پکا ہوا باسی چکن کھانے سے آپ کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے…فریچ میں محفوظ چکن کی ڈش دوبارہ کھانے سے پہلے 4 چیزیں دیکھ لیں

image
 
چکن آج کل ہم سب کی مرغوب غذا بن چکا ہے اور اس سے تیار کردہ کھانے بچے اور بڑے یکساں طور پر پسند کرتے ہیں- لیکن کیا آپ جانتے کہ پکا ہوا چکن فریج میں کتنے دن تک قابلِ استعمال رہتا ہے؟ اگرچہ چکن 3 سے 4 دن تک فریج میں محفوظ رہتا ہے لیکن اس سے پہلے بھی اس کے خراب ہونے کے امکانات ہوتے ہیں- لیکن آپ چند نشانیوں کی مدد سے جان سکتے ہیں کہ فریج سے دوبارہ استعمال کے لیے نکالا جانے والا تیار شدہ چکن کا آئٹم کھانے کے قابل بھی ہے یا نہیں-
 
بو
بعض اوقات چکن خراب ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے- مختلف چٹنیوں کے ساتھ تیار کردہ چکن کے بارے میں فیصلہ مشکل ہوتا ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ چکن کا اپنا ذائقہ اور بو ایک جیسی ہوتی ہے- لیکن اگر کوئی تیز ناک رکھتا ہے تو وہ باآسانی چکن کو سونگھ کر اس میں سے اٹھنے والی الگ ناگوار بو کے ذریعے اس کی حقیقت سے متعلق بتا سکتا ہے-
image
 
بناوٹ
خراب شدہ چکن ساخت میں پتلا ہو جاتا ہے اور دوبارہ گرم کرنا بھی اس میں موجود بیکٹیریا اور زہریلے مادوں کے خاتمے کو یقینی نہیں بنا سکتی۔ اگر چکن پتلا نظر آتا ہے یا اس کی ساخت میں تبدیلی واقع ہوچکی ہے، تو اسے فوراً پھینک دینا ہی بہتر ہے۔
image
 
ظاہری رنگ
اگر پکے ہوئے چکن کا رنگ سرمئی یا سبز رنگ میں تبدیل ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے تو سمجھ جائیے کے اسے پھینکنے کا وقت آگیا ہے- اگر خراب چکن زیادہ دیر تک رکھا جائے تو وہ اپنا رنگ تبدیل کر کے سرمئی رنگ کا ہونے لگتا ہے-
image
 
اگر آپ خراب چکن کھا لیں تو کیا ہوگا؟
اگرچہ باسی چکن کو ضائع کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، لیکن اگر آپ اتفاقاً اسے کھاتے ہیں تو گھبرائیں نہیں۔ اس بات کے امکانات ہیں کہ یہ آپ کو بالکل متاثر نہیں کر سکتا! لیکن یاد رکھیں اگر اس کے اثرات شدت کے ساتھ متاثر کریں تو خراب چکن کھانے سے فوڈ پوائزننگ اور ڈائریا ہو سکتا ہے۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: