|
|
| |
| انسان کا بچپن معصومیت سے عبارت ہوتا ہے مگر نوے کی
دہائی میں پیدا ہونے والے لوگ اور ان کا بچپن اس حوالے سے خاص اہمیت رکھتا
ہے کہ ان کے بچپن اور آج کے دور کے درمیانی وقفے میں سائنس نے اس رفتار سے
ترقی کی کہ اس نے اس نسل کو حقیقی معنوں میں حیران نسل بنا ڈالا ہے- یہ
کیسے ہوا یہ کیوں ہوا، بچپن کا سوال جس کو آج دیکھ کر بے ساختہ ہنسی آئے آج
ہم آپ کا ہاتھ تھام کر ایک ایسے دور میں لے جائيں گے جن کو بچپن میں تو بہت
غور سے اور خوشی سے دیکھتے تھے مگر اب ان کو دیکھ کر ہنسی کا دورہ پڑ سکتا
ہے- |
| |
| 1: موبائل فون میں لائٹر
|
| بچپن میں وہ فون ہمارے لیے بہت دلچسپی کے حامل ہوتے تھے
جن کی اسکرین پر تیرتی مچھلیاں یا جلتا لائٹر نظر آتا تھا اور ان کو دیکھ
کر گھنٹوں حیران ہوتے رہتے تھے- مگر آج کل کے دور میں تو ایسے ایسے مناظر
موبائل اسکرین پر نظر آتے ہیں کہ یہ لائٹر تو دیکھ کر صرف ہنسی ہی آتی ہے- |
|
|
| |
| 2: بغیر انٹرنیٹ کے فون
|
| انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے راوٹر کی مدد سے کمپیوٹر پر
انٹرنیٹ کی سہولیات تو بچپن میں ملتی تھیں مگر اپنے فون پر انٹرنیٹ کا مل
جانا ایک خیال ہی تھا۔ خاص طور پر جب فون میں انٹرنیٹ کا بٹن غلطی سے بھی
دب جاتا تھا تو دل کی دھڑکن ہی تیز ہو جاتی تھی-مگر اب فون میں ایک منٹ کے
لیے انٹرنیٹ نہ ہو تو انسان کا دم ہی گھٹنے لگتا ہے- |
|
|
| |
| 3: ویڈيو گیمز
|
| بچپن میں ویڈيو گیمز یا گیم اینڈ واچ ایسی دلچسپی ہوتی
تھی جس کو کھیلتے ہوئے وقت کا پتہ تک نہیں چلتا تھا طرح طرح کی گيمز کو
کھیلنا اور کچھ وقت کے بعد اس سے بور ہونا ہر بچے کو یاد ہوگا- مگر آج کے
دور میں اس کو سوچ کر بھی ہنسی آتی ہے کیوں کہ اب تو موبائل میں سیکڑوں قسم
کی طرح طرح کی گیمز موجود ہوتی ہیں- |
|
|
| |
| 4: چمکتے ڈائل والی گھڑی
|
| ماضی میں بچوں کے لیے سب سے خوبصورت تحفہ گھڑی
ہوتا تھا اور خاص طور پر بچوں کے لیے چمکتے ڈائل والی گھڑی جو کہ اندھیرے
میں چمکتی تھی بہت اہم ہوتی تھی اور جس بچے کے پاس ایسے گھڑی موجود ہوتی
تھی وہ بہت فخر سے دوسروں کو دکھاتا تھا- مگر آج کل کے دور میں تو گھڑی کا
خیال دم توڑتا جا رہا ہے اور اب تو کسی کے ہاتھ میں خال خال ہی گھڑی نظر
آتی ہے- |
|
|
| |
| 5: ویڈيو پلئير کے ساتھ ٹی وی |
| جب پہلی بار ایسا ٹی وی دیکھا جس میں ویڈيو
پلئير بھی لگا ہوا ہے تو جوش کا کیا حال تھا اس کو بتانا مشکل ہے- یہ خیال
ہی بہت خوش کن تھا کہ اب اپنی مرضی سے فلم دیکھنے کے لیے علیحدہ سے وی سی
آر کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ایک ہی ٹکٹ میں دو مزے ہو جاتے تھے-مگر آج کی اس
ترقی کے دور میں جب ایک چھوٹے سے موبائل پر بھی سب کچھ دیکھا جا سکتا ہے
اور ماضی کے بارے میں سوچ کر ہنسی آتی ہے- |
|
|
|
|
|
6: کیسٹ جس کو لیڈ سے پلئير سے جوڑ سکیں
|
|
کیسٹ پلئير پر لگنے والی کیسٹ جس میں ٹیپ ہوتی تھی اس کو لگانا اور اس پر
گانے سننا ایک تفریح کا بڑا ذریعہ ہوتا تھا- اس کے بعد اس میں لیڈ لگا کر
پلئير پر سننا بھی بہت خوبصورت خیال ہوتا تھا-مگر اب ایسی کیسٹ کے بارے میں
سوچ کر اس کو چلانا محال لگتا ہے- |
|
|
|
|
|
|