|
|
اپنی خوراک میں تبدیلی کے خواہش مند لوگ چاہے فاسٹ فوڈ
ترک کریں یا سبزی خوری کی طرف مائل ہوں ان کی توجہ پروٹین پر ہمیشہ مرکوز
رہتی ہے اور یہ ٹھیک بھی ہے کیونکہ ہمیں اپنی خوراک میں پروٹین کی ضرورت ہے
لیکن کیا اس کی بہت زیادہ مقدار رکھنے کا جنون حقیقت میں معقول ہے؟ یا ہم
جتنا زیادہ پروٹین کھاتے ہیں ہمیں اتنا ہی بہتر فائدہ ہوگا؟۔ طبی ماہرین کے
مطابق انسان کو عمر،جنس اور سرگرمی کے لحاظ سے پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے
جبکہ ایک عام انسان کو روزانہ 45 سے 55 گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے لیکن
اکثر لوگ بے دریغ کھانے کی وجہ سے اکثر مسائل سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ تو آئیے
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پروٹین والی اشیاء کا بہت زیادہ استعمال آپ کو کن
بیماریوں کی طرف لے جاسکتا ہے ۔ |
|
بدہضمی |
بد ہضمی میں آپ کا پیٹ سخت اور بھاری محسوس ہوتا ہے، یہ
کوئی اچھا احساس نہیں ہے۔ بہت زیادہ پروٹین کھانے سے یقینی طور پر ایسا
محسوس ہو سکتا ہے، کیونکہ پروٹین کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے اور بہت زیادہ
پروٹین والی اشیاء کے استعمال سے آپ کے معدے اور آنتوں پردباؤ پڑے گا جس
کا نتیجہ بد ہضمی کی صورت میں نکلے گا۔ |
|
|
|
پانی کی کمی |
بہت زیادہ پروٹین کے استعمال سے آپ کے جسم سے پانی کا
اخراج بڑھ جاتا ہے اورآپ کے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہےلیکن اکثر لوگوں
کو یہ احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ معمول سے زیادہ پیاسے ہیں اور یہیں سے آپ
کا جسم ڈی ہائیڈریشن کی طرف چلا جاتا ہے۔ |
|
تھکن کا احساس |
پروٹین ہمارے جسم کے لیے ایک بہترین ایندھن ہے اور سب سے
زیادہ ضروری بھی لیکن یہ ہضم کرنا آسان نہیں ہے۔ جب آپ بہت زیادہ پروٹین
کھاتے ہیں تو آپ کے نظام ہاضمہ کو اسے ہضم کرنے کے لیے طویل اور مشکل کام
کرنا پڑتا ہے جس سے بغیر کسی ظاہری وجہ کے آپ کو تھکن کا احساس ہوسکتا ہے۔ |
|
قبض |
اکثر لوگ جو بہت زیادہ پروٹین کھاتے ہیں انہیں قبض کا مسئلہ بھی درپیش رہتا
ہے کیونکہ جب آپ اپنے کھانے میں پروٹین کی مقدار بڑھاتے ہیں تو
کاربوہائیڈریٹ کو کم سے کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے آپ کو اپنی خوراک
میں بہت کم ریشہ ملے گا اور یہ قبض کا باعث بن سکتا ہے۔ |
|
بدبودار سانس |
جب آپ بہت زیادہ پروٹین اور بہت کم کاربوہائیڈریٹ استعمال کرتے ہیں تو آپ
کا جسم کیٹوسس میں چلا جاتا ہے جو دراصل سانس کی بدبو کا سبب بنتا ہے۔ اور
آپ ماؤتھ واش یا دانتوں کو بہت زیادہ برش کرنے سے بھی اسے ٹھیک نہیں کر
سکتے۔ بو آپ کے نظام انہضام سے آرہی ہے۔ آپ سب سے بہتر یہ کر سکتے ہیں
کہ زیادہ پانی پی کر اور چیونگم چبا کر اسے چھپانے کی کوشش کریں۔ |
|
|
|
وزن کا بڑھاؤ |
بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ آپ صرف اپنے پروٹین کی مقدار
کو بڑھانے سے وزن کم کرسکتے ہیں لیکن حقیقت میں بہت زیادہ پروٹین جادوئی
طور پر آپ کا وزن کم نہیں کرے گا بلکہ آپ کے جسم میں چربی کے طور پر
ذخیرہ ہونے کا امکانات کو بڑھائے گا کیونکہ کیلوریز کا زیادہ استعمال وزن
میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ |
|
دل کی بیماری اور کینسر
کا خطرہ |
زیادہ تر کیسز میں لوگ سرخ گوشت سے بہت زیادہ پروٹین
حاصل کرتے ہیں اور مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بہت زیادہ سرخ گوشت کھانے کا
براہ راست تعلق دل کے مسائل اور کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے سے ہوتا ہے۔ دل
کیلئے صحت مند غذائیں مچھلی، مرغی، گری دار میوے اور پھلیوں سے پروٹین حاصل
کرنا بہت بہتر ہے لیکن پھر بھی ہر چیز اعتدال میں کھائیں تو زیادہ بہتر ہے
ورنہ آپ کو نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ |