جلدی بڑھاپا آسکتا ہے۔۔۔ اگر آپ بھی سونے سے پہلے فون استعمال کرتے ہیں تو پھر 4 نقصانات کے لیے تیار رہیں

image
 
بیشتر لوگ وقت پر سونے کے بجائے اکثر بستر پر لیٹ کر گھنٹوں فون استعمال کرتے ہیں لیکن اس عادت کا آپ کی صحت پر کیا اثر ہوسکتا اور سونے سے پہلے فون کا استعمال آپ کو کیا کیا نقصان پہنچا سکتا ہے آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔
 
1۔ آنکھوں میں تکلیف
اگر آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فون استعمال کرتے وقت آپ کو دھندلا نظر آرہا ہے تو آپ یقینی طور پر اکیلے نہیں ہیں بلکہ یہ کئی لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے کیونکہ جب آپ اپنے اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہوئے تناؤ کا شکار ہوتے ہیں تو یہ آنکھوں میں دباؤ کا باعث بن سکتا ہے، اس لئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لیے اسکرین کی روشنی کو کم کرنے کی کوشش کریں اور اپنے فون کو زیادہ دیر تک استعمال کرنے سے گریز کریں۔
 
image
 
2۔ نیند میں خلل
جب آپ ایک طویل دن کے اختتام پر بستر پر جاتے ہیں تو اکثر فون پر دن بھر کے پیغامات اور دوسری چیزیں دیکھنے کیلئے فون استعمال کرنا پسند کرتے ہیں تو یہ عادت اتنی بے ضرر نہیں ہے جتنی کہ نظر آتی ہے اور سونے کے وقت اپنے فون کا استعمال آپ کو اچھی رات کی نیند لینے سے روک سکتا ہے۔ آپ کے اسمارٹ فون سے نکلنے والی روشنی نہ صرف آپ کی بصارت کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ آپ کی نیند میں بھی خلل ڈال سکتی ہے جس کے نتیجے میں صحت کی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
 
3۔ گردن میں درد
اگر آپ گردن کے درد کا شکار ہیں تو بستر پر فون کا استعمال آپ کی تکلیف میں اضافہ کرسکتا ہے کیونکہ جب آپ اسکرین پر دیکھنے کے لیے اپنا سر آگے کی طرف جھکاتے ہیں تو آپ کی گردن کے پٹھوں پر دباؤ پڑتا ہے جس سے درد ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے فون کو چیک کیے بغیر بستر پر جانے کا تصور نہیں کر سکتے ہیں تو اسے آنکھوں کی سطح پر رکھنے کی کوشش کریں تاکہ پٹھوں میں تناؤ پیدا نہ ہو۔
 
image
 
4۔ چہرے پر جھریاں اور بڑھاپا
ہو سکتا ہے کہ آپ مہنگی اسکن کیئر کریم پر بہت پیسہ خرچ کر رہے ہوں لیکن بستر پر آپ کے فون کے استعمال جیسی آسان چیز آپ کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کر سکتی ہے۔ جب آپ اپنے فون کو نیچے دیکھتے ہیں تو اس کی شعاؤں سے آپ کی گردن پر لکیریں اور کریزیں بن جاتی ہیںجس کے نتیجے میں آپ وقت سے پہلے بوڑھے نظر آتے ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: