قربانی حکم خداوندی اور لبرلز

میں قربانی کا جانور لینے کا پروگرام بنا رہا تھا کہ فیس بک پر ایک لبرل صاحب نے پوسٹ داغی ہوئی تھی کہ میں قربانی نہیں کروں گا بلکہ ان پیسوں سے واٹر کولر خرید کر گھر کے باہر لگاؤں گا

وجہ۔۔۔؟

غریب آدمی کو قربانی سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا مگر میرے کولر سے غریب ٹھنڈا پانی پئیں گے

اچھا۔۔۔؟

ہم قربانی کا جانور لینے منڈی پہنچے منڈی میں گھاس پھوس اور چارہ بیچنے والے کون۔۔۔؟

غریب لوگ جن کی خوب بکری ہو رہی تھی

رسیاں زنجیریں اور کلے (کندے) بیچنے والے کون۔۔۔؟

غریب لوگ جن کی خوب کمائی ہو رہی تھی

جس بیوپاری سے جانور خریدا وہ بھی ایک غریب تھا جسکا ذریعہ معاش جانور بیچنا تھا کہہ رہا تھا اس بار ان پیسوں سے بیٹی کی شادی کرنے کے قابل ہو جاؤں گا

لو جی ایک غریب کی بیٹی بیاہی جائے گی یہ سوچ کر دل خوش ہوا

گرمی بہت تھی منڈی کے باہر جوس شربت اور ٹھیلوں والے اپنی جیبیں گرم کر رہے تھے کیونکہ لوگ گلاسوں پہ گلاس پی رہے تھے یہ بھی غریب لوگ تھے جنکی بکری ہو رہی تھی ہم نے بھی املی آلو بخارے کا شربت پیا اور ایک لوڈر رکشا میں جانور لادا رکشے والا بھی غریب بندہ جنکی آج کل ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے صحیح کمائی ہورہی تھی

گھر آئے تو جانور کا چارہ یاد آیا وہ بھی ایک غریب سے خریدا عید والے دن قربانی کا جانور بھی ایک قصائی نے ذبہ کیا جو کہ غریب آدمی تھا اس نے ایک دن میں اچھا خاصا کما لیا

آخر گوشت کے تین شرعی حصے کئے اور تیسرا حصہ کئی غربا میں تقسیم کیا جن کو سارا سال گوشت میسر نہیں آیا

قربانی کی کھال ایک مدرسے کو ہدیہ کی جہاں غریب بچوں کو مفت کھانا اور رہائیش ملتی ہے

کولر والے بھائی۔ !!

دیکھ لو میرے ایک جانور نے کتنے غریبوں کو معاشی فائدہ پہنچایا۔ اور تیرے کولر سے پہلے بھی وہ لوگ پانی پی کر زندہ تھے۔

اگر غریبوں کا اتنا احساس ہے تو جو کھانا خود کھاتے ہو وہی غریب کو کھلاؤ اور جو خود پہنتے ہو وہ بھی اسے پہناؤ اپنی دیگر فضول خرچیاں ختم کر کے غربا پر خرچ کرو اسلامی احکامات پر بلاوجہ تنقید اور بحث سے گریز کرو قربانی حکم خدا ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں۔
خوامخواہ خدا کے حکم کے منکر مت بنو۔

Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 155 Articles with 164234 views Civil Engineer .. View More