|
|
بلیک ٹی یا کالی چائے اصل میں کالی نہیں ہوتی، چین میں
اس چائے کو اس کے رنگ کی وجہ سے ’’سرخ چائے‘‘ کہا جاتا ہے۔ اور اسے روزانہ
پینے سے صحت کے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ کچھ لوگ اسے کافی کے متبادل
کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا زیادہ استعمال آپ کیلئے نقصان
کا سبب بھی بن سکتاہے۔ آئیے آپ کو بلیک ٹی کے چند فوائد بتاتے ہیں۔ |
|
بلڈ پریشر |
ایک اندازے کے مطابق دنیا کی 26 فیصد آبادی کو ہائی بلڈ
پریشر کا مسئلہ درپیش ہے جو کچھ سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے لیکن بلیک
ٹی سے بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور اگر آپ روزانہ کالی چائے
پیتے ہیں تو اپنے بلڈ پریشر کو کم کرسکتے ہیں لیکن اس کا بہت زیادہ استعمال
نقصان بھی پہنچاسکتا ہے۔ |
|
کولیسٹرول |
دنیا میں آج ہر 3 میں سے ایک بالغ انسان ہائی کولیسٹرول
کی وجہ سے پریشان ہے جبکہ مردوں کو عام طور پر خواتین کے مقابلے میں زیادہ
خطرہ ہوتا ہے- لیکن محققین کا کہنا ہے کہ کالی چائے کو اپنی غذا میں شامل
کرنے سے آپ کے کولیسٹرول کی سطح کو نمایاں مقدار میں کم کیا جا سکتا ہے۔ |
|
|
|
زبان |
چائے عام طور پر مجموعی طور پر زبان کی صحت کے لیے کئی
فوائد فراہم کر سکتی ہے لیکن خاص طور پر کالی چائے میں ایسے مرکبات پائے
جاتے ہیں جو نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کو مار دیتے ہیں۔ |
|
ذیابیطس |
دنیا بھر میں تقریباً 422 ملین افراد ذیابیطس کا شکار
ہیں، ٹائپ 2 ذیابیطس تو تمام تشخیص شدہ کیسوں میں سے تقریباً 90-95 فیصد
ہوتا ہے- تاہم کالی چائے کا استعمال آپ کے خون میں شوگر کی مقدار کو کم کر
سکتا ہے، اور نتیجتاً آپ کے اس مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم
ہوسکتے ہیں۔ |
|
چند نقصانات: |
سر درد |
بلیک ٹی کے استعمال کے فوائد کے ساتھ اس کے نقصان بھی جاننا بہت ضروری ہے،
اس کا زیادہ مقدار میں استعمال سر درد، گھبراہٹ اور درد شقیقہ یعنی آدھے
سر کا درد یا مائیگرین میں بھی مبتلاکرسکتا ہے۔ |
|
|
|
نیند |
اگر آپ ایک کپ بلیک ٹی لیتے ہیں تب تو آپ مزہ کی نیند
سوسکتے ہیں لیکن اگر آپ زیادہ مقدار میں کالی چائے پیتے ہیں تو جسم میں
کیفین کی مقدار بڑھنے سے آپ کی نیند میں خلل پڑسکتا ہے اور آپ کی نیند
بھی چائے کی بھاپ کے ساتھ اڑسکتی ہے۔ اس لئے بلیک ٹی پینا چاہتے ہیں تو
ضرور پئیں لیکن اعتدال کے ساتھ ورنہ نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ |