|
|
زندگی میں کسی بھی چیز کی طرح ویڈیو گیمز کے بھی مثبت
اور منفی دونوں پہلو ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق 81 فیصد والدین اپنے بچوں پر
ٹیکنالوجی کے مضر اثرات سے خوفزدہ ہیں؟ اور ہمارا یہ خوف ہمیں ویڈیو گیمز
کے حقیقی فوائد پر غور کرنے سے روکتا ہے۔ آئیے ایک نظر دیکھتےہ یں کہ ویڈیو
گیمز کھیلنے سے بچوں کو کیا فائدہ ہوسکتا ہے۔ ویڈیو گیمز کے بے شمار فوائد
ہیں۔ اگرچہ یہ آپ کو غیر معمولی معلوم ہو سکتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے، اس سے
پہلے کہ ہم فوائد پر نظر ڈالیں ایک نظر والدین کو لاحق خوف کا جائزہ لیتے
ہیں۔ |
|
والدین کے خدشات |
1۔ بچہ انٹرنیٹ کا عادی ہو جائے گا اور لوگوں سے دور رہے گا۔ |
2۔ والدین کو انٹرنیٹ پر نامناسب مواد کا بھی خدشہ رہتا ہے۔ |
3۔ بچہ حقیقی دنیا سے دور تصورات میں زیادہ وقت گزار سکتا ہے۔ |
4۔ صحت مند سرگرمیوں اور کھیل کود سے دور ہوسکتا ہے۔ |
5۔ ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے صحت، دماغ، تخلیقی صلاحیتوں کو نقصان
پہنچ سکتا ہے۔ |
|
|
|
ٹیکنالوجی کا استعمال |
ٹیکنالوجی نے ہماری زندگیاں بہت آسان بنا دی ہیں، آج چھوٹے چھوٹے بچے
اسمارٹ فون استعمال کرنا جانتے ہیں، انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا کا کوئی بھی کام
مشکل نہیں، کسی بھی مسئلے میں انٹرنیٹ کا استعمال سود مند ثابت ہوسکتا ہے
اور بڑے سے بڑے سوال کا جواب فوری مل جاتا ہے- تاہم یہ استعمال کرنے والے
پر منحصر ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیسے کرتا ہے۔ |
|
گیمز اور انٹرنیٹ |
طلبہ اکثر انٹرنیٹ کے ذریعے تعلیم کے حصول میں مدد لیتے ہیں اور آج کل تو
آن لائن کلاسز کا رجحان بڑھنے کی وجہ سے تعلیم کا بیشتر حصہ بھی انٹرنیٹ
سے منسلک ہوچکا ہے- لیکن کئی بچے ٹیکنالوجی کے استعمال میں مشکل کی وجہ سے
انٹرنیٹ سے بہتر انداز میں استفادہ نہیں کرپاتے ۔ |
|
1۔ گیمز کھیلنے والے بچے اسمارٹ فون کا زیادہ بہتر استعمال کرتے ہیں۔ |
2۔ ویڈیو گیمز کھیلنے سے علمی صلاحیتوں میں بہتری آتی ہے۔ |
3۔ جب بچے ایک مختلف قسم کا کھیل کھیلتے ہیں تو نئے ماحول میں ایڈجسٹ کرنا
سیکھتے ہیں |
4۔ گیمز میں مشکل مسائل اور پہیلیوں کو حل کرتے ہیں۔ |
5۔ معلومات میں اضافہ ہوتا ہے اور تکنیکی صلاحیت نکھرتی ہے۔ |
|
|
|
مثبت استعمال |
والدین کے خدشات اپنی جگہ درست ہیں تو گیمز اور انٹرنیٹ
کے فوائد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اس لئے والدین کیلئے ضرورییہ
ہے کہ بچوں کو گیمز اور انٹرنیٹ کیلئے وقت دیں لیکن ان پر نظر بھی رکھیں
اور وقت مخصوص کریں تاکہ آپ کا بچہ ٹیکنالوجی کا استعمال سیکھنے میں پیچھے
نہ رہ جائے کیونکہ کسی بھی چیز پر غلط کا لیبل لگا کر اس کا استعمال ترک
کرنا قطعی درست نہیں بلکہ ہمیں اس کے استعمال کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی
چاہئے۔ |