ملک ٹکڑے ہونے کا بیان۔۔۔ حکیم سعید نے عمران خان سے متعلق کیا پیشگوئی کی تھی؟

image
 
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک کے 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کے حوالے سے بیان کے بعد ملک کے سیاسی ایوانوں میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے اور پی ٹی آئی رہنماء پر غداری کے الزامات بھی عائد کئے جارہے ہیں جبکہ سابق گورنر سندھ حکیم سعید کی عمران خان سے متعلق پیشگوئی کا حوالہ بھی دیا جارہا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ حکیم سعید نے عمران خان کے حوالے سے کیا پیشگوئی کی تھی۔
 
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیرسید خورشید شاہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے حکیم سعید کی پیشگوئی کا حوالہ دیا ہے۔
 
 
حکیم محمد سعید
حکیم محمد سعید نے اسلامی دنیا اور پاکستان کے لیے اہم خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مذہب اور طب و حکمت پر 200 سے زائد کتب تصنیف و تالیف کیں۔ ہمدرد پاکستان اور ہمدرد یونیورسٹی ان کے قائم کردہ اہم ادارے ہیں۔
 
17 اکتوبر 1998ء میں انہیں کراچی میں شہید کر دیا گیا ،جس وقت انہیں آرام باغ میں ان کے دواخانہ کے باہر وحشیانہ فائرنگ کرکے قتل کیا گیا وہ روزہ کی حالت میں تھے یوں انہوں نے روزہ کی حالت میں اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کی۔
 
عمران خان سے متعلق پیشگوئی
حکیم سعید نے اپنی کتاب’جاپان کی کہانی‘میں عمران خان سے متعلق لکھا‎”پاکستان کے ایک عمران خان کا انتخاب ہوا ہے، یہودی ٹیلی ویژن اور پریس نے عمران خان کو ہاتھوں ہاتھ لے لیا ہے، سی این این، بی بی سی سب عمران خان کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملا رہے ہیں۔ برطانیہ جس نے فلسطین تقسیم کرکے یہودی حکومت قائم کرائی وہ ایک طرف عمران خان کو آگے بڑھا رہا ہے اور دوسری طرف آغا خان کو ہوائیں دے رہا ہے۔ اب عمران خان کی شادی یہودیوں میں کرا دی ہے، پاکستان کے ذرائع ابلاغ کو کروڑوں روپے دئیے جا رہے ہیں تاکہ عمران خان کو خاص انسان بنا دیا جائے۔ وزارت عظمیٰ پاکستان کے لئے عمران خان کو ابھارا جا رہا ہے"۔
 
image
 
ملک ٹکڑے ہونے کا بیان
عمران خان کی جانب سے ملک کے ٹکڑے ہونے کے حوالے سے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر حکیم محمد سعید کی کتاب کو جواب بناکر عمران خان پر الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے- تاہم پی ٹی آئی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ پی ٹی آئی حامیوں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے معیشت تباہ ہونے پر ملک ٹوٹنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے دھمکی نہیں دی۔
YOU MAY ALSO LIKE: