ٹماٹر روزانہ کیوں کھانے چاہئیں؟ ایسے 10 فائدے جو بہت کم لوگوں نے سنیں ہوں گے

image
 
ٹماٹر پھل ہے یا سبزی یہ بحث تو اکثر آپ نے سنی ہوگی لیکن کھانے میں استعمال کرنے کے علاوہ ٹماٹر کے آپ کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں شائد یہ بہت کم لوگوں نے ہی سنا ہوگا۔ آپ کے کھانوں کو ذائقہ دینے کے علاوہ ٹماٹر آپ کو کون کون سے فائدہ پہنچاسکتا ہے۔ آئیے ایک نظر دیکھتے ہیں۔
 
1۔ جلد کی حفاظت
جلد کی حفاظت کیلئے اکثر لوگ مہنگی کریم، لوشن اور طرح طرح کے ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں لیکن ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ٹماٹر میں موجود لائکوپین کے ایک جز کیروٹینائڈز کی وجہ سے آپ کی جلد کے دھوپ میں جلنے کا خطرہ کافی حد تک کم ہوسکتا ہے اور یہ گول گول سا لال ٹماٹر آپ کے گالوں کو لال کرنے کے علاوہ آپ کی عمر بڑھانے میں بھی مدد دیتا ہے۔
image
 
2۔ دل کے امراض
ٹماٹر دل کے امراض میں بھی بہت فائدہ مند ہوسکتا ہے، ٹماٹر میں موجود لائکوپین ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو آپ کے جسم کے خلیوں کو آکسیڈیشن سے بچا سکتا ہے۔ لائکوپین کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی کردار ادا کر سکتا ہے۔ نتیجے کے طور پر آپ کے دل کی بیماری کے امکانات کم ہونے کے ساتھ ساتھ ذیابیطس اور فالج کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹماٹر دیگر وٹامنز اور غذائی اجزاء کا بھی بھرپور ذریعہ ہیں جیسے کہ وٹامن بی، ای اور فلیوونائڈز جو آپ کے دل کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
image
 
3۔ بینائی تیز
لائکوپین کے علاوہ ٹماٹر میں کچھ دوسرے غذائی اجزاء بھی ہوتے ہیں، جیسے لیوٹین اور بیٹا کیروٹین جو آپ کی آنکھوں کے لیے بہترین ہیں۔ یہ غذائی اجزاء آنکھوں کو مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ ٹماٹروں میں ایسے مادے بھی ہوتے ہیں، خاص طور پر زیکسینتھین اور لیوٹین جو اسمارٹ فون جیسے ڈیجیٹل آلات سے خارج ہونے والی نیلی روشنی سے آپ کی بینائی کو بچانے میں فائدہ مند ہونے کے علاوہ آنکھوں کے دباؤ سے سر درد کو کم کرنے میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔
image
 
4۔ مدافعتی نظام
ٹماٹر سے ملنے والے اینٹی آکسیڈینٹ سے پھیپھڑوں، پروسٹیٹ یا پیٹ کے کینسر کے خطرات کم ہوجاتے ہیں اور خلیات کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلرز نامی مالیکیولز کم ہونے کی وجہ سے مدافعتی نظام بہتر ہوجاتا ہے۔
image
 
5۔ ہڈیوں کی مضبوط
ٹماٹر ہڈیوں کو مضبوط بنانے والے وٹامن کے اور کیلشیم کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو آپ کی ہڈیوں کی صحت کو فروغ دے سکتا ہے۔ ٹماٹر کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور خراب ٹشوز کی مرمت میں بھی ٹماٹر بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
image
 
6۔ موڈ کی خرابی
ٹماٹر معدنیات سے بھرپور غذاء ہے جس سے آپ کو طبی فوائد کے علاوہ موڈ کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے کیونکہ تھکاوٹ یا کمزوری کی وجہ سے آپ کا موڈ افسردہ ہوسکتا ہے جس میں ٹماٹر سے ملنے والی معدنیات سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
image
 
7۔ بالوں کیلئے مفید
روزانہ صرف 4 سے 5 ٹماٹر کھانے سے آپ کے بال صحت مند نظر آتے ہیں۔ ٹماٹر وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کے بالوں کو مضبوط اور چمکدار بنا سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے ٹماٹروں میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ پتلے ہوتے بالوں کو زیادہ بڑا بنا سکے لیکن آپ کے موجودہ بالوں کی حالت کو بہتر ضرور بنا سکتے ہیں۔
image
 
8۔ وزن کم کرنے میں معاون
ٹماٹر میں موجود پانی اور فائبر سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے کیلئے بھی ٹماٹر بہت فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
image
 
9۔ پھیپھڑوں کیلئے فائدہ مند
لائکوپین کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات آپ کے جسم کو سانس کی تکالیف سے بچانے کیلئے آزاد ریڈیکل لیول کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد یتی ہیں۔ ٹماٹروں میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے جو پھیپھڑوں کے افعال کو بہتر کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ ٹماٹر تمباکو نوشی کی وجہ سے پھیپھڑوں کے نقصان کو بحال کر سکتے ہیں۔
image
 
10۔ مسوڑھوں کے مسائل
ٹماٹر کا استعمال آپ کو مسوڑھوں کی سوزش سمیت دیگر بیماریوں سے بھی بچاسکتا ہے لیکن یہاں احتیاط کی بھی ضرورت ہے کیونکہ کچا ٹماٹر کھانے سے تیزابیت کی وجہ سے آپ کے متاثرہ دانتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور فوری برش کرنا بھی فائدہ نہیں دیگا لیکن ٹماٹر کھانے کے قلی کرنا یا آدھے گھنٹے بعد برش کرلینے سے پہلے سے متاثرہ دانتوں کو نقصان پہنچنے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔
image
 
ٹماٹر کے نقصانات
ٹماٹر کھانے کے بے پناہ فوائد کے ساتھ ساتھ کچھ نقصانات بھی ہوسکتے ہیں، ٹماٹر بادی اور بلغم پیدا کرتا ہے۔ تپ دق کے مریضوں کیلئے ٹماٹر مفید نہیں ہے۔ سینے اور گلے کے امراض والے مریض کیلئے ٹماٹر فائدہ مند نہیں۔ گردہ کی پتھری والے مریض بھی ٹماٹر استعمال نہ کریں۔ٹماٹر زکام پیدا کرتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: