|
|
مون سون کے موسم میں بارش کے جیسے جیسے آسمان پر بادل
چھاتے ہیں تو کچھ من چلوں کے دل اس خوبصورتی سے مچلنے لگتے ہیں کوئی پکوڑے
بنانے کے لیے لپکتا ہے- لیکن اس کے ساتھ ہی گھر میں بارش کے پانی کے آنے کا
خوف گھر کے سب سامان کو برباد کرنے کا ڈر بھی لوگوں کو پریشان کر ڈالتا ہے- |
|
اربن فلڈنگ سے بچنے کے
طریقے |
کراچی میں حالیہ بارشوں میں اربن فلڈنگ نے کئی علاقوں کو شدید ترین مسائل
کا شکار کر دیا ہے- گھروں میں داخل ہونے والا پانی ایک جانب تو گھر کے سارے
سامان کو خراب کر ڈالتا ہے اور دوسری طرف نمی کی اس بو کے سبب ایک طویل
عرصے تک گھر کا نظام خراب ہو جاتا ہے- آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائيں
گے جن کے استعمال سے گھروں میں پانی داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے- |
|
1: گلی کے پانی کو داخل ہونے سے روکنا
|
عام طور پر گھر کے اندر پانی کے داخل ہونے کا اہم راستہ گلی ہوتی ہے جس میں
پانی بھر جانے کی صورت میں گھروں میں پانی کے داخل ہونے کے امکانات بہت بڑھ
جاتے ہیں تو اس کو روکنے کے لیے اپنے گھر کے داخلی راستوں میں سلوپ یا ایسی
رکاوٹ مستقل طور پر بنائی جا سکتی ہے جو باہر گلی کے پانی کو اندر داخل
ہونے سے روک سکتی ہے- |
|
2: گھر کی چھت کی مرمت |
گھر میں پانی کے آنے کا دوسرا راستہ چھت ہوتا ہے جہاں سے رساؤ کی صورت میں
گھر کی دیواروں میں نہ صرف نمی آجاتی ہے بلکہ گھر کےاندر پانی آنے کے سبب
سامان بھی خراب ہوتا ہے جس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ بارشوں کے موسم سے
قبل ہی چھت کی مکمل مرمت کروا لی جائے اور جہاں سے بھی پانی کے آنے کا
اندیشہ ہے اس کو روکنے کا بندوبست کیا جائے- کیونکہ اگر ایک بار بارش شروع
ہو گئی پھر چھت کی مرمت کا کام اگلے سال تک نہ ہو سکے گا- |
|
|
|
3: گھر کے گٹر کی صفائی
|
عام طور پر گھروں کے اندر پانی آنے کا جو سب سے بڑا خدشہ ہوتا ہے وہ گھر کے
اندر کی گٹر لائن سے پانی آنے کا راستہ ہوتا ہے جو کہ سب سے بد ترین ہوتا
ہے اور اس کے نتیجے میں متاثر ہونے کی صورت میں نہ صرف گھر کا سامان مکمل
طور پر برباد ہو جاتا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں پورا گھر کیچڑ اور گند سے
بھر جاتا ہے- اس کو روکنے کے لیے جو اقدامات ضروری ہوتے ہیں وہ کچھ اس طرح
سے ہو سکتے ہیں- |
|
1: گھر کے اندرونی گٹروں کی باہر تک صفائی
|
اس کے لیے گھر کے اندر کے گٹر بارشوں کے موسم سے قبل اچھی طرح سے صاف
کروائيں اس کے ساتھ ساتھ مین گٹر جو گھر سے باہر ہوتے ہیں ان کی بھی صفائی
کا اہتمام کیا جائے- |
|
2: گھر کے باہر کی صفائي کو یقینی بنائيں
|
گھر کے باہر موجود کچرہ اور شاپنگ بیگ وغیرہ بارش کے نتیجے میں گٹر لائن
میں جا کر پھنس جاتے ہیں جو کہ گٹر بند کر کے اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتے
ہیں جس کو روکنے کے لیے گھر کے باہر کی صفائی کو بھی یقینی بنائيں- |
|
|
|
3: گھر کے اردگرد موجود
بارش کے نالوں کی صفائی کا اہتمام |
گھر کے باہر برساتی پانی کے اخراج کے لیے موجود نالوں کی
صفائی بھی آپ کو اربن فلڈنگ سے بچا سکتا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ بارش کے
پانی کی نکاسی کے ان راستوں کی صفائی کا اہتمام کریں تاکہ بارش کا پانی گھر
میں داخل ہونے کے بجائے نالوں کے راستے نکل جائے- |
|
یہ تمام کچھ ایسے طریقے ہوتے ہیں جن کے ذریعے سے بارش کے
پانی کو گھروں میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے اور بارش کے موسم کو بغیر
کسی خوف کے حقیقی انداز میں منایا جا سکتا ہے- |