القابات سے نواز کر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال بنا دیا۔*

*یہ چند مثالیں ان ہزاروں شخصیات میں سے صرف چند شخصیات کی مثالیں ہیں جب علم نے عام انسانوں کو خاص انسانوں کی صف میں لاکھڑا کرکے انہیں جھونپڑیوں اور کچے مکانات سے نکال کر محلات اور ملکوں کے تختوں کا مالک بنادیا۔ اس لئے علم کا یہ دعویٰ سچا ہے کہ*

*" علم گوید کہ من شاہ جہانم"*
*"علم کہتا ہے کہ میں دنیا کا بادشاہ ہوں"*
 

Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 148 Articles with 126519 views Civil Engineer .. View More