کیا آپ جانتے ہیں کہ انگریز کو ایک بات کا پتہ ہی نہ تھا؟ پاکستانیوں کا ایک ایسا ہنر جو انگریزوں کو اب پتہ چلا

image
 
عام طور پر ہم ایشیائی لوگ اور خاص طور پر پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے اندر کہیں نہ کہیں یہ بات بیٹھی ہوتی ہے کہ مغربی ممالک یا انگریز تعلیم، ترقی اور معلومات کے حوالے سے ہم سے بہت آگے ہیں اور ہم سے زیادہ جانتے ہیں-
 
لیکن ایسا سمجھنا ٹھیک نہیں ہے اگرچہ انگریز ترقی کی دور میں ہم سے کافی آگے ہیں لیکن اس کے باوجود مشرق کا اپنا ایک فسوں ہے اور اس کی تہذيب اور ثقافت کے اب بھی ایسے بہت سارے پہلو ہیں جن سے انگریز ناواقف ہیں-
 
گھر پر دہی جمانے کے بارے میں انگریز نہیں جانتے تھے
ایسے ہی ایک حیرت انگیز پہلو سے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو پتہ چلا کہ ہم ایشیائی لوگ جو صدیوں سے اپنے گھر میں دہی جمانے کا کام کرتے ہیں اس کے بارے میں انگریزوں کو ابھی تک پتہ نہ تھا اور ان کو ابھی پتہ چلا ہے کہ دہی گھر پر بھی جمایا جا سکتا ہے اور اس کو جمانے کا طریقہ کیا ہے-
 
image
 
ایشیائی لوگوں کے لیے یہ نہ صرف ایک انکشاف تھا بلکہ اس انکشاف کے بعد وہ نہ صرف حیران رہ گئے بلکہ انہوں نے اس بات پر انگریزوں کی ٹھیک ٹھاک کلاس بھی لے ڈالی جو کچھ اس طرح سے ہے-
 
1: ان کو اب گھی اور مکھن بنانا بھی سکھا دو
لوگوں کو یہ محسوس ہوا کہ اگر انگریزوں کو گھر پر دہی جمانا نہیں آتا تو اس کا مطلب ہے کہ ان کو گھی اور مکھن بنانا بھی نہیں آتا ہوگا تو اب انگریزوں کو چاہیے کہ ہم سے گھی اور مکھن بنانا بھی سیکھ لیں-
 
2: یہ اس کو بھی پیٹنٹ کروا کر اپنے نام کروا لیں گے
جب کہ کچھ دیسیوں کو یہ خطرہ محسوس ہوا کہ جس طرح ہر ایجاد کو انگریز اپنے نام کر لیتے ہیں تو یقیناً دہی بنانے کے طریقے کو بھی یہ لوگ اب رجسٹر کروا لیں گے اور دیسی لوگوں کو دہی گھر پر بنانے کے لیے بھی انگریزوں کو پیسے دینے پڑیں گے-
 
3: یہ اس صدی کی سب سے بڑی ایجاد ہے
جب کہ کچھ افراد نے اس کو انگریزوں کے لیے اس صدی کی سب سے بڑی ایجاد قرار دیا ہے کہ بلاآخر انہوں نے گھر پر دہی بنانا سیکھ ہی لیا جس کو ایشیائی لوگ صدیوں سے گھر پر بناتے آئے ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ انگریز اس سے پہلے اس سے واقف ہی نہ تھے-
 
image
 
4: دال چاول اور کھچڑی کو بھی ہمیں پیٹنٹ کروالینا چاہیے
جب کہ کچھ افراد کو تو یہ فکر لاحق ہو گئی کہ فوری طور پر دال چاول کور کھچڑی کو بھی ایشیائی لوگوں کو اپنے نام سے پیٹنٹ کروا لینا چاہیے ورنہ انگریز اس کو بنانے کی ترکیب سیکھ کر اس کو اپنے نام رجسٹر کروا لیں گے -
 
5: ان کو اتنی سی بات پتہ نہ تھی
جب کہ کچھ لوگوں نے اس بات پر شدید حیرت کا اظہار کیا کہ یہ تو ہم صدیوں سے بناتے آئے ہیں اور حیرت کی بات ہے کہ انگریزوں کو اتنی سی بات پتہ نہ تھی
 
لیکن یہ حقیقت ہے کہ گھر پر دہی جمانا جو کہ ہماری معاشرت کا ایک حصہ رہا ہے انگریزوں کے لیے ایک نئی بات ہے اور وہ اس کو سیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کر رہے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: