|
|
| |
| ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں کامیاب
رہے، لیکن جس طرح دھوپ چھاؤں زندگی کے ساتھ ساتھ چلتی رہتی ہے اسی طرح سے
کامیابی کے ساتھ ناکامی بھی انسان کی زندگی کی ساتھی ہوتی ہے- |
| |
| ناکامی کو ہنس کر سہنے
والے لوگ |
| دنیا میں وہی انسان بہادر ہوتے ہیں جو کہ ناکامی کا بھی
ہنس کر مقابلہ کرتے ہیں ایسے ہی لوگ دنیا کے مشکل حالات کا مقابلہ کر کے
کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہیں ایسے ہی کچھ افراد کے بارے میں ہم آپ کو آج
بتائیں گے- |
| |
| 1: آرٹ کا نمونہ بن تو
گیا مگر ساتھ میں پلکیں بھی لے گیا |
| اس تصویر میں آرٹسٹ نے اپنے چہرے کا ماڈل بنانے کے لیے
چہرے پر ماسک چڑھایا مگر جب ماسک اترا تو آنکھوں سے پلکیں بھی اتر کر اس
ماسک پر لگ گئيں- لیکن ان آرٹسٹ کو یہ خوشی ضرور ملی کہ ایک خوبصورت ماڈل
بن گیا- |
|
|
| |
| 2: کسی بچے کو مشکل حساب
پڑھانے کا انعام |
| بچوں کو تصاویر اٹریکٹ کرتی ہیں لیکن ان کے سامنے اگر
کیلکلس کی مشکل کتاب رکھ دی جائے تو اس کا رونا تو بنتا ہے لیکن اس کے رونے
پر مسکرانے والے لوگ کم ہی ہوتے ہیں- |
|
|
| |
| 3: دیوار پر دراڑ تو پڑ
گئی مگر اس کو بھی خوبصورت بنا ڈالا |
| دیوار پر کریک آجائے تو وہ بد نما بن جاتی ہے اور ہر ایک
کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کو سب کی نظروں سے چھپا لیں- مگر کچھ لوگ ایسے بھی
ہوتے ہیں جو اس دراڑ کو ایسا بنا ڈالتے ہیں کہ ہر ایک کی نظر بس اسی پر
پڑتی ہے اس کو کہتے ہیں ہار سے بھی جیت نکالنا- |
|
|
| |
| 4: چھت سر پر
گری مگر ایک حسین اتفاق نے تصویر بنا ڈالی |
| اس تصویر میں چھت تو گر گئی مگر چھت پر ہوئے
پینٹ نے اس ٹوٹی چھت کو سر پر گرنے سے بچا کر تصویر بنانے کا موقع دے ڈالا- |
|
|
| |
| 5: جب مہنگا
پین گم کر دینے والا نقصان بھرنے کی معصومانہ کوشش کرے |
| حامل تصویر کے بچے نے اس کے مہنگے پارکر پین کو
گم کر دیا لیکن اس نے اس مہنگے قلم کے نقصان کو اپنے معصومانہ انداز میں
عام سے پین پر پارکر کا ٹیگ لگا کر پورا کرنے کی کوشش کی- کیا خیال ہے اس
نقصان سے یہ فائدہ زيادہ بڑا نہیں ہے کیا؟ |
|
|
|
|
|
ان تمام تصاویر سے یہ سبق ہم حاصل کر سکتے ہیں کہ ہر تاریکی میں امید کی
ایک کرن زندہ ہوتی ہے اس وجہ سے ناکامی پر پریشان ہونے کے بجائے اس پر ایک
چھوٹی سی مسکراہٹ ہمیں بہادر بنا دیتی ہے یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھ لیں- |