دل میں کون اور زبان پر کون ہے سوچیں!


"لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوة حسنة"
اور تمھارے لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے۔ل

نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں ،نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں​

نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی،نہ وہ خم ہے زلفِ ایاز میں​

جو میں سر بسجدہ ہوا کبھی، تو زمیں سے آنے لگی صدا​

تیرا دل تو ہے صنم آشنا ،تجھے کیا ملےگا نماز میں​

ہم کیا ہیں ؟ہم کیا کرتے اور سوچتے ہیں ؟ہماری پہچان کیا تھی اور کیا ہم بنا رہے ہیں ؟ہم نے یہ کبھی سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی اور بس سفر زیست جاری رکھے ہوئے ہیں ۔۔۔دین اسلام اللّٰہ نے پسند کیا ۔۔۔۔امام کائنات صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر مکمل ہوا ۔۔۔دین صرف بھلائی ہی ہے۔۔۔اسی میں کامیابی اور اس سے دوری ناکامی ۔۔۔مسلمان اور کافر کے درمیان فرق نماز ہے ۔۔۔ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ۔۔۔لیکن مسلمانوں کے لیے جائز نہیں کہ غیر مسلم کے لیے دعا کریں ۔۔۔فرق جان کر زندگی بسر کریں کہ دعا کرنا اور درد بطور انسانی رکھنا مختلف ہے ۔۔۔پاکستان میں اور پوری دنیا میں لاکھوں مسلم کو قتل کیا گیا ہے اور کیا جا رہا ہے لیکن کیا ہم اس طرح تڑپنے کا جذبہ لئیے جی رہے ہیں یا صرف یہ جذبہ ان ہی لوگوں کے لیے ہے جن سے ہمیں کچھ الفت وابستہ ہے ۔۔۔کیونکہ دینی الفت اور دنیاوی الفت میں فرق ہے شاید آپکے علم میں ہو ۔۔۔مسلمان وہ ہے کہ جو اپنے لیے پسند کرے وہی اپنے مسلمان بھائی کے لیے پسند کرے ۔۔۔یاد رکھیں کہ اس پسند میں رنگ ،نسل،علاقہ کی بات نہیں بلکہ کسی بھی تفریق کے بغیر ہے ۔۔۔۔شریعیت محمدی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم آج سے تقریباً 1450 سال قبل مکمل ہو چکی ہے اس میں اب راستے نکالنا دین سے دوری اور تباہی کا راستہ ہے کیونکہ ایمان والے تو وہ ہیں کہ جو اللہ اور اسکے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے حکم پر سرخم تسلیم کرتے ہیں ۔۔۔۔۔اور ان کا اقبال بلند ہوتا ہے ۔۔۔کشمیر کی آزادی کے لیے یاسین ملک صاحب ہوں یا گیلانی صاحب (مرحوم) سب ہی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کا شکار ہوئے ہیں اور ہم انکے درد میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ مومن ایک جان ہیں ۔۔۔۔لیکن دوسری جانب میرے پاکستان میں کشمیر کی آزادی کے لیے کوشاں حافظ صاحب بھی آج اسی درد سے گزر رہے ہیں(یہ نوجوان نسل سیاسی وابستگی میں اس قدر غرق ہے کہ اسے خبر ہی نہیں۔۔۔۔انکا نام لکھ کر پوسٹ کریں تو فیسبک والے اختلاف کرتے ہیں اکاؤنٹ آف کرتے ہیں) لیکن کیا ہم نے اسی طرح انکی سزا کے خلاف بات کی ہے؟.....جس طرح آج ایک غیر مسلم اور غیر ملکی گلوکار کے قتل پر میرے آزاد وطن کے نوجوان پوسٹ کر رہے ہیں ۔۔۔۔احتجاجی رویہ اختیار کیے ہیں ۔۔۔۔آپس میں دلیلوں کے ڈھیر لگائے ہوئے ہیں۔۔۔۔کیا ہم پوری طرح دین اسلام کی روح سے واقفیت رکھتے ہیں ۔۔۔۔ یقیناً نہیں رکھتے ۔۔۔۔لیکن صرف ذاتی شیطانی دنیا کے فریب میں غرق ہونے کے ناطے دین سے دور اور بہت دور ہوتے جا رہے ہیں ۔۔۔۔۔یاد رکھیں اللّٰہ کے حضور پیش ہونا ہے اور وہاں امام کائنات صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم بھی ہوں گئے ۔۔۔۔۔جواب کی تیاری کر لیں کہ ہم نے مسلمانوں کے لیے کتنی اور غیر مسلم کے لیے کتنی آوازیں بلند کی ہیں ۔۔۔۔۔سید گیلانی صاحب دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ۔۔۔۔اللہ کریم مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے ۔۔۔یاسین ملک صاحب اور انکی طرح کے لاکھوں مخلص قید کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کیونکہ باطل کی حکمرانی میں ہیں۔۔۔۔لیکن اس آزادی کی فضاؤں میں انکے لیے جہد و جہد کرنے والے اپنوں کے ستم کا شکار ہیں اور ہم ہیں کہ دشمن اور مومن کا فرق کیے بغیر زندگیوں کا سفر شام کی طرف گامزن ہے ۔۔۔۔
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 876 Articles with 576631 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More