|
|
کورونا کی وباء کا زور کم ہونے کے بعد دنیا میں نئی نئی
بیماریوں کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے، حال ہی میں بھارت میں سامنے آنے والے
ٹماٹو فلو نے درجنوں بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد اس نئی
بیماری کے حوالے سے تشویش میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ |
|
ٹماٹر فلو کیا ہے؟ |
ٹماٹر فلو ایک نامعلوم بخار ہے جس کے زیادہ تر کیسز
بھارتی ریاست کیرالہ میں سامنے آرہے ہیں، اس سے چھوٹے بچے زیادہ متاثرہ
ہوسکتے ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ بیماری وائرل بخار ہے،چکن
گونیایا ڈینگی بخار کا اثر ہے۔ |
|
ٹماٹر بخار کی علامات |
ٹماٹر فلو کا شکار ہونے بچوں کو تقریباً ٹماٹر کے سائز
کے دانے ہوتے ہیں، جلد میں جلن ہوتی ہے، زبان پر پانی کی کمی کی علامات
ظاہر ہوتی ہیں۔ کچھ مریضوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پھوڑے سے کیڑے بھی نکلتے ہیں۔
تیز بخار، چھالے، تھکاوٹ، جوڑوں کا درد، پیٹ میں درد، متلی، قے، اسہال،
کھانسی، چھینک، ناک بہنا ٹماٹر کے سائز کے دانے، منہ میں جلن، ہاتھوں،
گھٹنوں، کولہوں میں تکلیف ٹماٹر فلو کی اہم علامات ہیں۔ |
|
|
|
کیا یہ پھیل سکتا ہے؟ |
عام فلو کی طرح ٹماٹو فیور بھی متعدی ہے اور اس کے
پھیلاؤ کو روکنے کا واحد طریقہ متاثرہ بچے کو الگ تھلگ رکھنا ہے۔ بچوں کو
فلو کی وجہ سے ہونے والے چھالوں کو کھرچنے سے روکنا ضروری ہے۔ مناسب آرام
اور حفظان صحت کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے۔ متاثرہ افراد کے ذریعے استعمال
ہونے والے برتن، کپڑے اور دیگر اشیاء کو صاف کرنا ضروری ہے تاکہ فلو کو
پھیلنے سے روکا جا سکے۔ |
|
ٹماٹر بخار خود کو محدود کرنے والا فلو ہے، جس کا مطلب
ہے کہ اگر مناسب دیکھ بھال کی جائے تو علامات وقت کے ساتھ ساتھ خود ہی ٹھیک
ہو جاتی ہیں۔ سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ بچے کو ہائیڈریٹ رکھا جائے اور اگر
کوئی علامت ہو تو اس کے بارے میں ڈاکٹر سے باقاعدگی سے رابطے میں رہیں۔ |
|
|
|
احتیاطی تدابیر |
طبی ماہرین ٹماٹو فلو کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی رائے
نہیں دے سکے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کو فوری ڈاکٹر سے رجوع
کرنا چاہیے۔ ہلکی غذاء اور خراش سے بچنا چاہیے، دوسرے لوگوں سے فاصلہ
برقرار رکھنا چاہیے۔ مریض اور اس کے آس پاس کے لوگوں کے لیے صفائی کا خیال
رکھنا ضروری ہے۔ |